بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ
بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ

پیشاب کا کئی دفعہ آنا

بچوں میں بستر گیلا کر دینے کے علاج کے لئے ہومیوپیتھی کی کامیاب ترین دوا وہی ہو گی جو باقی معاملات اور مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ (Constitutional  Remedy) بچے کی ہسٹری اور فیملی ہسٹری کو بنیاد بنا کر دی جائے گی۔ تاہم عام طور پر پاکستان کے ماحول میں مندرجہ ذیل دواؤں میں کسی ایک کی ضرورت پڑتی ہے۔

اکویزیٹم (EQUISETUM   HYEMALE (equis-h.))

بیلاڈونا (Belladonna)

کاسٹیکم (Causticum)  –  اگر پہلی نیند میں ہی بستر گیلا کر دیں حالانکہ واش روم سے آ کر ہی سوئے ہوں۔

سائنا (CINA) – جن بچوں میں پیٹ کے کیڑے بھی ہوں۔

چائنا (China) – یہ دوا کمزور بچوں کے لئے بہت مفید پائی گئی ہے۔

کریوزیٹم (Kreosotum) – جن بچوں کو جگانا مشکل ہو، اُن کے لئے زیادہ مفید ہے یا جن بچوں کو خواب ایسا آتا ہو کہ وہ پیشاب کر رہے ہیں۔ وہ اپنے طور پر واش روم میں ہی ہوتے ہیں۔

لائیکوپوڈیم (Lycopodium   Clavatum) –  اگر بچے گھر میں بہت بدتمیز اور جھگڑالو ہوں مگر سکول وغیرہ میں بہت شریف سمجھے جاتے ہوں۔

لیک کنائنم (Lac  Caninum) – یہ دوا بچوں کی نسبت نوجوانوں کے لئے زیادہ مفید ہے۔

Short Link:
https://allahshafi.com/pxuw

Similar Posts