روٹا RUTA
*پورا نام روٹا گر یویلینس
انگریزی نامRue-Bitterwrote
*اس کے بیجوں کو بھی مختلف قسم کے زہر وں کا اثر زائل کرنے کے لۓ استعمال ہوتا ہے
*جڑوں سمیت پیس کرعرق نکالا جاتا ہے
* روٹا کا مریض بہت حساس،جلد غصے میں آ جانے والا،چلنے سے کمزوری،ٹانگیں بوجھ برداشت نہ کرنا،اعضاء میں تھکن اور درد خصوصاََ کمر اور پیٹھ میں درد روٹانمایاں علامات ہیں۔
*آرنیکا کی طرح چوٹوں میں استعمال ہوتی ہے
خاص طور پر ہڈی کی چوٹ یا فریکچر کے لئے مفید
*رسٹاکس سے عام شکل وصورت ملتی ہے یعنی تمام جسم درد کرتا ہے
*دریں اور تکالیف سرد مرطوب موسم میں پیدا ہوتی ہیں
*حرکت سے آرام اتا ہے مگر خاص علامات کلائی اور ٹخنے کے جوڑوں کے متعلق ہیں۔درد اور اکڑاہٹ رہتی ہے
*وزنی چیز اٹھانے کے بد اثرات باقی رہ جائیں اور کھنچاؤ پیدا ہو تو رسٹاکس اور ملی فولیم کی طرح روٹا بھی مفید ہے۔
*اعصابی ریشے زخمی ہو جائیں تو روٹا اور رسٹاکس مفید ہوتی ہیں
نشتر،کھینچیوغیرہ سے ہڈی کی جگہ آپریشن کے دوران زخمی ہو جائے تو روٹاتیزی سے مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
*آنکھوں کی دکھ روشنی میں.
*آنکھوں کی دکھن اور کمزوری جب کہ کثرت مطالعہ،خراب روشنی میں پڑھنا،سلائی،کڑا ہی کام کرنے والے آنکھیں تھکی ہوئی پُر درد آگ کی مانند جلتی ہیں۔
پاؤں کی ہڈیوں میں درد جسکی وجہ سے زمین پر قدم رکھنے سے دشواری زخم محسوس ہو
* کلائی میں موچ آنے اور انگلیوں کے کھنچاؤ کو دور کرنے کے لئے بھی روٹا مفید ہے
*وضع حمل کے بعد مقعد کا باہر نکل آنا
*بوجھ اٹھانے اور پاخانہ پھرتے وقت مقعد کا باہر نکل آنا۔
تعلقات
مد گار دوائیں
کلکیریا فاس،کلکیریا کارب
30سے 200