سردرد

دردِ شقیقہ (Migraines) اسے آدھے سَر کا درد بھی کہا جاتا ہے۔یہ بہت تیز ہوتا ہے حتّٰی کہ پورے جسم پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ یہ درد آنکھوں سے شروع ہوکر سَر کے پچھلے حصّے تک پہنچتا ہے اور اکثر18،19سال کی عمر سےاس کی ابتدا ہوجاتی ہے جو تقریباً40سال کی عمر تک چلتا ہے۔ مَردوں کی بَنِسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ کبھی بچّے بھی اس میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ زیادہ غصّہ کرنے، باہَر سفر کرنے اور کھٹی چیزیں کھانے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح جن مقامات پر تیز روشنی یا زیادہ شور ہو وہاں اس میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ تاریک اور خاموش جگہوں پر اس میں کمی آجاتی ہے۔ یہ درد نیند پوری نہ ہونے اور رات دیر تک فضولیات میں لگے رہنے کے سبب بھی ہوتا ہے۔

مائیگرین سردرد کا ہومیو علاج

مائیگرین سردرد نظر پر بھی اثر پڑتا ہو۔ گردن پٹھوں میں درد
Onosomodium+ Gelsemium+ Lachesis 200
درد والے دن دو دفعہ اور پھر ایک دفعہ ہفتہ بار
یا یہ نسخہ
Gelsemium+ Glonoine + Nat Mur 30
روزانہ تین دفعہ
سر درد کے لے ٹوٹکے

اگر سردری کے وجہ سے سردرد ہو رہا ہو ، ایسا محسوس ہوتا ہو کہ سر پھٹا جاتا ہو۔ دودھ میں شہد میں ملاکر پی لیں فورا آرام آ جاتا ہے۔
سیب کے سرکے میں سفید رومال بھگو کر سر پر رکھیں۔ سرد رد سے جلد نجات مل جائے گی۔
ایک چمچ شہد آدھے چمچ لہسن کے جوس میں ملا کر کھائیں بہت جلد سردرد میں آرام محسوس ہوگا۔
برف تھیلا میں ڈالاکر ماتھے پر رکھیں اس سے بہت سکوں محسوس ہو گا۔
لیموں کا عرق قہوہ میں ملا کر پئیں اس سے بھی سر درد میں افاقہ ہوگا۔
سر درد میں دو تین بادام کھا لیں۔ بہت جلد فائدہ ہوگا۔
ادرک کا قہوہ بنا کر پئیں