گردہ کی پتھری

پتھری کیا ہے؟

انسان کے جسم میں دو گردے پیٹ میں پسلیوں سے ذرا نیچے ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب واقع ہوتے ہیں۔ ان کا حجم مٹھی کے برابر ہوتا ہے۔ گردے انسانی صحت اور زندگی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ گردوں کا کام جسم سے فاسد ،نقصان دہ،ضرورت سے زائد مادوں کو خارج کرنا ہے ۔گردے جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن برقرار رکھتے ہیں ،مثلاََجسم میں کیلشیم ،پوٹاشیم ا ور فاسفورس کی مقدار کے علاوہ پانی اور دیگر نمکیات وغیرہ کا ایک حد تک جسم میں رہنا ضروری ہوتا ہے اس کی کمی و بیشی سے بہت امراض جنم لیتے ہیں ،انسان زندہ نہیں رہ سکتا ،گردوں کا کام ان مادوں ،نمکیات اور پانی میں توازن قائم رکھنا ہے ۔گردے جسم کے لیے ایسے بہت سے مفید ہارمون پیدا کرتے ہیں ،اگر یہ ہارمون جسم میں کم ہو جائیں تو خون کی کمی کی بیماری پیدا ہو جاتی ہے ۔یہ بات بہت قابل توجہ ہے کہ جب تک گردے 80 یا 90 فیصد تک تباہ نہ ہو چکے ہوں اس سے پہلے مریض کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا وہ اپنا روز مرہ کا کام کرتا رہتا ہے ،ایک گردہ ناکارہ بھی ہو جائے تو بھی دوسرا کام کرتا رہتا ہے۔
اگر کسی کو درج ذیل علامات میں سے کوئی علامت محسوس ہو تو اسے گردوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ لازمی کروا لینا چاہیے ۔کھانے کی خواہش کا ختم ہو جانا ،یاداشت کی کمزوری ،متلی اور قے کا آنا ،چڑچراپن،تھکاوٹ کا محسوس ہونا ،چہرے کا رنگ پیلا ہونا ،خشک جلد،رات کو بار بار پیشاب آنا اور پیشاب میں رکاوٹ وغیرہ کا ہونا ،شوگر کا مرض ہونا،بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی کا ہونا وغیرہ


مفید غذائیں


گردہ کی کمزوری کے لئے آم بالخاصہ مفید ہے۔ مغز پستہ گردوں کی لاغری اورکمزوری میں نافع ہے۔ اس کے علاوہ مغزِ بادام اورمغزِ چلغوزہ اورانگور بھی مقوی گردہ ثابت ہوئے ہیں۔ ترکاریوں میں شلغم ، بتھوے کا ساگ، مولی کا نمک اور ہینگ بہت مفید ہے۔ اکثر گردوں میں ناقص فضلہ پک جاتاہے اور گردوں کے فعل کو متاثر کرتاہے۔ لیموں اورترنج کا عرق اس ناقص فضلہ کے اخراج کا باعث ہوتاہے۔ مزید براں یہ گردوں کے فعل میں تحریک پیداکرتاہے۔
مضر غذائیں
گرم مصالحہ ، تیز مرچ، انڈا، تلی ہوئی مچھلی، بڑاگوشت ، جھینگا، چائے ، کافی اور تمام گرم وخشک اشیاء مضرہیں۔ایسی تمام غذائیں جن میں فولاد زیادہ پایا جاتا ہے ان سے پرہیز کریں مثلاََ گوشت،چاول،مکئی،وغیرہ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی ،کولاکے مشروبات ،شراب نوشی،وغیرہ سے پرہیز کریں ۔موٹاپا،زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا،ورزش نہ کرنے والے افراد پر دیگر امراض کی طرح گردوں کے فیل ہونے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں ۔اس لیے صبح دو گلاس تازہ اور صاف پانی پینا ،ہلکی پھلکی ورزش کرنا،دن میں بھی پانی پینا ،کھانا کھانے کے فوراََبعد پانی نہ پینا چاہیے ،رات کو سونے سے گھنٹا بھر پہلے دو گلاس پانی پینا چاہیے ،قبض نہ ہونے دیں ،اسی طرح دیگر حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے سے بہت سی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔مختصر صاف پانی کا زیادہ استعمال،ہر قسم کے نشہ سے پرہیز ،متوازن غذا،موٹاپے پر کنٹرول کرنے سے کافی حد تک اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔
امراض گردہ


گردے میں پتھری


Silicea + Mag.Phos 6X سلیشیا + میگنیشا فاس 6 ایکس طاقت میں ملا کر روزانہ تین بار ٹکیاں ملا کر بغیر پانی کے چوس لیں۔
Berberis Q بربرس Q روزانہ تین بار پندرہ بیس قطرے ایک ایک گھونٹ پانی میں حل کر کے پی لیں۔
گردے میں پتھری کا ایک اور نسخہ
1۔ مگنیشیا فاسMag Phos6X
کلکیریا فلور Calc Flour6X
کالی فاس Kali Phos 6X
سلیشیا Silicea 6X
6 ایکس طاقت میں ملا کر روزانہ تین بار ٹکیاں ملا کر بغیر پانی کے چوس لیں۔
Berberis Q بربرس Q روزانہ تین بار پندرہ بیس قطرے ایک ایک گھونٹ پانی میں حل کر کے پی لیں۔
دردہ گردہ
Aconite +Belladonna 1000 اکونائٹ اور بیلاڈونا 1000 طاقت دونوں ملا کر
جب درد کا حملہ ہو تو آغاز ہی میں دس پندرہ منٹ کے وقفہ سے صرف دو خوراک استعمال کریں۔ اکثر اللہ تعالیٰ کے فضل سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔ ویسے بھی ہر ہفتہ ایک خورا ک حفظ ماتقدم کے طور پر کھائی جا سکتی ہے۔ دس پندرہ گو لیاں بغیر چوس لیا کریں۔
کسی کو درد ہو تو گردہ کے مقام پر فوراََ گرم پانی سے ٹکور کریں ،مولی کا نمک چٹائیں ، تمباکو کو ابال کر نیم گرم مقام درد پر باندھ دیں اور ڈاکٹر کے پاس مریض کو لے جائیں


گردے کا ایک اور نسخہ


1۔ کیوپرم 30 30 Cuprum
2.ٹیری بن تھینا 30 Terribinthina 30 دونوں ملاکر دن میں تین بار
Berberis Q بربرس Q روزانہ تین بار پندرہ بیس قطرے ایک ایک گھونٹ پانی میں حل کر کے پی لیں۔
ایل سیرم 1xتا 3X ایک سے دو قطرے Allium Serum 1X/3X
پریرا بریوا Q دس تا پندرہ قطرے Prara Brava Q ملا کر دن میں تین بار


گردے خراب اور بندش پیشاب


1۔ کالی میور Kali Mure 6X
نیٹرم میور Nat Mure 6X
کالی فاس Kali Phos 6X
سلیشیا Silicea 6X
6 ایکس طاقت میں ملا کر روزانہ تین بار ٹکیاں ملا کر بغیر پانی کے چوس لیں۔
Berberis Q بربرس Q روزانہ تین بار پندرہ بیس قطرے ایک ایک گھونٹ پانی میں حل کر کے پی لیں۔


گردے خراب ہوں تو


1۔ اپیس میلیفیکا 1000 ہفتہ وار ایک خوراک Apis Mellifica 1000
2۔ کالی میور + سلیشیا+ کالی فاس+نیڑم میور 6x
Kali Mur+Silicea+ Kale Phos+ Natrum Mure 6X
چاروں ملا کر دن میں تین چار بار
3۔ پریرابریوا 10 قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار3. Prara Brava Q
ایل سیرم ایک یا 2 قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار
ایک گردہ کام نہیں کر رہا
ایل سیرم 1xتا 3X ایک سے دو قطرے Allium Serum 1X/3X
پریرا بریوا Q دس تا پندرہ قطرے پانی میں ملاکر
کاسٹیکم 200 روزانہ ایک بارCasticum 200


گردے پر چوٹ ، گردہ میں انفیکشن ، گردہ میں سوجن


1۔آرنیکا + بیلاڈونا 1000 Arnica + Belladnna ملا کر ایک خوراک
2۔پریرا بریوا Q دس تا پندرہ قطرے Prara Brava Q ملا کر دن میں تین بار
Berberis Q بربرس Q روزانہ تین بار پندرہ بیس قطرے ایک ایک گھونٹ پانی میں حل کر کے پی لیں۔
اگر نمبر 1 اور نمبر 2 سے فائدہ نہ ہو تو پھر 3 کی صرف ایک خوراک
3۔ سلیشیا 1000 Silcea صرف ایک خوراک


پتھری کا دیسی علاج


انجیریعنی Figکے مسلسل استعمال سے پتھری حل ہوکر نکل سکتی ہے اس کے لیے انجیر کے تازہ یا ٹن پیک پانچ دانے صبح نہار منہ استعمال کریں۔اس سے آگزیلیٹ اور یوریٹس کی پتھری ریت بنکرخارج ہو سکتی ہے
انجیریعنی Figکے مسلسل استعمال سے پتھری حل ہوکر نکل سکتی ہے اس کے لیے انجیر کے تازہ یا ٹن پیک پانچ دانے صبح نہار منہ استعمال کریں۔اس سے آگزیلیٹ اور یوریٹس کی پتھری ریت بنکرخارج ہو سکتی ہے۔بھارتی ماہرین طب نے طب نبوی میں بکثرت استعمال ہونے والے اس پھل پرتحقیی تجربات کیے ہیں۔جس سے پتھری کےاخراج کے حوصلہ بخش نتائج ملے ہیں۔سبز سیب کے فریش جوس سے بھی پتھری نکلنے کے شواہد موجود ہیں۔
یسے تو بہت سے فوائد ہیں مگر گردے کی پتھری کے بہترین اور سستے علاج کے لئے خربوزے کا 2 انچ کا چھلکا اور ایک چمچہ گروکرلیں، ان کو ایک گلاس پانی میں ملا کر جوش دیں، اس کے بعد چھان کر اسے ٹھنڈا کرکے ایک گلاس صبح اور ایک گلاس شام پئیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، جس سے گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی۔

نرم پتے مولی کے جس قدر آپ کھا سکیں کھاتے رہیں اس عمل سے بیس دن میں پیشاب کے راستے پتھری خارج ہو جاتی ہے
گردہ مثانہ کی ریت اور کنکر کیلئے اسراری نسخہ :۔ آم کے سبز پتے سایہ میں خشک کر کے سفوف بنا لیں اور بقدر چھ ماشہ باسی پانی سے روزانہ ایک دفعہ استعمال کریں پندرہ بیس روز میں ریت اور کنکر رفع ہو جائے گی ۔

Similar Posts