شوگر

ہومیوپیتھک اور شوگر

نیڑم سلف 200 ہفتہ میں دوبار

کلکریا فاس+کالی فاس+نیڑم فاس 6 ایکس میں تینوں دوائیاں ملا کر دن میں تین چار بار۔ 20 دن کھانے کے بعد ایک ہفتہ کے دوائی چھوڑ دیں اور پھر شروع کر لیں۔ اگر افاقہ نہ ہو رہا ہو تو دوائی کی طاقت بڑھا کر دیں اور پھر بھی ضرورت محسوس ہو تو یہ دوائیاں 200 کی طاقت میں ہفتہ میں ایک دو دفعہ استعمال کریں۔

شوگر کنٹرول کرنے کا ایک کامیاب اور آسان نسخہ

آرنیکا 6 طاقت میں روزانہ تین چار باراستعمال کرنے سے شوگر کنڑول ہو جاتی ہے۔یہ دوائی شوگر ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 میں یکساں مفید ہے۔

آرنیکا اور لیکسس200 ملا کر وہ لوگ استعمال کریں جنہیں شوگر کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہو۔ارجنٹم میٹیلکم

اگر پتے کی تکلیف کے ساتھ پیشاب میں شوگر آئے اور پیشاب کی رنگت لسی سے ملتی جلتی ہو اور مقدار میں بہت زیادہ ہو ان علامات میں خصوصی دوا ہے۔

ذیابیطس عصبی کی یہ اعلی پیمانہ کی دواء ہے یعنی اگر زیادہ دماغی محنت اور کثرت جماع سے شوگر ہو جائے تویہ دواء بہت اچھی ہے۔پیاس زیادہ لگتی ہے، بھوک ماری جاتی ہے، پیشاب سفیدمقدار میں زیادہ اور بار بار آتاہے۔منہ خشک رہتاہے۔ایسا مریض جس میں ذہنی کمزوریوں کی علامتیں ظاہر ہو کر رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہوں اور ساتھ شوگر بھی تو بعض اوقات اس دوا سے مکمل شفاء ہو جاتی ہے۔

ٹرینٹولا ہسپانیہ

شوگر اگر لمبے غم اور فکر کے نتیجہ میں ہو اور اس کے ساتھ پتے میں سخت ڈنک لگنے کی سی دردیں ہوں نیز ٹانگوں اور بازؤوں میں بھی ہلکی سی دکھن کا احساس ہو تو بہت مفید ہے جو وقتی فائدہ ہی نہیں دیتی بلکہ اللہ کے فضل سے مکمل شفاء دے دیتی ہے۔

اگر ذیابیطس کہ وجہ سے کندھے کے پیچھے جڑوں والا پھوڑا کاربنکل نکل آئے تو اس خطرناک بیماری میں بھی ٹرینٹولا دینا بہت مفید ثابت ہو تاہے۔ Lac Defloratum CMلیک دیفلوریٹم

لیک ڈیف بہت ٹھنڈے مزاج کی دوا ہے۔لیک ڈیف کا مریض بے حد ٹھنڈا ہوتاہے۔گرم کمرے میں گرم کپڑوں میں لپٹ کر بھی اس کی سردی دور نہیں ہوتی۔سانس لینے سے جو ہلکی سی ہوا چہرے پر محسوس ہوتی ہے اس سے بھی اسے سردی لگتی ہے۔اگر اس کی دوسری علامتوں کیساتھ ذیابیطس بھی ہو تو یہ خدا کے فضل سے اکیلی ہی مکمل شفا بخشنے کی طاقت رکھتی ہے۔ بعض دفعہ اونچی طاقت میں ایک ہی خوراک مریض کو ٹھیک کر دیتی ہے۔ایسی مریضہ جس کا موٹاپے کی طرف میلان ہو او ر جسم ٹھنڈا رہتاہو۔ اسے ذیابیطس ہو جائے تو لیک ڈیف بھی اس کی امکانی دوا ہو گی۔

شوگر کی وجہ سے اگر نامردی کا مسئلہ ہو تو ماسکس 30 طاقت میں دن میں تین چار استعمال کریں .

یورنیم ٹائٹریکم

شوگر کے ساتھ اگر معدہ کی تکلیف ہو یعنی شوگر معدوی ہو تو اعلی دوا ہے۔ فتور ہاضمہ کی اصلاح کرتی ہے۔ پیشاب میں شوگر کم کرتی ہے۔ بھوک گھٹاتی ہے۔ کمزوری اور لاغری ختم ختم کرتی ہے۔

لیکٹک ایسڈ Lacticum Acidum

لیکٹک ایسڈ ذیابیطس کی بہت عمدہ دوا ہے۔اگردوسری دواؤں کے علاوہ لیکٹک ایسڈ دو سو طاقت میں دی جائے تو وہ مریض جو دوسری دواؤں کا اثر قبول نہیں کرتے اس کی وجہ سے وہ دوائیں بھی کام کرنے لگتی ہیں۔جوڑوں، کندھوں، کلائیوں اور گھٹنوں میں درد ہوتاہے۔ سخت کمزوری اور سردی کا احساس ہو تاہے۔زبان بالکل خشک، پیاس کی شدت اور بھوک کی زیادتی ہوتی ہے۔ رالیں بہت زیادہ بہتی ہیں۔

کالی فاس Kali Phos 200 شوگر کی مایہ ناز دواہے۔ اعصاب کو مضبوط کرتی ہے۔پیشاب کو کنٹرول کرتی ہے۔ شوگر کو کم کرتی ہے۔شوگر کی وجہ سے جسمانی کمزوری کو دور کرکے قدرتی طور پر قوت کو بحال کرتی ہے۔

شوگر کا علاج ہومیو پیتھک مدر ٹنکچر کے ساتھ

ایسڈ فاس

ذیابیطس عصبی کی یہ اعلی پیمانہ کی دواء ہے یعنی اگر زیادہ دماغی محنت اور کثرت جماع سے شوگر ہو جائے تویہ دواء بہت اچھی ہے۔پیاس زیادہ لگتی ہے، بھوک ماری جاتی ہے، پیشاب سفیدمقدار میں زیادہ اور بار بار آتاہے۔منہ خشک رہتاہے۔ایسا مریض جس میں ذہنی کمزوریوں کی علامتیں ظاہر ہو کر رفتہ رفتہ بڑھ رہی ہوں اور ساتھ شوگر بھی تو بعض اوقات اس دوا سے مکمل شفاء ہو جاتی ہے۔

Syzygium Jambolanum Q

سائی زی جئیم مدر ٹنکچر20 قطرے دن میں تین بار. شوگر کنٹرول کرنے کے لیے یہ ایک بہت اعلی قسم کی دوائی ہے.یہ دوا جامن کے پھل سے تیار ہو تی ہے۔ پیشاب میں شکر روک دیتی ہے۔

جنسنگ مدر ٹنکچر Ginsing Q

اعصابی کمزوری اور پیشاب کی کثرت میں لاثانی ہے۔ شوگر کی مقدارکو اعتدال پر لاتی ہے۔پیشاب کی مقدار کم کرتی ہے۔اعصابی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ شوگر کی وجہ سے نامردی کو ختم کرتی ہے اور قوت باہ کو بڑھاتی ہے، کمر درد کو روکتی ہے۔Abroma Augusta Q

دوسری قسم کی شوگر میں اس دوائی کے مریض کے جسم سے گوشت کم ہو جاتاہے۔ یعنی جسم سوکھ جاتاہے اور بہت زیادہ کمزوری محسوس ہوتی ہے۔پیاس بہت لگتی ہے اور منہ خشک رہتاہے۔رات کو پیشا ب کے لیے بار بار اٹھنا پڑتاہے۔ پیشاب کرنے کے بعد بہت کمزوری محسوس ہوتی ہے۔شوگر کی وجہ اگر نیند نہ آ رہی ہوتو بھی بہت فائدہ دیتی ہے۔شوگر کی وجہ سے پھوڑے اور کاربنکل کے لیے بہت مفیدہے۔سارے جسم میں جلن محسوس ہوتی ہے۔

CEPHALANDRA INDICA Q

منہ بہت زیادہ خشک ہوتاہے۔ اور ٹھنڈا پانی بہت زیادہ مقدار میں پینے کو دل کرتاہے۔

GYMNEMA SYLVESTRE Q

یہ دوائی ایسے مریض کے لیے بہت فائدہ مند ہے جس کا وزن شوگر کی وجہ سے تیزی سے گر رہا ہو اور ساتھ تھکاوٹ اور کمزوری کا شدیداحساس بھی ہو۔اس دوائی کے استعمال سے مریض کا وزن گرنا بند ہو جاتاہے اورکمزوری کو دور کرکے جسم میں طاقت پیدا کرتی ہے۔

PHASEOLUS 3X شوگر کے مریض کو اگر دل کی تکلیف ہو تو یہ دوائی ایسے مریض کے لیے بہترین ہے۔

Similar Posts