وضع حمل دردیں

abor Pains
Actea Racemousa Cimicifuga:
بعض کمزور اعصاب کی عورتوں میں وضع حمل کے وقت جب دردیں اٹھتی ہیں تو جنین کو باہر دھکیلنے کی بجائے دائیں، بائیں پھیل جاتی ہیں۔ کولہوں میں تشنجی علامات پیدا ہوتی ہیں جو وضع حمل میں تکلیفوں میں ایکٹیاریسی موسا کی خاص پہچان بن جاتی ہیں۔
Caulophyllum:
کولوفائیلم بھی وضح حمل کے موقع پر استعمال ہونے والی اہم دوا ہے لیکن اس میں فرق یہ ہے کہ دردیں جنین کو نیچے دھکیلنے والے اعصاب میں جانے کی بجائے ران کے اندر سے نیچے اتر کر دائیں بائیں پھیل جاتی ہیں اور رحم کا منہ نہیں کھلتا۔ یا ران کے پیچھے کی طرف عرق النساء (Sciatica) کے اعصاب کے خطوط پر اتریں اور رحم کی گردن میں تشنج ہو تو کولوفائیلم بہترین ثابت ہوتی ہے۔
Secale corr:
سیکیل کار بھی فم رحم کے تشنج کی دوا ہے لیکن اس کا تشنج کولوفائیلم کے تشنج سے بہت زیادہ سخت ہوتا ہے۔
Gelsemium:
اگر وضع حمل کے وقت دردوں کا زور کمر میں ہو اور دردیں نیچے جا کر واپس کمر میں آتی ہوں تو جلسیمیم بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے کمر کے عضلات کا کھچاؤ ختم ہو جاتا ہے اور بچہ آسانی سے پیدا ہو جاتا ہے۔
Kali carb:
کالی کارب میں دردیں اندر رحم کی طرف جانے کی بجائے دونوں رانوں کی بیرونی سمت میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ کمر کا درد عموماً ایک مقام پر ٹھہرا رہتا ہے لیکن وضح حمل کے دوران اس میں حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔ کمر کے نچلے حصہ میں درد ہو اور درد کی لہریں ایک مقام پر نمایاں طور پر اکٹھی ہو کر دائیں اور بائیں رانوں میں پھیل جائیں تو کالی کارب دوا ہے۔
Pulsatilla:
پلسٹیلا میں اعصابی کمزوری اور خوف کی وجہ سے دردیں بہت کمزور اور کم ہوتی ہیں۔ اگر رحم میں بچے کی پوزیشن الٹی ہو تو پوزیشن درست کرنے میں پلسٹیلا 200 کو بہت شہرت حاصل ہے۔ بعض ڈاکٹر روٹین میں نواں میہنہ شروع ہوتے ہی پلسٹیلا شروع کروا دیتے ہیں۔ اس کے اچھے اثرات دیکھے گئے ہیں لیکن دردیں شروع ہونے کے بعد وضح حمل میں سہولت پیدا کرنے کے لئے اس سے بہتر میگنیشیا فاس اور کالی فاس کا مرکب ہے۔ دونوں کی کچھ ٹکیاں پانی میں گھول کر گھونٹ گھونٹ پلائیں تو وضع حمل میں بہت سہولت ہوتی ہے۔
China:
وضح حمل کے وقت سیلان خون کی وجہ سے درد رک جائیں اور تشنج شروع ہو جائے تو چائنا ایک اہم دوا ہے۔

Similar Posts