اوسی مم کینم
Ocimum Basilicum
🌳 یہ گردہ، مثانہ اور پیشاب کے مسائل میں کام آنے والی یہ ایک قابل قدر دوا ہے۔
🌳 یہ ایسے مریضوں کے لیے آب شفاء دوا ہے جن میں یورک ایسڈ کی بار بار زیادتی ہونے کا میلان پایا جاتا ہے۔
🌳 اس دوا کے مریض کے پیشاب میں سرخ ریت کا اخراج ملتا ہے جو کہ اس دوا کی مخصوص ترین علامت ہے، جس کی بار بار تجرباتی آزمائش کی جا چکی ہے۔
🌳 جنگاسہ ( کنج ران) اور پستانوں کے غدودوں کی سوجن بھی اس دوا میں پائی جاتی ہے جس کے لیے یہ مفید ترین دوا ہے ۔
🌳 یہ درد گردہ میں بھی سکون بخش دوا ہے خاص الخاص دائیں طرف کے گردے کی تکلیف میں۔
🌳 گردے کی پتھری کی علامات میں میں بھی یہ اہمیت کے حامل دوا ہے۔
🌳 اس کے مریض کے پیشاب میں تیزابیت پائی جاتی ہے اور یورک ایسڈ کی قلمیں بنا کرتی ہیں۔
🌳 پیشاب گدلا، گاڑا، پیپ اور خون ملا ہوتا ہے پشاب میں اینٹ کے سفوف جیسا یا زرد رنگ کا مواد تہہ نشین ہوتا ہے اور مشک جیسی خوشبو آتی ہے۔
🌳 گردوں میں تشنج، پیشاب کو گردوں سے مثانے تک لانے والی نالیوں میں ہوتا ہے۔
🌳 مردوں میں بایاں فوطہ گرم اور سوجا ہوا ہو تو یہ دوا اچھی ثابت ہوتی ہے۔
🌳 عورتوں میں اندام نہانی کی سوجن، اندام نہانی کے لبوں میں کسی تیز چیز کے چبھنے جیسا درد ہوتا ہے۔
🌳 پستانوں کی نپلوں میں ذکی الحسی، خارش اور درد ہوتا ہے جن میں کسی اشیاء کے ہلکے ٹچ سے یا بچے کو دودھ پلاتے وقت درد میں شدت ہوتی ہے۔( بوریکس میں مخالف پستان میں درد ہوتا ہے اور کروٹن ٹگ میں درد اسی پستان سے ہوتا ہوا کندھے کی طرف جاتا ہے)
🌳 اس دوا میں درد گردہ کے ساتھ متلی اور قے کی علامت ضرور پائی جاتی ہے۔
☘️👨🏼⚕️✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی فرام ساہیوال
📜🎩🖍️ : Not 👇👇
👉Avoid self medication
👉Homeopathic remedy can be prescribed only after complete case taking…
👉Consult your Homeopath before use of Homeopathic medicine