کولیسٹرول

کولیسٹرول کیا ہے؟

جوں انسانی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اسی طرح جسمانی مشقت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ جدید دور کی اشیاء نے انسان کے جہاں بہت ساری سہولیات پیدا کی ہیں۔ وہاں اس کے لیے بہت سے مسائل بھی پیدا ہو گے۔ اس لیے موجودہ دور میں ایسی بیماریاں بہت اہم ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ کولیسٹرول ہر انسان میں پایا جاتا ہے اور یہ انسانی جسم کے لے ہے بھی ضروری ۔ لیکن جب انسان نے چلنا پھرنا کم کر دیا ہے اور ورزش کو بھی چھوڑدیا ہےتو پھر یہی چربی جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے اس کی مقدار جسم میں زیادہ ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ جو خون کی نالیوں کو تنگ کر دیتی ہے۔ جو سے دل کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

کولیسٹرول کہاں سے آتاہے۔؟

کولیسٹرول چربی یا لپڈ(Lipid) کی ایک قسم ہے ۔کولیسٹرول کا زیادہ تر حصہ جگر میں بنتاہے یعنی جگر کولیسڑول بنانے کی فیکٹری ہے۔ جو بھی ہم کھاتے ہیں ان اشیا میں کچھ نہ کچھ کولیسڑول کی مقدار موجودہوتی ہے۔ کسی وجہ سے اگر اس سسٹم میں خرابی پیدا ہو جائے تو جگر کولیسٹرول زیادہ بنانے لگتاہے۔

کن چیزوں میں کولیسڑول زیادہ پایا جاتاہے۔؟
۔ مغز، کلیجی ، گردے وغیرہ میں کولسٹرول بہت زیادہ پایا جاتاہے۔
۔ چھوٹے اور بڑے گوشت میں۔
۔ انڈے کی زردی میں
کن اشیاء میں کولیسٹرول کم مقدار میں پایا جاتاہے۔؟
۔ مرغی اور مچھلی کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔
۔ نباتات سے حاصل کردہ غذا مثلاً پھل ، سبزیاں ، دالیں ، میوہ جات میں بھی کولیسٹرول کافی کم ہوتا ہے۔
کولیسٹرول کی کتنی اقسام ہیں؟

کولیسڑول کی کئی اقسام ہیں جن میں مشہور تین ہیں۔

1۔ ایچ ڈی ایل ( HDL: High Density Lipoprotein) کولیسٹرول ۔ اچھا کولسٹرول

2۔ ایل ڈی ایل ( LDL: Low Density Lipoprotein ) کولیسٹرول ۔ برا کولسٹرول

3۔ ٹرائی گلیسرائیڈز ( Triglycerides)
کولیسٹرول کیا ہے

1۔ایچ ڈی ایل کولیسٹرول

یہ اچھا کولیسٹرول کہلاتاہے۔ یہ چربی کو خون کی نالیوں میں جمنے نہیں دیتا بلکہ ضرورت سے زیادہ کولیسٹرول کو جسم سے باہر بھی نکال دیتاہے۔ ایک صحت مند جسم میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح 35 ملی گرام ہونی چاہیے جبکہ یہی سطح 60 ملی گرام ہوتو یہ دل کے مسائل سے تحفظ دیتی ہے ۔

اگر جسم میں ایچ ڈی ایل کی مقدار کم ہے تو سیر کرنے اس کو بڑھایا جا سکتاہے۔ روزانہ 35 منٹ سے ایک گھنٹہ کی سیر اس کے لیے کافی ہے۔

2۔ایل ڈی ایل کولیسٹرول۔ نقصان دہ کولیسٹرول

اس کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے چربی خون کی نالیوں میں جمنا شروع ہو جاتی ہے۔ جسے پلیک کہتے ہیں۔ جو خون کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ ایل ڈی ایل کی سطح 100ملی گرام سے کم ہونا چاہیے جبکہ 160 سے 189 کے اعدادو شمار خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح آپ کے جسم میں 100 ملی گرام سے زیادہ نہ ہوں زیادہ چکنائی والے کھانوں سے پرہیز اور موٹاپے پر قابو پانے کے لئے ورزش کریں اس طرح اس کی سطح معمول پر آجائے گی ۔

ایل ڈی ایل کم کرنے کا طریقہ
صحت مند غذا کھا کر برے کولسٹرول کو کم کیا جا سکتاہے۔ گوشت کھانا کم کردیں۔ اسی طرح تلی ہوئی اشیاء بھی کھانا چھوڑ دیں۔ سبزیوں کا استعمال زیادہ کر دیں۔ اورروازنہ ورزش کرنے سے بھی برا کولیسٹرول کم ہو جاتاہے۔ ناشتہ میں جو کا دلیہ کھائیں۔ لیموں پانی میں ڈال کر پئیں۔ ریشے والے پھل کھائیں جیسے۔ چکوترا اور اورنج وغیرہ۔
3۔ٹرائی گلیسرائیڈ
ٹرائی گلیسرائیڈ خون میں چربیلے ذرات کی ایک قسم ہے۔ زیادہ کھانے کے نتیجہ میں جسم میں ضرورت سے زیادہ خوراک چربی کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر اس کی مقدار جسم میں زیادہ ہو تو ہارٹ اٹیک بھی ہو سکتاہے۔ اس کی مقدار جسم میں 150 سے کم ہونی چاہیے۔
ٹرائی گلیسرائیڈ کم کرنے کا طریقہ
بازاری کھانے چھوڑدیں۔ چربی والاگوشت ، انڈے کی زردی، مکھن اور دوسری مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔ سبزیاں کا استعمال زیادہ کر دیں۔ روزانہ 30 سے 40 منٹ پیدل چلیں۔

Similar Posts