اگر آپ کی بیگم نے آپ کو بیلنے سے مارا ہے تو دوا آرنیکا ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو گھونسوں اور ڈھڈوں سے مارا ہے تو دوا بیلس پیرینس ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو چُھری سے زخمی کیا ہے تو دوا ہائپریکم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو سُوئی چبوئی ہے، تو دوا لیڈم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کی انگلی مروڑ کر ہڈی توڑ دی ہے، تو دوا ککریافاس ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کے پیٹ پر گھونسا مارا ہے تو دوا ایپی کاک ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کے سینے پر مُکا مارا ہے تو دوا کونیم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کی آنکھ پر مُکا مارا ہے، تو دوا سمفائٹم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو برتن اُٹھا کے دے مارا ہے، اور اپ کو نیل پڑ گیا ہے تو دوا ملی فولیم ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کے ناک پر سیدھا مُکا مارا ہے اور نکسیر پھوٹ پڑی ہے تو دوا فاسفورس ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کو زور سے دھکا دیا اور اپ کے پیر میں موچ آگئ ہے تو دوا روٹا ہے۔
اگر آپ کی بیگم نے آپ کی کمر پر کپڑے دھونے والے سوٹے سے حملہ کیا ہے تو دوا ہائیپریکم ہے۔
اگر آپ کی بیگم بہت سیانی ہے، اس نے آپ کو گُجی مار ماری ہے (یعنی جو مار سامنے جلد پر نظر نہ آئے، اور جس کی FIR نہ ہوسکے) تو دوا ایسڈ سلف ہے۔
اگر آپ کو خوف ہے کہ آپ کی بیگم مجھے مارے گی یا وہ کسی بھی وقت حملہ کرسکتی ہے، یا کچھ بھی آپ کے ساتھ کرسکتی ہے تو دوا ایکونائیٹ ہے۔