وزن کم کرنے کا طریقہ
وزن کم کرنے کا طریقہ

وزن کا بڑھانا یا موٹاپا کے مرض دنیا میں بہت بڑھتا چلا جا رہاہے۔  دنیامیں بہت سارے لوگ زیادہ کھانے سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جوں جوں وزن بڑھنا ہے ۔ آپ بہت ساری بیماریوں کا شکار ہو  سکتےہیں۔ موٹاپا ہونے سے آپ ذیابیطس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح پیٹ پر جب چربی چڑھتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جگر بھی چربی والا ہو گیا ہے یعنی فیٹی لیور۔ اسی طرح آپ کو کولیسٹرول لیول بھی بڑھ سکتاہے۔

وزن بڑھنے کی وجوہات:

  1. وزن بڑھنے کے بہت سارے وجوہات ہو سکتی ہیں۔
  2. جیسے تھائیرائڈ  کا درست کام نہ کرنا۔ تھائی رائڈ گلینڈ میں خرابی
  3. عورتوں کے ماہانہ ایام کا درست نہ ہونا۔
  4. ورزش نہ کرنا اور بہت زیادہ کھانا خاص طور پر میٹھا کھانا یا میٹھے سے بنی ہوئی چیزیں کھانا۔
  5. رات کو دیر سے کھانا کھانا۔
  6. کھانےکے فورا بعد سو جانا۔
  7. ذھنی دباؤ کا شکار ہونا۔ آجکل بہت زیادہ لوگ ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ جس کی وجہ ان وزن بڑھنا شروع ہو جاتاہے۔
  8. عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس وجہ سے اگر خوراک پر دھیان نہ دیا جائے تو پھر بھی وزن بڑھنا شروع ہو جاتاہے۔
  9. نمک کا بہت زیادہ استعمال ، نمک جسم میں پانی کو جمع کر لیتاہے۔ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہوں۔ انہیں چاہیے کہ وہ نمک یا تو بالکل چھوڑ دیں یا بہت کم کر دیں۔
  10. کھانا بالکل کم کر دینا۔

وزن کم کرنے کےلیے احتیاط کریں۔


2۔ ایسی خوراک کھائیں ، جس میں کم کلوریز ہوں۔
3۔ صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔
4۔ غذا کو جسم کا ایندھن خیال کریں۔
5۔ ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتےپھرتے نہ کھائیں۔
6۔ کھانے کے دوران مطالعہ نہ کریں اور نہ ٹی وی دیکھیں۔
7۔ باہر جائیں تو آئسکریم مٹھائی سموسے پکوڑے وغیرہ نہ کھائیں۔
8۔ یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا۔
9۔ دودھ استعمال کریں۔
10۔ چائے کافی کے وقفے کو کھانے کا وقفہ بنائیں۔
11۔ بسکٹ ، کیک ، مٹھائیاں چھوڑ دیں ، یہ چیزیں وزن میں اضافی کر دیتی ہیں۔
12۔ گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو-
13۔ ہمیشہ چربی والا گوشت کھائیں-
14۔ ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں۔
15۔ دن میں 2 سے زیادہ بار نہ کھائیں۔
16۔ ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائی۔
17۔ مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں۔
18۔ کھانے سے پہلے پانی ضرور پئیں-
19۔ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔
20۔ مونگ پھلی ، بادام اورخشک میوے کم استعمال کریں۔

وزن کم کرنے کچھ آسان اور گھریلو طریقے


○سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔
○عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
○نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
○شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔
○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
○کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
○وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔
○کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کھائیں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔


○ شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔
○ اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔

○ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتوچربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔
○ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
○دارچینی میں بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی۔-


○جسم سے زہریلے مواد اور فالتو چربی ختم کرنے کا لاجواب نسخہ


وقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی وجہ سے عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکھٹے ہوتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل ہی فائدہ نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہو جائے گی
یہ دوا اجزاء لونگ اور السی کے بیج ہیں
ترکیب تیاری :گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائے
ترکیب استعمال :صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم 150بار کریں
انشاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی ۔



○مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں۔ اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔خاص طور پر چاہے اور سالن وغیرہ میں ان کا استعمال کیا جائے۔
○بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
○سیب کی طرح کیلے میں بھی پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ فاسٹ فوڈ کی عادت سے بھی چھٹکارہ پا سکتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کر لیں گے۔


○ورزش کا وزن میں کمی کرنے میں اہم کردار ہے


ورزش کرنے اور سیر کرنے سے چربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی کی جا سکتی ہے۔

○پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔ مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔
○مصالحوں کا مناسب استعمال برصغیر (پاک وہند) کے مصالحے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے۔

ٹماٹر:توند کی چربی گھلانے کے لیے ٹماٹر ایک بہترین شے ہے ان میں ذائقے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں ہوتے ہیں جب کہ ٹماٹر جسم میں پانی کو بحال رکھتےہیں اور لیپٹائن نامی پروٹین بھوک کو قابو رکھتی ہے اور ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔
پپیتا: پاک و ہند میں پپیتا عام شے ہے اور اس میں پاپائن نامی ایک خامرہ ( اینزائم) پایا جاتا ہے جو خوراک کو بہت تیزی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس طرح پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مشروم:چنے کے طرح مشروم بھی بھوک کو کم کرتے ہیں اور سارا دن انسان کو پیٹ بھرے کا احساس رہتا ہے۔ مشروم میں خاص قسم کے فائبر آنتوں اور پورے نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
زیتون کا تیل:زیتون کا تیل شفا کا سرچشمہ ہے اس میں اولیئک ایسڈ نامی ایک طاقتور کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کئی پونڈ وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے یہ کیمیکل چربی کو دیگر سادہ اشیا میں توڑتے ہیں اور ساتھ ہی زیتون کا خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے کے علاوہ دل و دماغ کےلیے بھی مؤثر ہیں۔زیتون کا تیل یا زیتون کا اچار سلاد میں بھی ملا کر کهایا جا سکتا ہے-
بادام:یونیورسٹی آف پوردوا کے مطابق اگرچہ بادام کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن وہ موٹاپے اور چربی میں اضافہ نہیں کرتے۔ باداموں میں فائبر (ریشہ) اور پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور بھوک کو کم کرتے ہوئے پیٹ کو ہموار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔


○ تربوز کا جوس جسم میں نمی کو قائم رکھنے کے حوالے سے ایک بہترین مشروب ہے۔ یہ مشروب انتہائی کم کیلوریز اور بہت زیادہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پیٹ کی چربی کو کم بھی کرتا ہے۔ اس لیے پیٹ کم کرنے کے حوالے سے یہ مشروب ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے-
○ناریل کا پانی الیکٹرو لائٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور یہاں فہرست میں موجود تمام مشروبات سے زیادہ الیکٹرو لائٹس ناریل پانی میں پائے جاتے ہیں- اور یہ مادہ جسم میں نمی کو برقرار رکھتا ہے- ناریل پانی کو بغیر مصنوعی فلیور اور چینی کے پینا چاہیے- یہ توانائی میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے-

سلاد سے وزن کم کرنا


1۔ جب بھی کھانا کھائیں ، سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول وغیرہ کی جگہ آپ سلاد سے پیٹ بھر سکیں۔اگر دیگر سلاد نہ میسر ہو تو ٹماٹر ، پیاز ،لہسن ،ادرک کا سلاد بھی استعمال کر سکتی ہیں۔وزن کے حساب سے 5 سے ضرب دیں۔ اگر آپ کا وزن 70 کلو ہے تو آپ کو ہر کھانےسے پہلے 350 گرام سلاد کھانا چاہیے۔سلاد میں زیادہ سے زیادہ سبزیاں شامل کریں۔ جیسے مولی، گاجر سلاد کے پتے، بندگوبھی اور بھی سبزیاں جو آپ کو پسندہوں شامل کر سکتے ہیں۔


فن لینڈ میں محققین نے تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ جو مرد کم نیند لیں، وہ پوری نیند لینے والوں کی نسبت موٹے ہوتے ہیں۔
○سبز مرچ کھائیےمرچوں میں موجود ایک مادہ، عصارہ فلفل (Capsaicin) ہمارے منہ میں جلن پیدا کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے، یہی جلن ہمارے نظام استحالہ کو تیز تر کر دیتی ہے، یوں پھر وہ مزید حرارے تیزی سے جلاتا ہے۔دراصل جتنی سبز مرچ کھائیں تو ہمارے جسم میں حرارت جنم لیتی ہے، نیز ہمارا نظام ہمدرد (Sympathetic System) متحرک ہو جاتا ہے۔ (اعصاب سے منسلک یہی نظام ہمدرد ہمیں خوف یا خطرے کا مقابلہ کرنے کو تیار کرتا ہے)۔ انہی تبدیلیوں کے باعث ہمارا نظام استحالہ عارضی طور پر تیز ہوجاتا ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے والے مردوزن روزانہ اعتدال سے مرچیں کھا سکتے ہیں لیکن سبز مرچ ہی کو اولین ترجیح دی جائے۔اس کے بعد کالی مرچ کواور تیسرے نمبر پر لال مرچ۔
○حیاتین ڈی زیادہ لیجیےہمارے اعصاب میں نظام استحالہ جاری رکھنے کے سلسلے میں حیاتین (وٹامن) ڈی کا خاص کردار ہے لیکن بہت سے لوگ غذا کے ذریعے یہ قیمتی حیاتین حاصل نہیں کرتے۔ ہر بالغ انسان کو روزانہ کم از کم ۴۰۰آئی یو (انٹرنیشنل یونٹ) حیاتین ڈی ضرور لینا چاہیے۔ یہ مچھلی کے علاوہ ، اناج اور انڈے وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

دہی کھانے سے بھی وزن میں کمی ہوتی ہے۔ اس لیےروزانہ دہی ضرور کھائیں۔


○آہستگی سے کھانا موٹاپے سے بچاﺅ کا آسان طریقہ:


خوراک کو مناسب طریقے سے چبا کر نگلنا جسمانی وزن میں کمی کا آسان ترین نسخہ ہے۔ یہ بات ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹیکساس کرسٹین یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق آہستگی سے کھانے اور چھوٹے لقمے لینے سے لوگوں کو کھانے کے کچھ دیر بعد بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔ اسی طرح جو لوگ سست روی سے کھاتے ہیں وہ زیادہ پانی بھی پیتے ہیں جس سے انہیں طبیعت سیر ہونے کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔ محقق پروفیسر مینا شاہ کے مطابق کھانے کی رفتار میں کمی سے زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ نہیں بنتیں، جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

○روزانہ ایک سیب موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔
واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیبوں کا روزانہ استعمال نہ صرف پیٹ بھرنے کے احساس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ معدے میں موجود صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی تعداد بھی بڑھاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان سیبوں کے روزانہ استعمال سے صحت مند بیکٹریا کی تعداد بڑھتی ہے جو موٹاپے کے خلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
○جلد سونے سے بھی وزن کم ہوتا ہے۔اس لیے جلد سونے کی کوشش کریں۔

 ○ادرک کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں اور دنیا بھر میں یہ نسخہ نظام انہضام کی درستگی اور پیٹ کے جملہ امراض کے لئے مفید جانا جاتا ہے۔ اس میں موجودthermogenicکی وجہ سے میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس کی بدولت وزن کم ہوتا ہے۔اسی طرح لیموں میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم میں جاکر انٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔لہذا اگر ان دونوں نسخوں کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ بہت کارگر ہیں اور قدرتی طور پر ہمارا وزن کنٹرول میں آجاتا ہے۔لیموں اور ادرک کی چائےان دونوں اجزاءکو ملا کر چائے کے طور پر استعمال کیا جائے تو یہ بہت فائدہ دے گا۔ایک کپ پانی کو ابال لیں اور چولہے سے اتار کر اس میں ادرک کو باریک کاٹ کر ڈالیں اور پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد مشروب میں آدها لیموں کاٹ کر اس کا رس ڈال دیں۔اس چائے کو ہرناشتے سے قبل استعمال کریں اور اپنے وزن کو تیزی سے قدرتی طور پر کم کریں۔


ہم نے اپنی معلومات کے حوالہ سے چند ٹپس قارئین کی خدمت میں پیش کر دیں ہیں ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے-ایک ٹپس سے اگر فائدہ نہ ہو تو دوسری ٹپس آزمائی جا سکتی ہے۔
اور یاد رہے کہ ایک ٹپس کا استعمال کم از کم ایک مہینہ متواتر استعمال کرنا ضروری ہے اور ساتھ پرہیز لازمی ہے خدا نخواستہ اگر آپ کو ان ٹپس سے فائدہ نہ ہوا تو نقصان بهی نہیں ہو گا۔
آپ کا کام حیلہ کرنا ہے اور شفاء دینا اللہ کا کام ہے لہٰذا پختہ یقین ہونا چاہیے کہ ہر بیماری سے شفاء دینا صرف اللہ سبحانہ وتعالی کا کام ہے۔وہی بہتر شفاء دینے والا ہے۔
آخری بات:جو ورزش نہیں کرتا اور بھوک لگنے پر کھانا کھا کر کُچھ بھوک باقی رہنے پر کھانے سے ہاتھ نہیں روک لیتا ایسے انسان کا کوئی علاج نہیں یہ ویٹ لاس ڈرنکس ، ٹوٹکے اور ٹپس ایک سہارا ہیں، مددگار عناصر ہیں لیکن مستقل حل ہرگز نہیں ہیں۔اپنی لائف روٹین کو بدلنا پڑتا ہے، کھانے کی عادات کو دُرست کرنا پڑتا ہے، نیند کے اوقات کو قابو میں لانا پڑتا ہے، صبح جلدی اُٹھ کر سیر کیلئے جانا پڑتا ہے اور اس لائف روٹین کو ہمیشہ کیلئے اختیار کرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر ایک خوبصورت سانچے میں ڈھلا ہوا جسم حاصل ہوتا ہے ورنہ ایسے ہی بے ڈھنگے جسم بنتے ہیں جنہیں انسان آئینے میں دیکھ دیکھ کر روتا ہے لیکن خود کو دُرست نہیں کرتا۔ اللہ کرے بات کسی نہ کسی کے دل میں اُتر جائے ہماری محنت وصول ہوجائے گی۔

Similar Posts