ہومیو پیتھک ٹانک جسم کی طاقت کےلیے
ماخوذ
💥💥💥💥💥💥💥💥💥💥
✍ ٹانک ہر اس دوا کو کہتے ہیں جو مقوی ہو اور قوت فراہم کرے۔
جو لوگ ہر طرح سے تندرست ہوں انہیں کسی ٹانک کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جن لوگوں کو کسی قسم کی کمزوری ہو انہیں ٹانک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہومیو پیتھی میں ایسی ادویات ہیں جو بے ضرر ہیں اور جسمانی اور اعصابی کمزوری کو دور کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔
مندرجہ ذیل ادویات ٹانک کی حیثیت رکھتی ہیں:
💪✍الفلفا Q
یہ دوا ہاضمہ کے نظام کو طاقت فراہم کرتی ہے اور جسم اور صحت کی نشوونما کرتی ہے۔ جو لوگ کمزوری اور وزن کی کمی کا شکار ہوں انہیں یہ دوا استعمال کروانی چاہئے۔
💝✍آرسینک آئیوڈ 3x
دل کے امراض میں ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔
🌲✍اسپیڈواسپرم Q
پھپھڑوں کیلئے بہترین ٹانک ہے۔ خون میں آکسیجن فراہم کرواتی ہے۔
🌲✍کیکٹس Q, کریٹگس Q
پندرہ قطرے فی دوا ہر چار گھنٹے بعد دینے سے دل کی تکالیف رفع اور دل طاقتور ہو جاتا ہے۔
🍓✍ایوینا سٹائیوا Q
پندرہ قطرے صبح، دوپہر ،شام دینے سے اعصابی نظام قوی ہو جاتا ہے اور تھکاوٹ رفع ہو جاتی ہے۔
🍎✍کلکیریا آرس 3x
اس کے استعمال سے درد دل، تیز دھڑکن اور سانس کی تنگی دور ہو جاتی ہے، یہ دوا دل کے والوز اور دل کے پھیل جانے میں مفید ہے۔
🍎✍کلکیریا فاس 6x
حمل کے دوران ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے، خون کی کمی دور کرتی ہے اور کرانک بیماریوں کے بعد کمزوری کو رفع کرتی ہے۔
🍎✍کیمومیلا 30
یہ دوا بچوں کیلئے ٹانک ہے۔
🍎✍کارسکارا سیگ Q
یہ دوا آنتوں کیلئے ٹانک ہے۔ بد ہضمی کو دور کرتی ہے۔ قبض کو رفع کرتی ہے۔
🌷✍چنی نم آرس 30
یہ دوا کمزوری کو بہت جلد رفع کرتی ہے۔
🌷✍اکنیشیا Q
خون کو صاف کرنے کیلئے اچھی دوا ہے۔
🌷 ✍جینشیا لیوٹیا Q
بھوک میں اضافہ کرنے کیلئے ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔
🌷✍لیسی تھینم 3x
یہ دوا خون کی کمی کو دور کرتی ہے اور صحت کو برقرار رکھتی ہے۔اس کی مدد سے ماں کے دودھ کی کوالٹی بڑھ جاتی ہے۔
🌷✍نکس وامیکا 30،200
مرد حضرات کیلئے ٹانک ہے۔
🌷✍ڈمیانہ Q
مردانہ قوت کیلئے ٹانک ہے۔
🌷✍ونیڈیم 3x
خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے اور ہاضمہ درست کرنے کیلئے بہترین دوا ہے۔
🌷✍وراٹرم البم 30
لو بلڈ پریشر میں ٹانک کی حیثیت رکھتی ہے۔
🌷✍الیٹرس فیری نوسا Q
خواتین کے امراض مخصوصہ کیلئے ٹانک ہے۔
🌷✍جن سنگ Q
اعصاب اور پٹھوں کیلئے قوت بخش ہے۔ اس سے تھکاوٹ جلد دور ہو جاتی ہے۔
🌷✍زنکم میٹ 30
بوڑھے لوگوں کیلئے ٹانک ہے۔
🌷✍امبر اگریشیا 200
بوڑھے لوگوں کیلئے ٹانک ہے اور ان کی یادداشت کو قائم رکھتی ہے۔
🌷✍اشوگندھا Q
اعصاب کیلئے بیش قیمت ٹانک ہے۔
🌷✍کالی فاس 6x, نیٹرم میور 6x, کلکیریا فاس 6x
یہ مرکب ہر طرح سے بہترین ہے۔ روزانہ صبح دوپہر شام دیں۔
نوٹ: ہومیوپیتھک ادویات خاص طور پر جو ایکس پوٹنیسی میں یعنی بایو کیمک ادویات. انہیں مسلسل استعمال کرنے سے نقصان ہو سکتاہے. بایو کیمک ادویات 25 دن کھا کر ایک ہفتہ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دوبارہ شروع کریں. بہتر ہے کسی ڈاکٹر کے مشورہ سے یہ ادویات کھائیں.