فالج سے بچاؤ
فالج سے بچاؤ

فالج کس وجہ سے ہوتا ہے ..؟

کیا اس سے متاثر ہونے سے پہلے کنٹرول کیا جا سکتا ؟؟؟

جواب…
👈 ہمارے جسم میں جو حرکت ہوتی ہے وہ ہمارے مسلز کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
چاہے وہ حرکت ہمارے قابو میں ہو یا نہ ہو۔ مثلا…
ً اپنا ہاتھ، پاؤ ں، سر ، منہ وغیرہ ہلانا ہمارے اختیار میں ہے، جب چاہیں ہلائیں جب چاہیں رک جائیں ایسی حرکات کو voluntary movements کہتے ہیں.
لیکن خوراک کی نالی کی حرکت ، پھیپھڑوں کی حرکت، دل کی حرکت یہ ہمارے قابو میں نہیں، ایسی حرکات کو involuntary movements کہتے ہیں،
دونوں قسم کی حرکات کو مسلز کرواتے ہیں،
اور مسلز کا کنٹرول دماغ کے پاس ہوتا ہے، دماغ مسلز کو nerves کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے،

دماغ کے مختلف حصے


جسم کے مختلف حصوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اگر دماغ کے کسی خاص حصے میں یا کسی nerve میں کوئی خرابی پیدا ہو (کسی چوٹ، کسی زہر ، کسی اور مضر مادے کی وجہ سے) تو وہ مسل اور حصہ ناکارہ ہوجائے گا جس کو دماغ کا وہ حصہ اور nerve کنٹرول کر رہی تھی اور اسی کو ہم فالج یعنی paralysis کہتے ہیں.
دماغ میں خون کا لوتھڑا یعنی کہ clot جو کہ stroke کی وجہ بنتا ہے اور دماغ میں خون کی شریان کا پھٹ جانا یعنی Hemorrhage کو فالج کی وجہ بتایا گیا ہے، جو کہ درست ہے اگر دماغ کے دائیں حصہ اس سے متاثر ہوگا تو فالج جسم کے بائیں حصے میں ہوگا اور اگر دماغ کا بائیں حصہ متاثر ہوگا تو جسم کا دایاں حصّہ متاثر ہوگا۔
مگر ہر بار دماغ کے اندر مسلہ ہو یہ ضروری نہیں، کبھی کبھی دماغ سے باہر nerves ڈیمج کی وجہ سے جسم کا کوئی خاص حصہ فالج زدہ ہوسکتا ہے۔۔

~وارث على ~

فالج:…

فالج ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کا کوئ حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے اور کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

👈فالج کی وجوہات:👇👇

👈فالج ہونے کی دو وجوہات ہیں:👇👇

👈👈01۔ اگر دماغ کی شریانوں میں خون کے بہاؤ کی رفتار زیادہ ہو جاۓ تو زیادہ پریشر کی وجہ سے دماغ کی شریانیں پھٹ جاتی ہیں جس کی وجہ سے دماغ کے اس حصے سے کنٹرول ہونے والا جسم کا حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے اور حرکت نہیں کر پاتا.

👈👈02۔ بعض اوقات دماغ کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے پھنس جاتے ہیں جس سے دماغ کے اس حصے کو خون کی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے اور اس حصے کے نیورونز مرنے لگتے ہیں جس سے جسم کا وہ حصہ ناکارہ ہو جاتا ہے جو دماغ کا وہ حصہ کنٹرول کرتا رہا ہو جس کے نیورونز ناکارہ ہو گۓ ہوں۔

👈👈علامات اور تشخیص:👇👇

👈فالج ہونے سے قبل اس کی چند علامات درج ذیل ہیں:

👈01۔ چہرے کی ایک طرف کا ڈھلک جانا اور کام نہ کر پانا. اس کا مشکوک افراد کے مسکرانے سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

👈02۔ سر میں شدید درد ہونا جو کہ پہلے ہونے والے عام سر درد سے مختلف ہو۔

👈03۔ جسم کے ایک بازو کا کام نہ کرنا۔ متاثرہ فرد کے دونوں بازو سیدھے اوپر کرنے سے اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے اگر فالج ہونے والا ہے تو ایک بازو دوسرے کی نسبت کم سیدھا ہو گا۔

👈04۔ متاثرہ فرد کا کوئی آسان سے آسان بات نہ سمجھ پانا اور زیادہ تر سوالات کا الٹ جواب دینا۔

👈👈علاج:👇👇

فالج کی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جاۓ۔

فالج کا حملہ ہونے پر مریض کو ایک گھنٹے کے دوران ہسپتال پہنچایا جاۓ اس ابتدائی مدد سے جسم کو مستقل ناکارہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

آج کل اس فالج کا علاج فزیکل تھراپی سے بھی کیا جا رہا ہے۔

👈👈عارضی فالج:

فالج کی ایک دوسری قسم عارضی فالج ہے. عارضی فالج سے مراد انسان کا سوتے ہوۓ مفلوج ہو جانا اور جسم کو حرکت نہ دے پانا ہے. خواب میں جو آپ دیکھتے ہیں اسے پر آپ حقیقت میں عمل کرنے کی کوشش کرتے مگر جسم کے عارضی فالج کی وجہ سے آپ جسم کو حرکت نہیں دے پاتے. بعض اوقات انسان کا جسم سوتے ہوۓ عارضی فالج میں مبتلا نہیں ہوتا.
مثال کے طور پر اگر کوئ شخص خواب میں چل رہا ہے اور وہ حقیقت میں بھی چلے. جسے عام زبان میں نیند میں چلنے کی بیماری کہا جاتا ہے. جس میں بعض اوقات مریض خود کو نقصان بھی پہنچا دیتا ہے.

👈👈 فالج اور ہومیو پیتھی ۔👇👇

👈 جیلسی میم میں مختلف حرکتی اعضاء کا فالج ہوتا ہے اس لئے زبان کے فالج کے لئے مفید ہے 200 طاقت میں استعمال کریں۔

👈کونیم آنکھ کے پپوٹے کا فالج۔

👈اورم میٹ اعضاء میں فالجی کیفیت ۔

👈ایونیا سٹائیوا ہاتھ اور پاوٴں کا سن ہونا جیسے فالج ہو ۔

👈اٹروپی نم(بیلاڈونا کا مرکب) اعضاء کا سن ہوجانا فالج یا بھاری پن ہو ۔

👈فیرم فاس،کالی فاس ملاکر بچوں کےفالج میں پہلے درجہ میں نسخہ۔

👈کالی میور، فیرم فاس بچوں کے فالج کی بہترین دوائیں ۔

👈کوارے واری پٹھوں کا فالج جس میں نہ حس ختم ہو اور نہ بےہوشی آتی ہو۔

👈ہیلی بورس پٹھوں کی عام کمزوری جو بڑھتے بڑھتے فالج بن جائے ۔

👈ورئیٹرم ورائیڈ پٹھوں میں اکڑن اور غیر قدرتی بڑھ جانے والےپٹھوں کافالج ۔

👈ایکو زنٹم فالج کے مر یضوں کو بار بار پیشاب آئے ۔

👈سولینینم اسٹیکم آلات تنفس فالج کا خدشہ ہو (نیز جانوروں کی پچھلی ٹانگوں کے لئے) ۔

👈گریفائٹس، تھیلیم۔ الیومینا . فاسفوریکا ٹانگوں کا فالج ہو اہم دوائیں ۔

👈کیوبریچو حیوانات میں سانس فالج دل کی حرکات کی دوا۔

👈رس وینی ناٹا بازو میں فالجی کھچاؤ جو کلائی اور انگلیوں تک پھیلتا ہے۔

👈مرک سال فالج کے ساتھ جھٹکے اعضاء مڑنے لگے ۔

👈کیڈمیم سلف چہرے کے فالج کے بد اثرات کے لیے ۔

👈ناجا ڈفتھیریا۔ دل کے فالج کا خطرہ ہو ۔

👈آرسینک برومیٹم ریڑھ کا فالج ہوبہترین دوا ۔

👈سٹرکنیافاسفوریکا حرام مغز میں خون کی کمی کو پوراکرتی ہے(فالج جلن خارش) ۔

👈آرسینک برومیٹم، الیو منا. سیلی کاٹا ریڑھ کے فالج میں بہترین دوا،
پانی زیادہ دیں۔

Dr. #MuhammadGulzarkhan.

Similar Posts