انسانی آنکھ اللہ کی طرف سے انسان کے ایک حیرت انگیز تحفہ ہے. جس طرح باقی جسم کو بیماریوں کا سامنا رہتاہے. اسی طرح آنکھ کی بیماریاںہیں. آنکھ کا دکھنا، نظر کا کمزور ہو جانا، سفیدو کالا مو تیا. اور بعض دفعہ نظر کا ختم ہو جانا شامل ہے
اللہ شافی ہومیو اینڈ ہوم ریمنڈیز معلومات
اس رسالہ کا مقصد یہ ہے کہ ہومیوپیتھی اور طب کے متعلق معلومات بہم پہنچائی اس طرح کے رسائل بہت کم ہیں اور اگر ہیں تو سب تک ان کی رسائی ممکن نہیں۔ اس لحاظ سے یہ رسالہ سب کا ہے اور سب کے لیے ہے۔ آپ اس کی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ آپ لکھ سکتے ہیں یا اس کی بہتری کے لیے کوئی بھی مشورہ دے سکتے ہیں۔
Email: homeourdu@gmail.com
پیٹ انسانی جسم میں بہت اہمیت کا حامل ہے. معدہ کا کام خوراک کے انسانی جسم کے لیے طاقت مہیا کرنا ہوتاہے. کہا جاتاہے کہ اگر معدہ ٹھیک کام کر رہا ہو تو سارا جسم ٹھیک کام کرتاہے. اس کے علاوہ جگر گردے سب اہم اعضا پیٹ کے اندر ہی واقع ہوتے ہیں.
پیشاب بار بار آنا، مثانہ کا کمزور ہونا، پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا ، پتھری کا بن جانا
گھر میں استمال ہونے والی اشیاء سے مختلف بیماریوں کا علاج کرنے ٹوٹکہ کہا جاتاہے۔ ٹوٹکہ قدیم سے استعمال ہوتاہے اور یہ زبردست طریقہ علاج ہے
مردوں اور عورتوں کی جنسی امراض اور ان کا علاج جیسے اولاد کا نہ ہونا، مردانہ کمزوری، عورتو ں کے ایام ٹھیک نہ ہوں۔
دیسی طب اور جڑی بوٹیاں
زمانہ قدیم سے انسان اپنا علاج کرتا چلا آیا ہے. اور یہ علاج عام طور پر جڑی بوٹیوں سے ہوا کرتا ہے. قدرت نے بے شمار پھل اور جڑی بوٹیاں ہمارے فائدہ کے لیے پیدا کی ہوئی ہیں:
اس دور میں عام طور پر ایلوپیتھک دوائیاں کھانے کا رواج عام ہو گیاہے۔ لیکن انسان اگر دوبارہ قدرت کی طرف واپس لوٹے تو قدرت کی بنائی ہوئی چیزوں سے ہی صحت مند زندگی حاصل کر سکتاہے۔
منہ میں بدبو کی اہم وجہ زبان پر پائے جانے والے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ٹانسلزاورحلق میں بھی پائے جاتے ہیں یہ بیکٹیریا ہمارے منہ میں آنے والے غذاؤں میں پروٹین کو توڑتے ہیں لیکن اگر کوئی مکمل طور پرصحت مند نہ ہو تو ان بیکٹیریا کے لیے پروٹین کو توڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
دماغ کے کسی بھی حصے میں جنم لینے والی ایسی کوئی بھی تکلیف جس میں خون نہ بہے‘ طبی اصطلاح میں ’’سردرد‘‘ (Headache)کہلاتی ہے۔ سردرد کی کئی اقسام ہیں۔ بعض اوقات یہ دماغ کے ایک حصے میں جنم لیتا ہے اور کبھی دونوں حصوں میں۔ کبھی درد لہروں کے مانند اوپر نیچے ہوتا‘ کبھی مسلسل شدت اختیار کر لیتا ہے۔ کچھ سر درد عارضی ہوتے‘ باقی طویل عرصہ چمٹے رہتے ہیں۔ ماہرین طب نے بہرحال سردرد کی اقسام کو تین بڑے گروہوں میں جمع کر دیا ہے۔اِن کاتعارف درج ذیل ہے۔
ذیابیطس (شوگر) ایک ایسا مرض ہے جس میں جسم انسانی انسولین مناسب مقدار میں نہیں پیدا کرتا یا بالکل بنانا بند کر دیتاہے۔
عورتوں کے مختلف امراض کے متعلق معلومات اور علاج۔حیض کا درد کے ساتھ آنا، حیض کا قبل از وقت، اولاد کا نہ ہونا۔لیکوریا، بالوں کا گرنا۔اور عام جسمانی کمزوری
اس مشینی دور میں جب کہ انسانی زندگی بلکل بدل کر رہ گئ ہے. ورزش نہ کرنا اور بیٹھ کر کام کرنا موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے. اسی طرح کھانا زیادہ کھانا اور بے جا مصنوعی مشروبات کا ۔ استعمال کرنا بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے وزن بڑھنےکی۔ورزش کرنا بہتر کھانےکے ساتھ وزن کم کیا جا سکتا ہے۔