بخار – ہومیوپیتھک دوائیں اور علاج
ہمارے جسم میں ایک مدافعتی نظام موجود ہے جو قدرت نے ہمارے اندر رکھا ہوا ہے ہے جب بھی کوئی انفیکشن یا بیماری جسم پر حملہ آور ہوتی ہے تو یہ مدافعتی نظام حرکت میں آجاتا ہے اس مدافعتی نظام کو امیون سسٹم بھی کہا جاتا ہے جب کوئی انفیکشن جسم میں ہوتا ہے تو امیون سسٹم اس سے جنگ کرتا ہے تو اس کے باعث جسم کی حرارت نارمل لیول سے بڑھ جاتی ہے اور ہم بخار محسوس کرتے ہیں۔
بخار کی وجوہات
جسم میں کسی بھی طرح کا انفیکشن ہو تو اس سے بخار ضرور چڑھتا ہے
- انگریزی ادویات کا بے جا استعمال کا ری ایکشن بھی بخار کا باعث ہو سکتا ہے
- ٹی بی یا کینسر وغیرہ کے باعث
- بیماریاں ایسی بیماریاں جو متعدی ہو
- جسم میں کسی چھپے ہوئے انفیکشن کے باعث
- گردوں ، معدے ، انتوں ، پھیپھڑوں اور رحم وغیرہ میں انفیکشن کے باعث بخار ہو سکتا ہے
- عمومی طور پر سردی میں بخار ہو جاتا ہے کیونکہ سردی میں اگر مریض کی قوت مدافعت کمزور ہو تو سردی ایک بیرونی عنصر کے طور پر جسم پر حملہ آور ہوتی ہے ہمارا امیون سسٹم اس سے جنگ کرتا ہے اور نتیجے میں ہمارے جسم کی حرارت بڑھ جاتی ہے ۔
- اگر جسم میں کسی جگہ پر پھوڑا نکل آئے یا کوئی ایسی چیز چبھ جائے جو انفیکشن کا باعث ہو تو بھی بخار ہو جاتا ہے
علامات
جب جسم میں بخار ہو جائے تو اس کی کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں ہے مثلا اگر گردوں کے انفیکشن کی بیماری کے باعث بخار ہو تو گردوں سے متعلق علامت سے ملتی ہیں جیسے کہ درد ، پیشاب میں جلن ، پیشاب میں پیپ یا خون وغیرہ کا اخراج اسی طرح معدے اور آنتوں میں انفیکشن ہو اور بخار اس کی وجہ سے ہو تو مریض کے پیٹ میں درد متلی اور قے پخانہ وغیرہ کی علامات پھپھڑوں کی بیماری کی صورت میں کھانسی بلغم کا اخراج سینے کے درد وغیرہ کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس لئے ڈاکٹر جو بخار کی وجوہات کو دیکھتا ہے اس کو اس کی علامات پر بھی نظر رکھنی چاہیے اس کے علاوہ ہر مریض کی کچھ انفرادیت ہوتی ہے جیسے ہومیوپیتھک جسے ہومیوپیتھی میں بہت اہمیت حاصل ہے لہذا ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو اسے ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔
بخار اور ہومیو پیتھی ۔۔۔
پہلے ان میں سے کوئی دوا دیں ۔۔
عفونتی بخار کی صورت میں ۔۔ پائروجینم 1M
خناق کی صورت میں ۔۔۔ ڈیفتھیرینم 1M
ٹائیفائیڈ کی ہسٹری میں ۔۔۔ ٹائیفائیڈ نم 1M
دبے ہوئے بخار میں ۔۔۔ اگنیشیا 1M
ہڈیوں کے بخار میں ۔۔۔۔ برائیونیا 1M
اس کے بعد ان ادویات میں سے علاج کریں ۔۔
بخار میں تمام اشیاء کا ذائقہ کڑوا لگے ۔۔۔ چائنا 200
صرف پانی کڑوا لگے ۔۔۔ آرسینیکم البم 200
پانی کے علاوہ ہر چیز کڑوی لگی ۔۔۔ ایکونائٹ 200
سر گرم ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ۔۔۔۔ بیلاڈونا 200
سر اور ہاتھ گرم ۔پاؤں ٹھنڈے ۔۔۔ایکونائٹ 200
سر ہاتھ اور پاؤں گرم ۔۔۔۔ برائیونیا 200
ہاتھ پاؤں گرم۔ سر ٹھنڈا ۔۔۔۔ سا ئنا 200
مریض لحاف لے کر چپ چاپ لیٹا رہے ۔۔۔ نکس وا میکا 200
کراہتا ہو اور آرام سے نہ لیٹے ۔۔۔۔ بپٹیشیا 200
ٹانگوں میں بے چینی اور جسم میں جکڑن ۔۔۔ رسٹاکس 200
مریض لحاف نہ لینا چاہتا ہو۔۔ ہیپر سلفر 200
چہرہ گرم ۔زبان خشک ۔۔پیاس ندارد ۔۔۔۔۔۔پلساٹیلا 200
ایک گال سرخ ایک پیلا ۔۔۔۔۔ کیمومیلا 200
روزانہ رات کو بخار ہو جائے ۔۔۔۔ سفلائنم 200
روزانہ دن میں بخار ہو ۔۔۔۔ میڈورینم 200
بخار شام چار سے آٹھ بجے تک رہے ۔۔۔۔۔ لائیکو پوڈیم 200۔۔
ہڈیوں اور آنکھوں میں شدید درد ۔۔۔یوپیٹوریم 200
جب کسی بھی دوا سے بخار ٹھیک نہ ہو رہا ہو سلفر 30 کی ایک خوراک دے کر کم از کم 6 گھنٹے انتظار کریں ۔۔۔۔
نوٹ ۔۔۔
یہاں صرف وہی ادویات اور علامات لکھی گئی ہیں ۔۔جن کا میں اپنی پریکٹس میں تجربہ اور مشاہدہ کر چکا ہوں ۔۔اس کے علاوہ بخار کی اور بہت سی ادویات ہیں ۔۔۔
مریض سیلف میڈیکیشن سے پرہیز کریں ۔۔کیوں کہ ڈاکٹر ہی بہتر جانتا ہے کہ کن علامات پر کس دوا کو ، کب ، کتنا ، اور کیسے دینا ہے ۔۔