ترپھلہ
ترپھلہ

ترپھلہ کیا ہے؟
اس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے..

ترپھلہ جڑی بوٹیوں سے بنی ایک دوا کا نام ہے جس کو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، بنیادی طور پر یہ خشک میوہ جات کا ایک مرکب ہے یہ سفوف تین اجزاء آملہ، ہڑڑ اور بہیڑہ پر مشتمل ہے، ترپھلہ لمبی عمر کو فروغ دینے اور دائمی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صرف یہ ہی نہیں ترپھلہ حیرت انگیز طور پر جسم کی اضافی چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، اس سے وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

  • ترپھلہ کے فوائد
    ترپھلہ جسم سے زہریلے مادوں کا نکال کر چھوٹی آنت اور بڑی آنت کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ کولون ٹونر کے طور پر کام کرتا ہے اور بڑی آنت کے ٹشوز کو مضبوط اور ٹون کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جڑی بوٹی قبض اور ہاضمے کی سوزش سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے، یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے اور جسم کی اضافی چربی کو ختم کر کے وزن کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔
  • ترپھلہ میں موجود تین جڑی بوٹیاں
  • آملہ
    اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور آملہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے آملہ لبلبے کی صحت کو کنٹرول کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔
  • ہرڑ (سیاہ میروبالن)
    ہرڑ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ پٹھوں اور ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔
  • بہیڑہ
    یہ دیکھنے میں بادام کے سائز کا ہوتا ہے اس کا استعمال انسانی جسم کے لئے بےحد فائدے مند ہے، بہیڑہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ گلے کی سوزش، آواز کی خرابی، آنکھوں کی بینائی، معدے کے مسائل، قبض، بدہضمی اور صحت سے جُڑے کئی مسائل کے حل کے لئے بہترین فوائد رکھتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے ترپھلہ کا استعمال کیسے کیا جائے؟

ترپھلہ کو وزن کم کرنے کے لئے 4 مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

👈• ایک گلاس پانی میں ترپھلہ پاؤڈر کے 2 چائے کے چمچ شامل کریں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، اب صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں اس سے تیزی سے وزن کم ہوگا۔

👈• ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں ایک دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، صبح اس پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں اور پی لیں، روزانہ اس کے استعمال سے وزن تیزی سے کم ہوگا۔

👈• رات سونے سے پہلے ترپھلہ کی ایک گولی نیم گرم پانی سے کھا لیں اور سوجائیں۔

👈• آپ ترپھلہ کی چائے بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ایک کپ پانی میں شامل کر کے پکائیں، جب دو سے 3 بار اُبال آ جائے تو اسے چھان کر نکال لیں اور لیموں نچوڑ کر پی لیں، یہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین چائے ثابت ہوگی۔
 انشاءاللّٰه‎‎

Similar Posts