W میازم یعنی بیماری کی بنیادی وجہ. ( بہت آسان الفاظ میں ) سب دوستوں کا سوال یہ ہے کہ اگر اکثر بیماریوں کی سورا۔ سفلس اور سائیکوسس ہے تو…… ہم یہ کیسے پہچانیں کہ کس مریض کا کون سا میازم ہے۔ تو آج اس سوال کا ایک ایسا آسان جواب دیتا ھوں جس سے ہر ڈاکٹر تو دور کی بات عام آدمی بھی خود تشخیص کر سکے کہ وہ کس میازم کا مریض ہے ۔کس نوزوڈ سے اس کا علاج شروع ھو گا۔ ہمیشہ یاد رکھیں۔جتنے بھی مریض سکن یعنی (جلد) کی بیماریوں کے مریض ہیں جیسے خارش۔ پھوڑے پھنسی وغیرہ سب سورا میازم کے مریض ہیں۔ان کا نوسوڈ سورنیم ھو گا۔ جو سرد مزاج ہیں وہ سورانیم اور جو گرم مزاج ہیں ان کو سلفر دے کر علاج شروع ھو گا۔جو لوگ سانس۔ پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کا میازم ٹیوبرکولیسز ہے۔ اور ان کا علاج ٹیوبرکولینیم یا بیسیلینیم سے شروع ھو گا۔جو مریض ڈسٹریکشن کے شکار ہیں۔جسم کی ہڈیاں اور بافتیں تباہی کا شکار ہیں اور جن کے مرضوں میں رات کو زیادہ تکلیف ھوتی ہے ..وہ سفلس میازم کے مریض ہیں اور ان کا علاج سفلینیم یا اس گروپ کی میڈیسن سے شروع ھوگا۔جو مریض کسی قسم کی گروتھ کا شکار ہیں جن میں رسولی یا کہیں کوئی چیز بڑھنا شروع ھو جائے اور ان تکالیف میں دن میں زیادتی ھو جو بعد میں گلاو سڑاو شروع ھو اور کینسر تک لے جائے۔وہ سب سائیکوٹک ھوتے ہیں اور ان کا علاج میڈورینم یا اس گروپ کی دوسری دوا جیسے تھوجا وغیرہ سے شروع ھو گا۔ اور اس مرض کے وراثتی مریض بچے الٹا ھو کو یا اپنے گھٹنے پیٹ کی طرف موڑ کر سوتے ہیں۔( میرا ماننا ہے کہ چاروں میازم انسان کو آخر کینسر تک لے جاتے ہیں) نوٹ: اگر کسی ھومیو طالب علم دوست کو یہ پوسٹ سمجھ نہی آئی تو اس کو ھومیو سمجھ آنا بہت مشکل ہے۔ اور جس بندے کو میری یہ پوسٹ سمجھ آ گئی وہ ایک دن بہت بڑا ھومیو ڈاکٹر بننے گا۔ کیونکہ میرے پیج کے علاوہ کوئی اور آسان بات ملنا بہت مشکل ہے۔ امید ہے کہ میرے دوست میازم کو بہت بہتر طریقہ پر سمجھ جائیں گے۔%%%%%%%نوٹ: یاد رکھیں کرانک یعنی پرانے امراض میں نوسوڈ کی ہمیشہ ہائی ڈوز استعمال ھو گی۔ یہاں تک کہ ایک دن کے بچے کو بھی CM دی جا سکتی ہے۔ بس اس کو بار بار دھرانا نہی زیادہ سے زیادہ 3 خوراک کافی ھوں گی اور اس دوا سے پہلے اور بعد کم سے کم دو دن کوئی ھومیو کی دوا نہ دیں . دوا دینے کے بعد انتظار کریں پھر جس دوا کی علامات ظاہر ھوں صرف وہ دوا دیں۔ اور یاد رکھیں جب تک میاز م کا کا توڑ نہی کیا جائے گا کرانک مرض کبھی ختم نہیں ھو گا۔ اور بعض اکثر کسی دوسری دوا کی ضرورت ہی نہی رہتی۔اور مزید ایک خاص بات لوگ ہائی پوٹینسی سے ڈرتے ہیں لیکن یہ سائنس ہے پوٹینسی جتنی بڑی ھو گی اتنی ہی زیادہ محفوظ اور بے زرر ھو گی۔

اور جو میازم کو سمجھانے کا طریقہ میں نے بتایا ہے وہ جو میں ھومیو کے استادوں کو بتاتا ھوں کہ طلبہ کو ایسے سمجھائیں تاکہ یہ ان کے ذہن میں ہمیشہ محفوظ رہے۔نوٹ: ھومیو ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر نوسوڈ ہر گز استعمال نہ کریں۔تحریر و تجربہ ڈاکٹر عابد راؤ

Similar Posts