جنسی امراض1

تحریر:خالد محمود اعوان
سوزاک
٭-سوزاک =میں جب سوزشی حالت شروع ہو چکی ہوتو اس وقت قابل اعتبار دوا ”ایکونائٹ “ہے۔اس کو پہلی اور دوسری طاقت میں استعمال کرنی چاہیے ۔یہ دوااخراجات کو تو کم نہیں کر سکتی لیکن اس سوزش کو قابو میں کرکے مریض کو سکون دےدیتی ہے۔
اگیریکس
٭-سوزاک =میں اگیریکس اس وقت مفیدثابت ہوتی ہے جب پیشاب کا اخراج مشکل سے ہو ،اس کی دھار کمزور یا قطروں کی صورت میں آئے۔لگاتار ایستادگی چڈھے میں کریمز کی طرح کی کھینچنے والی دردیں پائی جاتی ہوں۔اس کا6 طاقت میں استعمال ایک ہفتے میں شفا بخش دیتا ہے۔
کینابس سٹائیوا
٭-سوزاک میں=”کینابس سٹائیوا“اس بیماری میں استعمال ہونے والی دوا ہے۔اس کا عام طور پر استعمال جب حشفہ سوجا ہوا اور گہرا سرخ ہو۔آلہ تناسل میں ٹیڑھاپن پر درد ایستادگی مثانے سے پیشاب کو باہر نکالنے والی نالی کھچی ہوئی ہوتی ہے۔مریض کو ٹانگیں چوڑی کر کے چلنا پڑتا ہے ۔ نالی میں ٹیسیں،پیشاب کرنے سے پہلے اور بعد میں درد ہوتا ہے۔
ایپس میلی فیکا
٭-سوزاک =”ایپس میلی فیکا“سوزاک کی علامات میں پیشاب مقدار میں کم ، پھولی ہوئی جیسی سوجن۔ ڈنگ لگنے کی طرح کی دردیں ساتھ پتلے پیپ کی طرح کے اخراجات پائے جاتے ہیں۔
نکس وامیکا
٭-سوزاک =”نکس وامیکا “ کا استعمال سوزاک میں اس وقت ہوتا ہے جب ایلوپیتھی طریقہ علاج سے علاج کیا گیا ہو اور اس میں کامیابی حاصل نہ ہوئی ہو۔اس کے بعد اور بہت سی ادویات استعمال ہوئی ہوں ۔ اس میں اخراجات تو بند ہو چکے ہوں لیکن سوزش اور مثانے میں بے چینی برقرار ہو جو مثانے اور یوریتھرا کی طرف بڑھے۔
پلسٹیلا
٭-سوزاک =” پلسٹیلا“ عورتوں میں سوزاک کی دواہے جب اس کے اخراجات گاڑھے،دودھ کی طرح اور ان میں درد نہ پائی جائے۔
سیپیا
٭-سوزاک =سیپیاکا استعمال سوزاک میں اس وقت ہوتا ہے جب اس کی ابتدائی علامات ظاہر ہوں۔پیشاب کی نالی کے سوراخ پر ہلکی سی سرخی جس کے ساتھ ہلکا سا چپکائو والارساو آتا ہے ۔اس دوا کا صبح شام استعمال اس کی بڑھوتی کو وہی روک دے گا۔جیسے ہی پیشگی اطلاع دینے والی علامات ظاہر ہوں استعمال سے مزید انفیشن باقی نہیں رہتا۔ڈاکٹر فرنکلن کے مطابق یہ دوا اس وقت مفید ہوتی ہے جب مرض ترقی پا چکا ہو اور حشفہ پر جھنجھناہٹ(حس کی خرابی)۔ٹیس والی دردیں اور گدگدی پیدا کرنے والی خارش ہو اوراخراجات دودھیا ہوں۔پیشاب کرنے کا عمل پر درد اوراس میں مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت ہوتی ہے۔
”سلفر“
٭-سوزاک =میں جب اس کا علاج کیا رہا ہو اس دوران یا مرض پرانی ہونے پر جب مردوں میں مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت ہو اور عورتوں میں شدید ذہنی اذیت شدید جلن دار خارش ہو اوردوسری ادویات علامات کے مطابق بھی ہوں اورکام نہ کر رہی ہوں ”سلفر“ کی ایک دو خوراکیں اچھا کام کرتی ہیں۔

اخراج منی
٭-بڑھے ہوئے اخراج منی کے بد اثرات کو ختم کرنے کے لئے ہومیوپیتھی میں بے شمار ادویات ہیں جواپنی اپنی علامات کے مطابق استعمال ہوتی ہیں۔ان میں سے چند ایک کا ذکر کیا جاتا ہے۔
اورم مٹیلی کم
٭-اخراج منی = میں اورم مٹیلی کم ایسے مایوس مریضوں کی مایوسی کو کم کرتی ہے جو اندھیرے میں ڈوب چکے ہوں۔خود کشی کے خیالات یا مایوسی میں مبتلا ہوں اور زندگی سے بیزار ہوں کام آتی ہے۔ایسے مریض جو مشت زنی کے لئے تنہائی پسند کریں۔ان میں ضعف العقلی پائی جائے ۔ شعور کی کمی ہو۔مشت زنی کے نتیجے میں تشنج پیدا ہونے لگیں۔ایسے مریض جو بہت دُور جا چکے ہوں کو اس دوا کی ضرورت پڑتی ہے اوریہ ان کی توانائی بحال کر دیتی ہے۔
کیلیڈیم
٭-اخراج منی =میں” کیلیڈیم “ کااستعمال اس وقت ہوتا ہے ۔ جب بغیر جنسی خواہش کے پُر درد ایستادگی ہو۔نامکمل اورادھوری ایستادگی میں اخراج منی پایا جاتا ہے۔ جب بغیر جنسی خواب اور ہیجان کے کپڑے خراب ہو جائیں۔دورانِ مباشرت اچانک عضو تناسل ڈھیلا پڑ جائے،بغیر غلبہ شہوت کے اعضاءڈھیلے پڑ جائیں۔ٹھنڈک کا احساس ، جنسی اعضاءپر ٹھنڈے پسینے آتے ہیں۔نامردی ،دورانِ ہیجان عضو تناسل ڈھیلا۔ ہم آغوشی کے دوران نہ ہی خیزش اور نہ ہی انزال ہوتا ہے۔اس کا پورا اعصابی نظام جذباتی ہیجان کے زیر اثر ہوتا ہے۔خوف سے بھرپور ، دروازے کے بجنے سے ڈر جاتا ہے یا اخبار کے کاغذکی کھڑکھڑاہٹ سے چونک جائے۔کم سے کم شور میں بھی نیند نہیں آتی۔دوران نیند ہلکا سا شور بھی خوفزدہ کر دیتاہے۔
کلکیریا کارب
٭- اخراج منی = میں کلکیریا کارب اس وقت استعمال ہوتی ہے جب پسینہ بہت آتا ہو۔ جنسی اعضاءپرپسینہ بہت آتا ہے ۔ایستادگی کو حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے،اور ڈھیلا پن کی علامات نمایاں ہوں۔ شدید تھکن پائی جائے،تھکاوٹ محسوس ہو،ٹانگوں میں کمزوری،قبض کا شکار ،دودھیا رنگ کا پیشاب،کھانسی اور سردرد،مباشرت کے بعدنڈھال۔ سر میں دبانے والی دردیں۔احتلام کے بعدکمر اور گردن میں درد ہوتا ہے ۔ کلکیریا کارب خاص طور پر ان لوگوں میں ظاہر ہوتا ہےجن کی ساخت سکریفولیس (کنٹھ مالائی) ہو۔
کینتھرس
٭-اخراج منی=کینتھرس میں نہ بجھنے والی جنسی خواہش۔مردوں میں ناقابل برداشت شہوت کا روگ۔پُر درد ایستادگی۔لگا تارپیشاب کرنے کی حاجت ۔ پیشاب کرنے سے پہلے ،درمیان میں اور بعد میں کاٹنے والی اور جلن دار دردیں ہوتی ہیں۔ مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت جو قطرہ قطرہ آئے اور ایسا محسوس ہو جیسے گرم پانی سے جل رہا ہو۔اس کا مزاجی مریض تشدد پسند اور اذیت پسند ہوتا ہے۔اسے غصہ بہت سخت آتا ہے۔ایسے اذیت پسند لوگوں کے لئے کینتھرس اُونچی طاقت میں بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہے۔ایسے لوگ جو جنسی تشدد پسند ہوں ان کے لئے بھی کینتھرس مفید ہے۔
کونیم
٭-اخراج منی = کونیم میں مردوں میں خواہش بڑھی ہوئی ،لیکن طاقت کم ہوتی ہے۔جنسی عصابیت جس کے ساتھ سست ،کمزور ایستادگی ۔ جنسی بھوک کے دبنے کے بد نتائج۔خصیے سخت اور بڑھے ہوئے ہو ں تو کونیم دوا ہے۔اس میں بڑھاپے کی کمزوری،خصیوں میں دبلا پن۔فرحت پیدا کرنے والے اخراج منی کی بجائے پر درد اخراج منی پائی جائے۔لگاتار بڑھی ہوئی منی کے اخراجات۔یادداشت کمزورہوتی ہے۔کونیم کا مریض چڑچڑا اور بد مزاج ہو جاتا ہے ۔چھوٹی چھوٹی باتوں سے گھبرا جاتا ہے اور بے چینی اور اکتاہٹ کا اظہار کرتا ہے۔
جلسی میم
٭-اخراج منی= میں جلسی میم میں خود بخود اخراج منی یا دوران رفع حاجت اخراج منی ہوتا ہے۔ ڈھیلا پن اور کمزوری پائی جائے۔خصیوں میں کھینچنے والی دردیں اورشدید سستی ،کاہلی ،آنکھوں کے ارد گرد نیلے حلقے۔سر چکراتا ہے ،غنودگی،دماغی طور پرغلیظ۔ہر وقت گندے جنسی موضوع پر سوچتا رہتا ہے۔کمر درد ، سٹیفی سیگیریا میں جنسی زوال دیکھنے میں آتا ہے۔
گریفائٹس
٭-اخراج منی = گریفائٹس میں عضو تناسل پلپلا،قبض کا شکار،ڈل نس،ڈھیلا پن اور پژمزدگی۔جسم کے واحد اعضاءمیں یا مسلز میں فالجی کیفیت ۔
لائیکوپوڈیم
٭-اخراج منی= لائیکوپوڈیم میں جوان مردوں میں نامردی جو مشت زنی اور بڑھتے ہوے جنسی فعل کے نتیجے میں ہو۔آلہ تناسل چھوٹا،ٹھنڈا،ڈھیلا،بوڑھے لوگوں میں جنسی خواہش لیکن نا مکمل ایستادگی۔ بغل گیری کے دوران نیندآ جائے ۔سرعت انزال جنسی طاقت اور خواہش کمزور ۔دماغی اور جسمانی کمزوری،نامردمی ، یادداشت کمزور۔اعضائے تناسلی ٹھنڈے۔پیشاب میں سرخ ریت۔تنہائی پسند نہیں کرتا۔چہرہ بشرہ پیلا یا مٹی کے رنگ کا۔اس کوبوڑھوں کی مرہم کہا جاتا ہے۔
نکس وامیکا
٭-اخراج منی=نکس وامیکا میں مشت زنی کے بد اثرات پائے جاتے ہیں۔سر درد اور کمردردجو شراب نوشی یا کافی کے نتیجے میں آئیں،بد ہضمی یا گیسٹرک جھنجھلاہٹ۔صبح کی طرف بڑھتے وقت اخراج منی رات کے چوتھائی حصے میں نیند کا نہ آنا۔شدید اعصابیت اور چڑچڑا پن۔بیٹھ کر کام کرنے کے برے اثرات۔ایسی کمر درد جس کے ساتھ کمر کی ہڈی میں اری ٹیشن جنسی فعل کی زیادتی سے ہو”نکس وامیکا“ دوا ہے۔
فاسفورک ایسڈ
٭-اخراج منی=فاسفورک ایسڈمیں خاص طورپر ایسے نوجوانوں میں جو تیزی سے بڑھ رہے ہوں اور کمزوری ان میں نمایاں طور پر پائی جاتی ہے۔ہر اخراج پر شدید کمزوری ،تھکاوٹ،آنکھوں کے سامنے کالے دھبے آئیں۔اس وقت سر گھومتا ہوا محسوس ہو،ٹانگوں میں کمزوری میں بلاشبہ بہترین دوا ہے۔ بڑھی ہوئی مشت زنی اور اخراج منی میں جس کی امراض ابھی پیچیدہ نہ ہوئی ہوں بلا شرکت غیرے کسی اوردوا کے بہترین کام کرتی ہے۔(فاسفورک ایسڈ)
پلسٹیلا
٭-اخراج منی=پلسٹیلاکے اندرنزلاتی سوزش اور گاڑھے پیلے یا سبز اخراجات پائے جاتے ہیں۔یہ عورتوں میں مشت زنی کے برے اثرات میں ایک مفید دوا ہے۔خاص طور پرجب اس کے ساتھ لیکوریا بھی پایا جائے۔جنسی ہیجان کی وجہ سے ہسٹریا کا رجحان پایا جاتا ہے۔خاص طور پرایسی مریضائیں جن کے چہرے بشرہ کا رنگ ہلکا ہوتا ہے۔بلغمی اور نرم مزاج کا رجحان پایا جاتا ہے۔آسانی سے رونے لگ جانے والی ہوں۔ٹھنڈی ہونے کے باوجودعلامات میں بہتری کھلی ہوا میں آتی ہے۔
سٹیفی سیگیریا
٭-اخراج منی =میں سٹیفی سیگیریا کے مریض جنسی فعل کی زیادتی اور گناہ (مشت زنی وغیرہ) سے کمزوری آتی ہے۔مردانہ تولیدی طاقت میں کمی ،دوران مباشرت ایستادگی نہیں ہوتی۔ جنسی خیالات میں غرق رہنے سے ۔مشت زنی پر مجبور ہوتاہے۔اس لئے تنہائی کو ترجیح دیتا ہے۔شدید کم سخنی،حرارت غریزی کی کمی،بال لٹوں کی صورت میں گرتے ہیں،آنکھیں دھنسی ہوئی اوربے رونق ۔ اور عام طور پر گندہ،جوئوں سے بھرا ہوا ہونے کی حالت۔مریض دیکھنے میں گندہ نظر آتا ہے ۔ جماع کے بعد سانس میں دشواری پائی جاتی ہے۔
سلفر
٭-اخراج منی=سلفر کا استعمال ایسے مریضوں میں ہوتا ہے جن سے گرمی کے کوندھے اُٹھتے ہیں۔سر کی چوٹی پر درداور گرمی۔جسم سے نکلے ہوئے پسینہ کی بوبرداشت نہ ہو۔نہانے سے نفرت۔کسی چیز سے خوشی حاصل نہیں ہوتا ، چڑچڑا۔جلد پر خارش۔سر کی چوٹی خشک بال خشک اور گیں۔پپوٹے سرخ۔مستقل قبض رفع حاجت کی مئوثر خواہش،مقعد میں جلن اور مسلسل درد،رات کو بستر پر پیشاب کر دینا۔عضو تناسل کے ارد گردبدبودار چربیلی رطوبت۔سلفر ہومیوپیتھی کی اینٹی سورک دوا ہے۔یہ ایک جبلی دوا ہے جس کا کسی دوسری دوا کے ساتھ استعمال اچھا ہوتا ہے۔
”ایوینا سٹائیوا“
٭-”ایوینا سٹائیوا“ میں اعصابی کمزوری اورمشت زنی کے نتیجے میں دل کی دھڑکن کا تیز ہونا ، رات کو کھل کر احتلام کا ہونا کی تکلیف میں ایک گلاس نیم گرم پانی میں پانچ قطرے دن میں تین بار استعمال کریں۔مردوں میں جوش کے بغیر منی کا اخراج،نامردمی،جوزیادہ جنسی ملاپ کے بعد پیدا ہو ئی ہوتودوا ہے۔ اس کا مخصوص اثر اعصاب کی بنیاد پر ہوتا جو اعضائے تولید کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔٭- مارفین کی عادت چھڑانے کے لئے ایک گلاس گرم پانی میں پانچ قطرے ڈال کر استعمال کریں۔
”سیبل سیرولوٹیم “
٭- ”سیبل سیرولوٹیم “بڑھے ہوئے پروسٹیٹ میں جس میں پیشاب کرنا مشکل ہو پیشاب بغیر کیتھیڈر کے نہ آئے۔اس صورت میں ”سیبل سیرولوٹیم کے پانچ قطرے صبح شام استعمال کریں مفید ہے۔مردوں میں جنسی فعل کو بہتر بنانے کے لئے جو جنسی فعل کی زیادتی کے نتیجے میں یا خاندانی بیماریوں کے نتیجے میں آئی کمزوری یا پروسٹیٹ گلینڈز کی سوزش کے نتیجے میں آئی کمزوری میں ہو تومدر ٹنکچر کے پانچ قطرے دن میں تین بار استعمال کریں۔
سالیڈیگو ورگااورا
٭-”سالیڈیگو ورگااورا“اگر گردوں کی دردوں میں،دبانے سے دردمیں اضافہ ہو،کمر درد ساتھ گہرے رنگ کا پیشاب آتا ہو جس کے نیچے ریت اور پتھریوں کا مادہ بیٹھا ہوا ہو،بعض اوقات پیشاب کوخارج کرنے کے لئے کیتھیڈر کا استعمال کرنا پڑے تو اس دوا کو مدر ٹنکچر میں پانچ قطروں کی ایک خوراک دن میں تین بار استعمال کریں۔ٹی بی کے مریضوں کواگربار بار زکام ہو جائے تو ”سالیڈیگو ورگا“ 2X میں استعمال کریں۔

Similar Posts