ٹماٹر کے فوائد

لائکوپین زیادہ تر معاملات میں محفوظ ہے۔ لیکن لائکوپین سپلیمنٹس حمل کے دوران محفوظ نہیں ہو سکتے۔ لائکوپین پروسٹیٹ کینسر کی علامات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔لائکوپین کو ان مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے جن کے پیٹ کے السر اور معدے کے دیگر مسائل ہوں۔ یہ مرکب کم بلڈ پریشر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کم کرنے والی ادویات لینے والے افراد کو لائکوپین سے دور رہنا چاہیے۔ لائکوپین خون بہنے کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے اور خون بہنے کی خرابی میں مبتلا لوگوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ٹماٹر کے حسب ذیل فوائد ہیں:


٭ یہ بھوک لگتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
٭ قبض کشا ہے۔
٭ اگر بچوں کے ہاتھ پائوں ٹیڑھے ہوجائیں تو ٹماٹر کا رس متواتر پلاتے رہنے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
٭ خون کی کمی‘ یرقان‘ ورم گردہ‘ ذیابیطس اور موٹاپے میں صبح نہار منہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یعنی ٹماٹر پھل کی شکل میں استعمال کیا جائے۔
٭ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
٭ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
٭ قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔
٭ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
٭ گرمیوں میں اس کا استعمال گرمی اور حرارت کو ختم کردیتا ہے اس لیے اس کا گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
٭ گرم سبزیوں کی تاثیر بدلنے کیلئے اس میں ٹماٹر کا اضافہ کیا جاتا ہے جس سے ان کی گرمی زائل ہوجاتی ہے۔
٭ مریض اور کمزور افراد کوٹماٹر کا استعمال بے حد مفید ہے۔
٭ دانتوں کو مضبوط بنانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹماٹر کا استعمال بہت ضروری ہے۔
٭ ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاءپائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹر دھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔
ٹماٹر کا رس بچوں کی پرورش اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔
ان مائوں کیلئے ٹماٹر کھانا بے حد نفع بخش ہوتا ہے جن کے بچے شیرخوار ہوتے ہیں۔ اس سے ماں کا خون صاف ہوجاتا ہے اور نتیجتاً اس کا اچھا اثر بچے کی صحت پر پڑتا ہے۔
لہٰذا انہیں ہر صبح ٹماٹر ضرور کھانا چاہیے۔
٭ حاملہ خواتین کیلئے صبح صبح ایک ٹماٹر کا جوس بہت مفید ہے۔ اس سے ان کا معدہ درست کام کرتا رہتا ہے اور قے اور متلی وغیرہ کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔
٭ ہمیشہ صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مولی‘ چقندر‘ سلاد اور ٹماٹر کا استعمال ضرور کیا جائے۔
٭ کچا ٹماٹر کھانے کی صورت میں کچھ دیر پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے تاکہ ٹماٹر میں موجود تیزابی مادے معدے میں بغیر پانی پیئے اپنا کام بخوبی سرانجام دے سکیں۔
مذکورہ بالا فوائد کے علاوہ ٹماٹر کے چند نقصانات بھی ہیں۔
٭ ٹماٹر بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔
٭ تپ دق کے مریضوں کیلئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔
٭ سینے اور گلے کے امراض والے مریض کیلئے ٹماٹر فائدہ مند نہیں۔
٭ گردہ کی پتھری والے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔
٭ پیٹ میں ٹماٹر سے نفخ پیدا ہوتی ہے۔

Similar Posts