بیخوابی ۔۔ نیند کا نہ آنا Insomniaبسا اوقات انسان ایک عجیب صورتحال سے دو چار ھوتا ھے ۔سونا چاھتا ھے مگر سو نہیں سکتا ۔اور رات یونہی کروٹیں بدلتے گزر جاتی ھے ۔جہاں اسکی اور بہت سی وجوھات ھوتی ھیں وھیں پہ لا شعور میں کوئی ایسی بات یا واقعہ گردش کر رھا ھوتا ھے جسکی وجہ سے انسان لاکھ کوشش کرنے کے باوجود سو نہیں پاتا ۔حالانکہ اس واقعہ کو گزرے مدت بیت چکی ھوتی ھے،۔یا پھر بعض اوقات کسی کام کو کرنے سے متعلق سوچتے رھنے سے بھی ایسی کیفیت طاری ھو جاتی ھے ۔ بندہ یہی سوچتانرھتا ھے کہ کب صبح ھو اور میں وہ کام کر لوں ۔ اسے unexplained anxiety بھی کہتے ھیں ۔یا پھر کسی کی آمد کے انتظار میں بھی رات آنکھوں میں کٹ جاتی ھے۔ اور محبوب کے وصال کی خبر ھع تو بھلا کسے ننید آتی ھے ۔ وغیرہ وغیرہ۔مختصر یہ کہ انسان خود تو سونا چاھتا ھے لیکن اس کا دماغ جاگتا رھتا ھے جو اسے بھی جاگنے پہ مجبور کر دیتا ھے ۔ایسے میں لوگ خوب آور ادویات کا سہارا لیتے ھیں ۔۔ اور سکون حاصل کرنے کی کوشش کرتے ھیں ۔لیکن ۔۔ اللہ کے فضل سے ہومیو پیتھی میں ایسی ادویات موجود ھیں جن کے استعمال سے زھنی جوش کو سکون ملتا ھے اور انسان دیکھتے ھی دیکھتےننید کی وادیوں میں چلا جاتا ھے ۔ وہ بھی بغیر کسی ضمنی اثرات کے ۔ھومیوپیتھی کی ایک اور دواء جس کا نام passiflora Inc ھے اسکا مدر ٹنکچر بھی نیند لانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ۔لیکن اصولِ علاج تو یہی ھے کہ وجوھات کو مدِنظر رکھ کر باقاعدہ علاج کیا جائے۔ خیر اندیش 🌡 ھومیو ڈاکٹر و ھربلسٹ سھیل لغاری
Similar Posts
Complications of pregnancy and their treatment
بچہ اُلٹا ہو رحم میں
هومیوپیتھی اور بچوں میں پیشاب کا بار بار آنا
بچوں میں بستر گیلا کر دینے کے علاج کے لئے ہومیوپیتھی کی کامیاب ترین دوا وہی ہو گی جو باقی معاملات اور مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ (Constitutional Remedy) بچے کی ہسٹری اور فیملی ہسٹری کو بنیاد بنا کر دی جائے گی۔ تاہم عام طور پر پاکستان کے ماحول میں مندرجہ ذیل دواؤں میں کسی ایک کی ضرورت پڑتی ہے۔
بیگم کامار کا ہومیو پیتھک علاج
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو بیلنے سے مارا…
ہومیوپیتھی کا تعارف
Homoeopathy means "The basic concept of treating like with likes, that is using remedies which are capable of producing SIMILAR SYMPTOMS (not the same symptom) in a healthy person to those experienced in the patient”.
مفید ٹوٹکے، سردرد،گلاخراب،پیٹ درد،کمزوری
اگر بیمار ہو جائیںتو آپ گهرمیں استعمال چیزیں استعمال کر کے آپ ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ اور ان چیزوں کے استعمال سے آپ کو کوئی نقصان بھی ہو گا۔
گردن کے لمف نوڈز کی سوجن، ٹانسلز کے بڑھنے اور گلے کے مسائل جیسے فیرینجائٹس کے لیے ہومیوپیتھک علاج مؤثر
گردن کے لمف نوڈز کی سوجن، ٹانسلز کے بڑھنے اور…