بانجھ پن اور ہومیو علاج (Sterility)
بانجھ پن کا مطلب ہےکہ عورت کسی وجہ سے بچے پیدا کرنےکے قابل نہیں رہتی۔اس کا مطلب کسی بھی جسمانی بیماری یا کمی کی وجہ سےاولاد نہیں ہوتی۔ بعض دفعہ خرابی مرد میں ہوتی ہے۔ اس لیے مرد کو بھی اپنا چیک اپ کروانا چاہیے۔
بانجھ پن (Sterility)
اشوکا (Ashoka Q):
یہ عورتوں کی اعضائے تولید و تناسل کی ہر خرابی دور کرتی ہے۔ حیض بے قاعدہ، دیر سے، درد کیساتھ، حیض کی بندش، حیض کی کثرت، لیکوریا ہر طرح کی جملہ تکالیف دور کر کے بانجھ پن کا خاتمہ کرتی ہے۔
الٹریس فیری نوسا (Aletris Farinosa Q):
حیض قبل از وقت کثیر مقدار میں درد زہ جیسا درد ،بندش حیض،رحم میں بوجھ کا احساس،رحم ٹل جائے،بائیں جنگاسے میں درد،خون کی کمی سے لیکوریا، اسقاط کا رجحان تمام حالتیں درست کر کے اولاد ک قابل بناتی ہے
کلکیریاکارب ( calcarea carb 30):
مریضہ موٹی ،پلپلی،اور سرد مزاج ہوتی ہے حیض وقت سے قبل اور زیادہ عرصہ جاری رہے اس کے ساتھ چکر آتے ہیں بلغمی مزاج خواتین
سیپیا (sepia 30):
مزاجی دوا ہے علامات کے مطابق باںجھپن دور کرتی ہے،حیض کی خرابی،لیکوریا زرد ،سبزی مائل،مریضہ ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر بیٹھتی ہے
پلسا ٹیلا (pulsatilla) :
بندش حیض، عصبی کمزوری، حیض دیر سے، لیکوریا یا خراشدار، یہ باتیں بانجھ پن لاتی ہیں، یہ ان کو دور کر کے بانجھ پن ختم کرتی ہے، رو دینے والی خواتین، گرمی سے حساس، کھلی ہوا کی خواہش۔
اگنس کاسٹس (Agnus Castus 30):
سوزا کی مادہ جو حمل قرار نہیں پانے دیتا، اسکا خاتمہ کرتی ہے، مباثرت سے خوف، اعضاء ڈھیلے جو بانجھ پن لاتے ہیں، لیکوریا کی رنگت زرد۔
نیٹرم کارب (Natrum Carb 30):
رحم کی گردن سخت، نیچے کی طرف دباو، لیکوریا بدبودار، بھاری پن کا احساس، رحم حمل قبول نہیں کرتا
نیٹرم میور (Natrum Mur 200):
خرابی ایام، درد سر، شدید پریشانی، غمگینی، خواہش مباثرت ختم ہو جاتی ہے
اورم میٹ (Aurm Met 30):
مریضہ پر پاگل پن اور جنون کی حالت طاری ہوتی ہے، خودکشی کا رجحان۔
اورم میور (Aurm Mur 30):
رحم کی گردن سخت، رحم کی مزمن سوزش، لیکوریا، اندام نہانی کی اینٹھن، رحم ٹھوس ہو جاتا ہے