کمر

کمردرد کا ھومیوپیتھک علاج۔
تحریر و تجربہ
حکیم اینڈ ڈاکٹر ماس، گجرات، پاکستان.

👈اگردرد کمر کی دُمچی پرہے اور موٹرسائیکل، سائیکل اور کار میں بیٹھتے وقت نیچے پیٹھ میں درد ہوتا ہے تو تین چارخوراکیں Aesculus👉 کی ہائی طاقت میں لیں۔

👈جن خواتین کو کمر درد ہوتی ہے گھر کے گھریلوکام کاج کے کرنے سے اور انکا جسم بھی درد کرتا ہے، اور کمر پر ہاتھ رکھ کر درد کی شکایت کرتی ہیں۔ انکو Arnica 1m👉 کی تین چار خوراکیں دے دیں۔

👈بعض لوگوں کو کمردرد صرف رات کو سوتے وقت ہوتاہے، ٹانگیں شدید درد کرتی ہیں، اور بعض دفعہ لتڑانے کو دل کرتا ہے، یا ٹانگوں کی مچھلیاں درد کرتی ہیں اور دل کرتا ہے کہ انکو کسی کپڑے سے باندھ دیا جائے جس سے آرام بھی آتا ہے،
ایسے لوگوں کی دوا Rhus tox👉 ہوتی ہے،
اگر مسئلہ پیچیدہ ہے تو ۲۰۰ سے ون ایم اور اگر اتنا پرانا نہیں تو پھر ۳۰ طاقت بہتر رہے گی۔

👈جن لوگوں کو کمر درد اتنی شدید ہوتی ہے کہ اگر لیٹ جائیں تو حرکت بھی نہیں کرسکتے۔
زرا سی بھی حرکت کریں تو شدید ترین درد ہوتا ہے، ایسے لوگوں کی دوا Bryonia👉 ہوتی ہے۔

👈کچھ لوگوں میں کمردرد انکے مہروں کے بگاڑ کی وجہ سے ہوتی ہے، یہ درد مستقل ہوتی ہے، یعنی یا تو مہروں کے کنارے بڑھ جاتے ہیں یا کم ہوجاتے ہیں، مطلب یہ ہے کہنے کا انکو ہڈیوں کی تکالیف بچپن سے ہوتیں ہیں اوربڑے ہوکر یہ کمردرد کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ مستقل پرابلم ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کو اونچی طاقت میں Calc carb👉 کی ضرورت ہوتی ہے۔

بعض خواتین زہنی نفسیاتی امراض کا شکار ہوتیں ہیں، لیکن وہ شکایت کمر درد کی کرتی ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہےکہ وہ نفسیاتی مریض ہوتیں ہیں، زیادہ سوچنا، زیادہ غصہ کرنا، زیادہ لڑنا، ہر وقت پریشان رہنا اور دوسروں کو بھی پریشان کرنا، ایسی نفسیاتی خواتین کو اگر کمردرد ہوجائے تو پھر Natrium mur👉 دیا کریں، نفسیاتی مسائل کم ہونے کے ساتھ ساتھ کمردرد بھی انشاء اللہ ٹھیک ہوگا۔

👈ایسے مرد جن کا شوق سگریٹ پینا، چائے پینا، ہوٹلنگ کرنا، کھانے بازار سے کھانا، اپنے آپ کو وڈا سمجھنا دوسروں کوحقیر جاننا، پھرنا ٹرنا اور عیاشی کرنا، تکے کباب اور ثقیل چیزیں کھانا، کبھی کبھی چھپ چھپا کے چرس یا شراب یا گانجا مانجا پی لینا اور دوسروں کے سامنے قسمیں کھانا کہ ہم تو بہت شریف ہیں۔ ایسے لوگوں کو کمردرد انہیں وجوہات کی وجہ سے پیدا ہوجاتی ہے۔
ایسے لوگوں کا علاج Nux vomica👉 سے شروع کریں۔

👈👈👈 علامات کے مطابق جو بھی دوا دیں، ساتھ میں Kali carb الٹرنیٹ کرلیں۔ یہ ایک سپورٹنگ دوا ہے، جو دیگر ادویات کے ایکشن کو تیز کردیتی ہے۔

Similar Posts