وضع

بچہ اُلٹا ہو رحم میں


نوٹ: عموماً بچہ رحم میں اُلٹا ہوتا ہے یعنی سر نیچے اور ٹانگیں اوپر۔گویا سر پہلے باہر آتا ہے۔
10-A Pulsatilla: اگر پیدائش سے پہلے پتہ چل جائے کہ بچہ کا سر اوپر ہے اور ٹانگیں نیچے ہوں تو یہ بڑی خطرناک بات ہے عورت کو وضع حمل میں بڑی دقت ہوتی ہے پلسٹیلا 200 کی ایک دو خوراکیں دینے سے فور ی طور پر بچہ کی پوزیشن ٹھیک ہو جاتی ہے فائدہ نہ ہوتو 1000 طاقت میں دیں۔
۔ اگر کچھ دن پہلے پتہ لگ جائے تو ہفتہ میں دو بار یا تین بار دیں۔
نوٹ: پلسٹیلا دینے سے دردیں تیز ہونگیں کبھی ادھر کبھی اُدھر اور بچہ کی پوزیشن صحیح ہو جائیگی
اگر پلسٹیلا اثر نہ کرے تو پتہ چلا کہ مریضہ پلسٹیلا مزاج کی نہیں یعنی نرم مزاج نہیں کیمومیلا دیں جو غصہ والی دو ا ہے یعنی مریض میں غصہ بہت ہے یا تو کیمومیلا سے بچہ کی پوزیشن ٹھیک ہو جائے گی ورنہ پلسٹیلا پھر دیں 200 طاقت یا 1000 میں۔
Septicaemia پرسوتی بخار Puerperal Fever Septic Conditions
پرسوتی بخار: میں مریضہ کو تیز بخار ہو جاتا ہے اسے پاؤں تک پسینہ آتا ہے بہت گرم ہوتا ہے پسینہ پہلے سردی لگتی ہے۔
Sulfur: کی علامات یہ پاؤں جلتے ہیں، معدہ میں خالی پن کااحساس، جیسے ڈوب رہا ہو معدہ اور سارے بدن میں گرمی کی لہریں، ایک کے بعد دوسری لہر آئے جیسے گرم بھاپ رتھ رہی ہو بد ن سے تو سلفر۔
اگر سردی: کی لہریں یکے بعد دیگرے آئیں اور آتی ہی رہیں تو لائیکوپوڈیم دیں۔973 کینٹ
پائیروجینم: اگر ہلکی سردی اور معمولی کپکپی ہو اسے جسم میں اور بخار بھی بہت ہو لیکن نبض بخار کی نسبت کمزو ر ہو یعنی بخار اور نبض کی نسبت نہ ہوتو پائیروجینم دیں یا ملا کر دیں سلفر سے بقول حضور۔
Ferrum Phos: اگر بخار کے دوران پیاس بہت ہو سر دی کی حالت میں اورچہر ہ سرخ ہو لہروں کے وقت بار بار سردی کے دورے ہوں وقفہ وقفہ کے بعد تو فیرم فاس دیں بار بار 6xمیں پیاس صرف سردی کے دوران ہی ہوتی ہے ویسے نہیں۔جسم پر ارغوانی نشان ظاہر ہوتے ہیں ساتھ ٹھنڈے پسینے آتے ہیں سلفر میں گرم پسینے آتے ہیں
Pulsatilla: جسم کی ایک طرف گرم اور دوسری طرف سرد۔ خوفزدہ، رونے والی نرم مزاجی،بے چین یہ دوا بھی Septicحالتوں کے لئے ہے۔
156-A Nursing Salmouth: بچہ کو دودھ پلانے کے زمانہ میں بعض اوقات ماں اور بچہ دونوں کے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں جو بڑے تکلیف دہ ہوتے ہیں اس کی چوٹی کی دوا بوریکس ہے سب سے پہلے یہی دیں اگر بوریکس کی علامات ہوں مثلاً ماں کو لیکوریا، بچہ جھولے میں سلاتے وقت ڈرے کینٹ کے بقول سلفر کہیں زیادہ بہتر ہے بوریکس سے اگر بوریکس کی علامات نہ ہوں تو سلفر دیں۔
دودھ: آ جائے چھوٹی عمر میں بغیر حمل کے تو مرکسال دیکھیں۔
تھوڑا: ہوتو مرکسال دیکھیں، خراب بھی۔
دودھ ایک مکمل غذا ہے ہر ضرورت پوری کرتاہے جسم کاہر عضو اس سے بنتا ہے آنکھیں ہوں یا ہڈیاں وغیرہ
٭ اسی لئے آنحضرت ﷺْنے معراج کی رات دودھ منتخب کیا کہ امت مسلمہ کی شریعت ہر ضرورت پوری کرے گی کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں۔ اللہ اکبر ٭
٭۔ ماں کے دودھ کا کوئی بھی مصنوعی دودھ نعم الدل نہیں جاپان کی حالیہ تحقیق کے مطابق ماں کے دودھ میں قدرتی طور پر یہ طاقت ہوتی ہے کہ ہر طرح کی انٹی باڈیز پیدا کر سکے تاحال بہترین مصنوعی دودھ میں کم از کم پچاس انٹی باڈیز کی کمی ایک مسلمہ حقیقت ہے پوری زندگی ان کی کمی رہتی ہے۔
کمزوری: ہو دودھ پلانے کی وجہ سے تو کاربو اینیمیلس دیکھیں۔ CNS پر بُرا اثر پڑتا ہے۔
لیسدار: کھٹا دہی کی طرح ہوتو فائیٹولا کا دیکھیں زہریلا ہو جاتا ہے۔
دودھ: سے الرجی طرح طرح کی شکایات ہوں لیک ڈیف دیکھیں دودھ ہضم نہیں ہوتا بچے، جوان، بوڑھے بھی۔
صرف دودھ: اور پانی ہضم ہو تو ہائیڈراسٹس دیکھیں۔جگر خراب ہے۔
ماں کو درد: ہو جگہ جگہ دودھ پلاتے وقت تو کیمو میلا دیں دو چار خوراکیں۔
٭۔ وضع حمل کے بعد دودھ میں بعض خرابیاں ہوتی ہیں بچہ کی پرورش پر فرق پڑتا ہے سوکھ جاتا ہے (دودھ زہریلا ہوتا ہے)دودھ لگتا نہیں بچہ مر سکتا ہے۔دودھ سوکھ جاتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ پہلے نیٹرمیور دیں نیٹرم میور کی یہ خوبی ہے کہ اندرونی زہر کو ٹھیک کردیتا ہے جو بچہ کی پرورش میں حائل ہے۔(ماں کی تکالیف کو ٹھیک کرے گا۔کہ وضع حمل کے بعد کمزور ہوگئی)دودھ بڑھ جائے گا۔ نیٹرم میور بچوں کے سوکھے پن کی بھی دوا ہے۔ سوکھا پن دیکھیں۔
خوشی: دودھ جاری ہو جائے یا خون رحم سے تو کافیا دیکھیں۔
خشک کرنا: مقصود ہوتو Lac Cor دیکھیں۔عمومی فائدہ کے لئے مثلاً بچہ فوت ہو جائے یا کسی اور ضرورت کے تحت خشک کرنا ہویا دودھ ٹھیک نہ ہو۔
فوری طورپر: ایکونائیٹ دیں اگر Milk Feverہے لیکن Septicaemea ہوتو سلفر ضروری کینٹ 973۔
حمل سے غیر متعلقہ بھی۔
رضاعت: کے دنوں میں ماہواری آجائے یا رضاعت کے بعد بند ہو جائے ماہواری یا بچہ مرنے کے بعد ماہواری نہ آئے تو دیکھیں۔سیپیا 924 کینٹ
دودھ بند یا کم: ہو جائے وضع حمل کے بعد کچھ بخار کی کیفیت ہو تمام جسم میں دردیں تو سمسی فیوجا دیں۔
اگر مریضہ کو ٹھنڈ لگتی ہو، اگر گرمی بُری لگے یا گرمی زیادہ لگے تو پلسٹیلا دیں دودھ بڑھ جائے گا۔ فائیٹولا کا بھی دیکھیں۔سیکیل کار گرم مزاج
Pulsatilla: کی پہچان اس دوا کی عمومی علامات ہیں مثلاً کمزور مزاج نرم مزاج، وضع حمل کی دردیں کمزور ہوں وغیرہ اور تھکی ہاری کمزوری مریضہ لیس بد بو دار دودھ کم یا بند یا دودھ پلانے کے بعد شدید کمزوری ہوتی ہے۔
Agaricus: میں کسی صدمہ یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے دودھ کم یا بند ہو جاتا اور ساتھ ہی دماغ پر بہت بُرا ثر پڑتا ہے بے چینی، پاگل پن جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔
بچہ کے بغیر دودھ: آ جائے پستانوں میں پلسٹیلا دیکھیں۔
دودھ موافق: نہیں کھائے بھینس، بکری وغیرہ کا بچوں کو تو لیک ڈیف دیکھیں۔
زود حسی: سے بھی دودھ بند ہو جاتا ہے ماہواری رک جاتی ہے مثلاً مریضہ کو کوئی صدمہ پہنچا کسی نے غلط بات کر دی یا کسی Excitement سے طبیعت پر بُرا اثر پڑا اور دودھ بند ہو گیا وقتی طور پر یا کم ہو گیا کاسٹیکم دیکھیں۔ عمومی کمزوری: ہوتو کاربوویج دیں بخار کی علامات یعنی کیفیت ہوتی ہے دراصل دودھ رُکا ہوا ہوتا ہے (اخراجات رُک جائیں تو بہت تکالیف ہوتی ہیں۔)دودھ رُکنے سے دُکھن بھی۔
141-Aنوٹ: دودھ جلدی بند ہو جاتا ہے کمزوری مریضاؤں کو اس لئے دوران حمل بلڈ ٹانک دیں آخری ماہ کولوفائیلم دیں اگر جلد دودھ بند ہو جائے تو بچہ کی صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے اس کے لئے برائیونیا، فائیٹولاکا 30 دیں برائیونیا رُکے ہوئے اخراجات کو جاری کر دیتا ہے۔
Bryonia: میں دودھ رُک جائے تو پستانوں میں گٹھلیاں سی بن جاتی ہیں حرکت سے سخت تکلیف مریضہ پستانوں کو سہارا دے کر چلتی ہے یہ گٹھلیاں کینسر کی نہیں فائیٹولاکا دیکھیں۔
ماہواری: کے دوران دودھ آجائے پستانوں میں تو یہ سوزاک کی بیماری کی بھی علامت ہے اس کیلئے پلسٹیلا، سائیکلیمن اور مرکسال دیکھیں۔870 , 924 E
کنواریوں: میں بھی دودھ آ جاتا ہے بلوغت کے وقت مندرجہ بالا دوائیں دیکھیں۔870 کینٹ
٭۔ دودھ پلانے کے زمانہ میں بچہ کو کوئی تکلیف ہوتو ماں کو دوا دینے سے بچہ کو فائدہ ہوگا۔
نوٹ: اگر فائدہ نہ ہوتو بچہ کو ہی دوا دیں۔
83-A جریان خون: ہو جاتا ہے بچہ کی پیدائش کے بعد تو کیمومیلا دیں تیز مزاج غصیلی مریضہ ہوتو اور اگر گرم خون نکلے تیزی سے تو بیلاڈونا دیں۔
83-A نوٹ: اگر ماں کی بیماریاں بچہ سے ملتی جلتی ہیں تو بچہ کی بجائے ماں کو دوا دیں دودھ پلانے کے زمانہ میں تو بچہ کوفائدہ ہونا چاہیئے اصولاً لیکن اگر ماں بچہ کی بیماریاں مختلف ہوں تو بچہ کو ہی دوا دیں تحقیق کریں۔
بیمار: اپاہج بچے پیدا ہوں تو Germa Measles دیکھیں اٹھراء وغیرہ بھی۔
شروع: ہی میں آرنیکا ضرور دیں۔ رحم سے وضع حمل کے بعد کے اخراجات۔
Puerpeal Fever پرسوتی بخار۔
Lochiopyra پرسوتی بخار کینٹ 972
٭۔ وضع حمل کے بعد رحم کی صفائی کیلئے کچھ دن تک رحم سے گندے مادے نکلتے رہتے ہیں اسے Lochia کہتے ہیں اگر یہ اخراجات نہ نکلیں کسی وجہ سے مثلاً سردی لگ جائے مریضہ کو یا غصہ یا کسی خوشی کی خبر سے تو چونکہ یہ گندے مادے زہریلے ہوتے ہیں یا Placentaرہ جائے اور خون میں شامل ہو کر دماغ پر بُرا اثر ڈالے تو مریضہ پاگل تک ہو کر فوت ہو سکتی ہے بخار ہو جاتا ہے دودھ بند ہو جاتا ہے تمام جسم میں درد۔
نوٹ: اس لئے قبل اس کے کہ بخار ہو پلسٹیلا 200 روزانہ ایک خوراک دے دیں تاکہ Lochiaوغیرہ نکل کر مریضہ کو کسی بھی متوقع خطرہ سے بچایا جا سکتے۔ اگر پرسوتی بخار ہو ہی جائے تو سلفر اور پائیروجینم دیتے ہیں نیچے تفصیل دیکھیں۔
بخار سر: اور وضع حمل کے بعد اور تمام جسم میں درد ہو جائے دودھ بند ہو جائے تو سمسی فیوجا دیں مریضہ کو سردی لگی ہے نرم مزاج مریضہ۔
نوٹ: وضع حمل کے بعد پلسٹیلا دینے سے رحم کی صفائی ہو جاتی ہے رہا سہا گند نفاس وغیرہ کا اخراج ہو جاتا ہے۔
پرسوتی بخار: ہو جائے یعنی دماغ پر بُرا اثر ہو پاگل پن کی سی باتیں کرے تو سلفر اور پائیروجینم ملا کر 200 میں دیں از حد مفید ہے ساتھ سلیشیا+ کالی فاس + کالی میور + فیرم فاس 6x میں بھی دیں Infection کیلئے از حد مفید ہے روز مرہ کے لئے بھی دیں۔
٭۔ بخار دب کر جسم ٹھنڈا ہو تو کیمفر پہلے دیں پھر گرمی آئے تو سلفر پائیروجینم دیں۔کیمفر دیکھیں۔
٭۔ وضع حمل سے چند گھنٹے پہلے اگر آرنیکا 200 کی تین چار خوراکیں دیں تو پرسوتی بخار کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔
٭۔ اگر پرسوتی بخار سے قبل پلسٹیلا دیں تو پر سوتی بخار کی نوبت ہی نہیں آتی عموماً اور پلسٹیلا دینے سے DNC خود بخود ہو جاتی ہے۔اندر کا گند خود بخود نکل آتا ہے یعنی Lachia بھی لیکن مزاج ملے تو۔
ہذیان: ہو جائے پر سوتی بخار میں یعنی پاگلوں کی سی باتیں کرنا یا خواہ مخواہ بولنا تو Ailonthrus دیں۔
White leg: کی تکلیف کیلئے دیکھیں ٹانگیں۔
پیشاب بند: ہو وضع حمل کے بعد Shock یاخوف سے (کیونکہ مریضہ پر بڑا سخت وقت ہوتا ہے درد بھی) تو کاسٹیکم 200 میں دیں بعض دفعہ چوبیس گھٹنہ تک پیشاب نہ ہوا پیشاب دیکھیں۔
نوٹ: ایک عورت کو ہر دفعہ Infuse کرنی پڑتی تھی دوا تاکہ دردیں بڑھیں اسے کولوفائیلم 200 دو تین دفعہ دن دیاگیا دن میں تین دفعہ۔دردیں قدرت طور پر بڑھ کر بچہ آسانی سے پیدا ہونے کا موجب ہوگئیں۔ باسط
بچہ کی پیدائش میں دقت:
کالی سلف دیں جہاں پلسٹیلا کام نہ کرے۔
آرنیکا 1000 دیں وضع حمل سے پہلے بھی اور بعد میں بھی بار بار دے سکتے ہیں ضرورتاً بہت سی بیماریوں سے حفاظت ہو جاتی ہے۔
نوٹPulsatilla : دبنے سے درد زہ (جو پہلے ہی کمزور تھی تھوڑی دیر کیلئے ہوتی تھی)رُک جائیگی اور پھر کچھ دیر کے بعد دوبارہ درد مناسب اور زور دار ہوگا اور وضع حمل ہو جائے گا200 میں فائدہ نہ ہو تو 1000 طاقت میں دیں۔
نوٹ: دراصل وضع حمل میں یا ویسے بھی پلسٹیلا کی مریضہ کو درد ایک ہی جگہ نہ ہوگا کبھی کمر میں کبھی ٹانگوں میں کبھی کہیں کبھی کہیں ہوگا اور بظاہر وضع حمل کے وقت کوئی دقت نہیں ہوتی صرف دردیں بہت کمزور اور تھوڑی دیر کے لئے ہوتی ہیں اور بیرونی نسوانی اعضاء بھی ڈھیلے ہو چکے ہوتے ہیں پوری تیاری ہوتی ہے وضع حمل کی لیکن صرف درد ہی بہت کمزور ہوتے ہیں اور نتیجۃً رد عمل کی کمی ہوتی ہے اگر پلسٹیلا کام نہ کرے تو اسٹی لاگو دیں یہ بھی کمزور دردوں کی دوا ہے کمزور رحم کی دو اہے دیکھیں۔
Chemomilla: کی مریضہ پلسٹیلا کے برعکس بڑی تنک مزاج غصہ والی ہوتی ہے اس لئے اگر پلسٹیلا والی علامات ہوں اور پلسٹیلا کام نہ کرے تو کیمومیلا دیں یعنی دردیں تو پلسٹیلا والی ہوں لیکن مزاج کمیومیلا والا ہوتو پھر کیمومیلا دیں (ہر بیماری میں کیمومیلا میں غصہ ہے) کینٹ 869
Carboveg: کی مریضہ سرد مزاج ڈھیلی ڈھالی سست،وریدیں پھولی ہوئی سارے حمل کے دوران دردیں اگرہوں کہیں تو کم اور وضع حمل کے وقت بھی دردیں کم ہوتی ہیں کیونکہ مریضہ کمزور سست ہے۔ کینٹ 380-381 گیس بھی۔
133-A دردیں: بہت زیادہ ہوں وضع حمل کے وقت اور عورت تکلیف میں ہوتو دردیں کم کرنے کیلئے وضع حمل میں سہولت کیلئے میگ فاس +کالی فاس 6x گرم پانی میں ملا کر دیں دردیں بھی کنٹرول میں آ جاتی ہیں اور پیدائش بھی آسان ہوتی ہے۔
133-A Caulophyllum: چونکہ رحم کا ٹانک ہے اس لئے ایک ماہ وضع حمل سے پہلے شروع کرادیں 30طاقت میں وضع حمل میں آسانی بھی ہوگی مزید غیر ضروری تکالیف بھی نہ ہونگیں۔
8-Aنوٹ: وضع حمل کے وقت دردیں اس لئے ہوتی ہیں کہ رحم کے مسلز سے کام لیکر بچہ کو باہر دھکیل دیں۔
بچہ کی پیدائش میں دقت: دردِ زہ کی مشکلات
٭۔ مریضہ چاہتی ہے کہ اسے کولہوں پر مالش کریں یہ سمسی فیوگا ہے۔
8-A درد کولہوں پر: زور مارے یعنی کولہوں پر دردیں مرکوز ہوں۔نیچے جاکر اور پھر واپس آکر تو ایکٹیا ریسی موسا دیں یعنی سمسی فیوجا

Similar Posts