ستو پینے کے فوائد
ستو پینے کے فوائد

گرمیوں میں ستو پینے کے فائدے

ستو گرمیوں کا اہم مشروب ہے جو گرمی سے محفوظ رکھنے اور توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ ستو مختلف طرح کے ہوتے ہیں۔جو، بھنے چنے، جو اور گندم وغیرہ سے تیار کیا جاتے ہیں ۔اسکی تیاری کے عمل میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان تمام اجزاء کی غذائی افادیت برقرار رہتی ہے۔اضافی خوبی یہ ہے کہ اسمیں فائبر کی زیادہ مقدار جبکہ سوڈیم کا تناسب کم پایا جاتا ہے۔پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیئم، آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، میگنیز اور میگنیشیم پرمشتمل ہوتا ہے جو آپ کو توانائی فراہم کرنے کابہترین ذریعہ ہیں۔
1۔تھکاوٹ دورکرتاہے
شدید گرمی کے باعث ہر انسان کمزور اور نڈھال ہونے لگتا ہے۔کسی بھی کام کو کرنا بے حد مشکل محسوس ہوتا ہے۔ستو انرجی بوسٹر کا کام کرتا ہے ۔اگر آپ اسکا استعمال رکھیں تو ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ اپنے آپکو مضبوط محسوس کریں گے ۔دن بھرکے کاموں کی بھرپور انجام دہی میں ستو آپکے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
2۔ہائیڈریٹ رکھتا ہے
ستو ہیٹ اسٹروک سے حفاظت کرتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ستو کا ایک گلاس آپ کے جسم میں جا کر معدہ کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور بدہضمی سے بچاتا ہے۔یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتاہے اور جسم میں اندرونی گرمی پیدا ہونے نہیں دیتا۔جو گرمیوں میں مختلف مسائل کاسبب بنتی ہے۔اس گرمی میں آپ دیگر مشروبات کے ساتھ ستو کوبھی آزما کر دیکھیں۔
3۔صحت مند جلد
گرمیوں میں غذا کی روٹین ڈسٹرب اور پانی کی کمی ہونے کے باعث جلد روکھی، بے جان اور دلکشی سے محروم لگتی ہے۔ دن میں ستو کا ایک گلاس جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء آپکی جلد کوصحت مند اور تروتازہ بناتے ہیں۔
4۔خواتین کے لئے مفید
دوران حمل اور حیض میں ہونے والی کمزوری کو احسن طریقے سے دور کرتا ہے۔ستو میں موجود وٹامنز اور پروٹین جسم میں ہونے والی غذا کی کمی کو دور کرتے ہیں۔خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کے لئے یہ سپر فوڈ کا کام کرتاہے۔ستو کم وقت میں زیادہ توانائی فراہم کرنے کا اچھا اور سستا ذریعہ ہے۔
5۔بزرگ افرا د کی صحت
گرمی کاسب سے زیادہ اثر چھوٹے بچوں اور بزرگوں پر ہوتا ہے۔بڑھاپے میں عمل انہضام اور صحت کے دیگر مسائل بھی سر اٹھانے لگتے ہیں۔ بزرگوں کے لئے ستو سے بہتر ڈرنک کوئی نہیں۔ یہ تیزابیت،ق بض، اضافی فیٹ، بدہضمی اور دیگر مسائل کے حل میں مثالی کردار ادا کرتا ہے۔
6۔ذیابیطس میں فائدہ مند
ستو میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اسی لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین ڈرنک ہے۔ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر اسکا استعمال روزانہ رکھا جائے تو ذیابیطس کے مریض اپنی شوگر کو کنٹرول رکھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
7۔ہائی بلڈ پریشر کم کریں
گرمیوں میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ستو کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اسکے باقاعدہ استعمال سے بی پی ریگولیٹ رہتا ہے۔ ایسے مریضوں کے لئے یہ قدرتی توانائی کا اہم ذریعہ ہے ۔
8۔بالوں کی خوبصورتی
اگر جسم میں غذائیت کی کمی ہو تو اسکا اثرجلد اور جسم کے ساتھ ساتھ آپکے بالوں پر بھی پڑتا ہے۔جسم کی طرح بالوں کے فولیکلز کو بھی بڑھنے اورصحت مند رہنے کے لئے غذا کی ضرورت رہتی ہے۔ بالوں کے مسائل جیسے بال جھڑنا، بالوں کی سفیدی، گنج پن، خشکی اور پتلے ہوتے بال آپ ستو کے استعمال سے ٹھیک کر سکتے ہیں۔
ایک گلاس ستو کا شربت بنانے کاطریقہ:
ایک چمچ ستو اورحسب ذائقہ چینی ،چٹکی چٹکی نمک اور پسی دارچینی کو پہلے تھوڑے سے پانی میں مکس کریں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں پھر گلاس میں باقی پانی ڈالیں۔ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور ٹھنڈا ٹھنڈا صحت بخش گرمی کو مات دینے والا ستو انجوائے کریں۔ذیابیطس کے مریض چینی کے بغیر ستو کا شربت تیار کریں۔

Similar Posts