جڑی بوٹیاں اور ان کے فوائد

جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت

جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت

قبل اس کے کہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کی اھمیت کے بارے میں دوستوں کو آگاہ کروں ایک اھم جملہ عرض کرنا چاھتا ھوں جو ھمیں سمجھ لینا چاھیئے کہ
ھمارے قدرتی جسم کی درستگی کیلئے قدرتی اشیاء ھی کی ضرورت ھے،،،،،،

ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﺎﮞ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﺎ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﺝ ﻣﻌﺎلجے ﮐﺎ ﻣﻌﺮﻭﻑ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ھیں۔ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻋﻼﺝ ﮐﻮ ﭘﯿﺘﮭﻮﺗﮭﺮﺍﭘﯽ، ھرﺑﻞ ﺍِﺯﻡ ﺍﻭﺭ ﻧﺒﺎﺗﺎﺗﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺎ ﺟﺎﺗﺎ ھے۔ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﺎ ﺑﻨﯿﺎﺩﯼ ﻧﻈﺎﻡ ﺍٓﯾﻮﺭﻭﯾﺪﮎ ھرﺑﻞ ﺍِﺯﻡ، ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﭼﯿﻨﯽ ﺍﻭﺭ یونانی ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻋﻼﺝ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ھے۔ ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﺎﮞ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﻋﻼﺝ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﺳﮯ ﻣﺎﻻﻣﺎﻝ ھوﺗﯽ ھیں۔ ﻧﺒﺎﺗﺎﺗﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻗﺪﯾﻢ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻋﻼﺝ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﻧﻔﺴﯿﺎﺗﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﻋﻼﺝ ھے۔ ﯾﮩﺎﮞ ﺍٓﭖ ﮐﻮ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﺍھم ﺗﺮﯾﻦ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﺳﮯ ﺍٓﮔﺎﮦ کرنا مقصود ھے۔
ﻗﺪﺭﺗﯽ ﻋﻼﺝ :
ﻧﺒﺎﺗﺎﺗﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﺽ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﺟﺴﻢ ﮐﯽ ﺍﺯ ﺧﻮﺩ ﻋﻼﺝ ﮐﯽ ﺻﻼﺣﯿﺖ ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺎﺗﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ھی ﺍﻥ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺖ خلیئے ﻣﺘﺎﺛﺮ ھوﺗﮯ ھیں۔ ﻟﮩﺬﺍ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺯﺧﻢ ﯾﺎ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﻋﻼﺝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ھے۔
ﻓﻮﺍﺋﺪ ﮐﺎ ﺗﺴﻠﺴﻞ :
ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﻏﺬﺍ، ﺍٓﺭﺍﻡ ﺍﻭﺭ ﻭﺭﺯﺵ ﮐﺎ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯽ ھدﺍﯾﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ھے، ﺟﻮ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺟﻠﺪ ﻗﻠﻊ ﻗﻤﻊ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ھے ﺑﻠﮑﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﯾﺮﭘﺎ ﻣﺜﺒﺖ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﺗﺐ ھوﺗﮯ ھیں۔
ﻗﻮﺕ ﻣﺪﺍﻓﻌﺖ :
ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﻟﮍﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻠﯿﺪﯼ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﻗﻮﺕ ﻣﺪﺍﻓﻌﺖ ﮐﺎ ھوﺗﺎ ھے ﺍﻭﺭ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺳﮯ ﻗﻮﺕ ﻣﺪﺍﻓﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ھوﺗﺎ ھے، ﺟﻮ ﭘﮭﺮ ﺟﻠﺪ ﺯﺧﻢ ﺑﮭﺮﻧﮯ ﯾﺎ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻋﻼﺝ ﮐﺎ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﯽ ھے.
ﻣﯿﭩﺎﺑﻮﻟﺰﻡ :
ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻗﻮﺕ ﻣﺪﺍﻓﻌﺖ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺩﮦ ﻃﺮﺯِ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﭩﺎﺑﻮﻟﺰ ‏( ﻧﻈﺎﻡ ﺍﺳﺘﺤﺎﻟﮧ ‏) ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﺛﺎﺑﺖ ھوﺗﺎ ھے۔ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﻨﮏ ﻓﻮﮈ، ﭘﯿﺰﺍ، ﺑﺮﮔﺮ اور کولڈ ڈرنکس ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺳﮯ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﺮھیز ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ھے، ﺟﺲ ﮐﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻋﻼﺝ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﺭﺳﺖ ﻣﯿﭩﺎﺑﻮﻟﺰﻡ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﻤﻮﺩﺍﺭ ھوﺗﺎ ھے۔
ﻣﻀﺮﺍﺛﺮﺍﺕ :
ﺍﺱ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮐﮧ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﺍﻓﯿﮑﭧ ﮐﺎ ﺧﺪﺷﮧ ﺭھتا ھے، ﻟﯿﮑﻦ ﺩﯾﮕﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﮐﯽ ﻧﺴﺒﺖ ﻧﺒﺎﺗﺎﺗﯽ ﻋﻼﺝ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺷﺮﺡ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﮐﻢ ھوتی ھے۔ اگر علاج کرنے والا طبیب ماھر ھو اور جڑی بوٹیوں کے خواص اور انکے مزاج پر عبور رکھتا ھو تو وہ اس طریق سے نسخہ بناتا ھے کہ مریض کو فائدہ ھی پہنچے،

آخری بات یہ عرض کرنی ھے کہ
کسی قسم کی دوائی استعمال کرنے سے قبل کسی مستند طبیب یا ماھر حکیم سے مشورہ ضرور کرلیں، نیز پنساریوں سےدوائیاں خریدتے وقت اچھی کوالٹی کی صاف ستھری اور پہچان کرکے اشیاء لیں، کیونکہ کئی پنساریوں کو بھی کئی چیزوں کا علم نہیں ھوتا اور وہ کوئی اور چیز ھی دے دیتے ھیں، نیز کسی قسم کے کشتہ جات، طاقت کی دوائیں، ویاگرا ٹائپ گولیاں اور کیپسول ازخود استعمال نہ فرمائیں تاکہ بعد کی پریشانیوں سے بچ سکیں،
جو دوست طبابت و حکمت یا دیسی دوائیاں بنانے میں دلچسپی رکھتے ھوۓ کوئی نسخہ بنانا چاھتے ھوں ان سے درخواست ھے کہ ادویہ کی مکمل چھان بین اور پہچان کے بعد ھی نسخہ بنائیں،
اسکی مثال ایسی ھی ھے کہ ھم کسی کو اپنے گھر پہچان اور تسلی کے بعد یا کسی قابلِ اعتبار شخص کی وساطت سے ھی داخل کرتے ھیں، اسی طرح کسی دوائی کو اپنے منہ میں داخل کرنے سےقبل کسی قابل اعتبار شخص سے پوچھ لیں یا خود اچھی طرح تسلی
کرلیں، اگر خدا نخواستہ غلط نسخہ بن گیا تو اللہ نہ کرے نقصان بھی ھو سکتا ھے،
اللہ تعالی آپ سب کو صحت مند زندگی عطا فرماۓ، آمین،
~ ابنِ سلطان ~

انتباہ!

یہ مضمون صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہے اور پیشہ ورانہ طبی مشورے، تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں ہے۔ کسی بھی طبی حالت کے بارے میں سوالات کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا دیگر اہل صحت سے مشورہ کریں۔

Similar Posts

  • سرسوں دوا بھی شفا بھی

    سرسوں دوا بھی شفا بھی (شکیل احمد، مانسہرہ) عربی : حرف الابیض فارسی: شف انگریزی: Mustard سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں۔ جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سیاہ، زرد اور سفید۔ اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہے۔ ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے…

  • |

    Castor Oil in Belly Button for Skin, Hair & Gut

    مندرجات کی فہرست ✨ رات کو ناف میں کیسٹر آئل لگانے کے حیرت انگیز فوائد ✨ 🌿 جڑی بوٹیوں اور دیسی علاج ✅ انتخاب کی وجوہات: 💧 استعمال کا طریقہ: 🍽 غذائی منصوبہ (Personalized Diet Plan) تجویز کردہ غذائیں: پرہیز کی اشیاء: Why I Put Castor Oil in My Belly Button Every Night is a…

  • ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﺑﻮﭨﯽ FAGONIA

    مندرجات کی فہرست ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﺍﯾﮏ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﮐﮯ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﯾﮏ ﭘﻮﺩﮦ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﯾﺎ ﺳﭽﯽ ﺑﻮﭨﯽ، ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ “ ﺷﻮﮐﺖ ﺍﻟﺒﯿﻀﺄ ” ، ﭘﺸﺘﻮ ﻣﯿﮟ ازغکے ، ﭘﻨﺠﺎﺑﯽ ﻣﯿﮟ…

  • |

    علم طب نكات

    مندرجات کی فہرست علم طب علم طب رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں  طبّ سے متعلق بعض ارشادات کو پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:٭ انگور میں ترشی ہوتی ہے مگر یہ ترشی نزلہ کے لئے مضر نہیں ہوتی۔٭ گوشت زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔ جو شخص چالیس دن لگاتار کثرت کے ساتھ…

  • سفید زیره کے فوائد

    زیرہ سفید کے فوائد زیرہ گرم مصالحے کا ایک اہم جز ہے اس کے بغیر گرم مصالحہ مکمل نہیں ہوتا اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں کو خوشبودار بناتا ہے۔زیرہ خشک حالت میں قابل استعمال ہوتا ہے۔زیرہ دراصل ایک بیج ہے اور اس کی مسحورکن خوشبو ہمارے کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرتی ہے۔اس کا…

  • |

    دارچینی کتنی قسم کی ہوتی ہے؟ فوائد، استعمال اور احتیاطیں

    مندرجات کی فہرست دارچینی کتنی قسم کی ہوتی ہے؟ 1) سیلون دارچینی 2) کیشیا دارچینی سیلون اور کیشیا دارچینی میں فرق ساخت کا فرق ذائقے کا فرق استعمال کا فرق دارچینی کے اہم فوائد 1) ہاضمے میں مدد 2) خوشبو اور ذائقہ بڑھاتی ہے 3) جسم کو گرمائش کا احساس 4) اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات 5)…