خالد محمود اعوان
٭-”فاسفورک ایسڈ“میں اعصابی کمزوری جو مسلسل غم کے نتیجے میں پیدا ہو، ذہنی مشقت کی زیادتی سے،سیکس کی زیادتی سے، یا جسم پرکسی قسم کے اعصابی دباو سے،اس میں مختلف نوعیت کی بے حسی،اور دماغ اور جسمانی طور پرکاہلی پائی جاتی ہے۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“ کے اسہال پانی والے،بغیر درد کے،اکثر غیر ہضم شدہ جس کے ساتھ انتڑیوں میں گڑگڑ پائی جائے۔ پاخانے کی مقدار زیادہ ہونے باوجود کمزوری نہیں پائی جاتی ہے۔’درد اور تھکاوٹ کانہ ہونا‘ اس کی بنیادی علامت ہے۔اسہال خوف کے نتیجے میں آتے ہیں۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“ میں غم کے دبنے کے نتیجے میں،محبت میں ناکامی ، وطن سے دوری پر افسردگی کے بُرے اثرات پائے جاتے ہیں۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“ میں غم کے بُرے اثرات میں اگنیشیا سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔اگنیشیا میں جلد اثرات میں جب کہ ایسڈ فاس میں مزمن اور دیرتک اثرات چھوڑنے والوں غم ،اس کی باری اگنیشیا کے بعد آتی ہے۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“ میں ذیابیطس کی علامات میں پیشاب میں شکرپائی جاتی ہے اورپیشاب کا زائد اخراج جو دیکھنے میں دودھیا ہو،یا پڑے رہنے پرجیلی کی طرح کا،ساتھ شدید کمزوری،ہلکی سی ٹھنڈ لگنے سے کھانسی شروع ہو،ریڑھ کی ہڈی میں جلن اور مسلز میں کچلنے جانے کا احساس،پیشاب فاسفیٹ سے بھر پور،اس کا قوام بول گریسی نظر آئے۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“کے علاوہ ذیابیطس میں استعمال میں استعمال ہونے والی دوا” یورینم نائٹریکم“ میں دبلا پن،بڑھی ہوئی پیاس،بڑھے ہوئے پیاس کے ساتھ کھانے کی اُلٹیاں،بعض اوقات اپھارہ ،نفخ پایا جاتا ہے۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“ میں مردوں کی علامات میں کمزوری،ڈھیلا پن،جنسی زیادتی کے نتیجے میں نامردمی،لگاتار کمزور اخراجات اور خصیوں میں خنجر زنی کی دردیں،کمر اور ٹانگوں میں کمزوری اور ریڑھ میں جلن،اور سیلان منی پائی جاتی ہے۔
٭-”فاسفورک ایسڈ“ میں چھاتی کی علامات میں اتنی کمزوری پائی جاتی ہے کہ اس کا بولنا مشکل ہو۔کمزور ی کے نتیجے میں سانس لینا مشکل ہو،کمزوری کے نتیجے میں ہو۔اس میں زیادتی شام کو اور لیٹنے پر ہو پائی جاتی ہے۔
خالد محمود اعوان