بھینگا پن کیا ہے؟

بھینگا پن کیا ہے؟

بھینگا پن کیا ہے؟مرض کی علامات، اسباب کیا ہیں اور علاج کیسے کریں؟بھینگے پن میں ایک آنکھ دماغ کی ایک سمت کی تصویر بنا کر دکھاتی ہے اور دوسری آنکھ اس سے مختلف تصویر بنا کر پیش کرتی ہے۔ مطلب یہ کہ دماغ پر دو مختلف تصاویر بن رہی ہوتی ہیں دماغ کو یہ بات کسی صورت قبول نہیں ہوتی۔آنکھوں کا بھینگا پن زیادہ تر بچوں میں دیکھا جاتا ہے لیکن یہ زندگی کے کسی بھی حصے میں بھی آپ کو متاثر کرسکتا ہے۔ بڑی عمر کے بچوں یا افراد میں بھینگا پن مختلف طبی حالتوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسے دماغی یا جسمانی فالج وغیرہ۔بھینگا پن یا کراس آنکھیں کیا ہیں؟بھینگا پن یا کراس آنکھیں جنھیں سٹرابزم بھی کہا جاتا ہے ایک ایسی حالت ہے جس میں آپ کی آنکھیں ایک لائن پر نہیں ہوتیں۔ اگر آپ کی یہ حالت ہے تو آپ کی آنکھیں مختلف سمتوں میں نظر آتی ہیں اور ہر آنکھ مختلف چیز پر مرکوز ہوگی۔آنکھوں کے بھینگے پن کی علاماتاگر آپ کو آنکھوں کا بھینگا پن ہے تو آپ کی آنکھیں اندر یا باہر کی طرف اشارہ کرسکتی ہیں یا مختلف سمتوں میں فوکس کر سکتی ہیں اس کے علاوہ بھینگے پن کی نشانیوں میں شامل ہیں:1۔بصارت کی خرابی، 2۔دوہری بصارت، 3۔ گہرائی کے ادراک میں کمی ،4 آنکھوں میں درد یا سر درد۔یہ علامات مستقل بھی ہو سکتی ہیں یا پھر صرف اس وقت ظاہر ہو سکتی ہیں جب آپ تھکے ہوئے ہوں یا ٹھیک محسوس نہ کر رہے ہوں۔بھینگے پن کی اقسام1۔ہائپرٹراپیا:یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں اوپر کی جانب مڑ جاتی ہیں۔2۔ہائپوٹروپیا:یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں نیچے کی جانب مڑ جاتی ہیں۔3۔ایسوٹروپیا:یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں اندر کی جانب مڑ جاتی ہیں۔4۔ایکسوٹروپیا:یہ اس وقت ہوتا ہے جب آنکھیں باہر کی جانب مڑ جاتی ہیں۔بھینگا پن کن وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے؟بھینگا پن اعصابی نقصان کی وجہ سے ہوتا ہے یا پھرجب آپ کی آنکھوں کے اردگرد کے پٹھے ایک ساتھ کام نہیں کرتے کیونکہ کچھ پٹھے دوسرے پٹھوں سے کمزور ہو جاتے ہیں۔ جب دماغ کو ہر ایک آنکھ سے ایک مختلف بصری پیغام ملتا ہے تو وہ آپ کی کمزور آنکھ سے آنے والے سگنلز کو نظرانداز کردیتا ہے۔ اگر آنکھوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے تو آپ کو اندھے پن میں مبتلا کرسکتا ہے۔بچوں میں بھینگا پنبچوں میں بھینگا پن عام ہے۔ اکثر اس کی بنیادی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔ انفینائل ایسوٹروپیا ایک خاص قسم کا بھینگا پن ہے جو بچوں میں پہلے سال میں ظاہر ہوتا ہے۔خاندانیبعض دفعہ بھینگا پن خاندانوں میں چلتا ہے اور اسے درست سرجری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ بھینگا پن 2 سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں ہوتا ہے اور یہ عام طور پر چشمے کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔حاصل شدہ بھینگا پناس میں بچے عموماً کسی کی نقل میں آنکھوں کو ٹیڑھا کرکے دیکھتے ہیں۔ یہ 2 سے 5 سال کی عمر میں ہوتا ہے لیکن یہ چشمہ کے مستقل استعمال سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔طبی حالتبھینگا پن زندگی کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔ یہ عام طور پر جسمانی عوارض کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مثلاً آنکھ پر چوٹ لگنا ، دماغی فالج، جسمانی فالج وغیرہ۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں دو آنکھیں دی ہیں۔ جب ہم کسی چیز کی طرف دیکھتے ہیں تو دونوں آنکھیں خودبخود اس چیز کی طرف مڑ جاتی ہیں۔ اگر کسی وجہ سے ان دونوں آنکھوں کی coordination خراب ہو جائے تو بھینگے پن کی بیماری سامنے آتی ہے ۔ توازن خراب ہونے کی عموماً درج ذیل تین وجوہات میں کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے:1۔دماغ دونوں آنکھوں کی حرکات کے توازن کو برقرار نہ رکھ پائے۔2۔ایک آنکھ کی کارکردگی کسی وجہ سے ناقص ہو جائے مثال کے طور پر سفید موتیا سے، پردے کی خرابی سے، ایک آنکھ کی نظر قدرتی طور پر دوسری کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور ہو وغیرہ ۔ آنکھوں کی حرکات کو کنٹرول کرنے والے 12 عضلات میں سے کوئی ایک یا زیادہ عضلات بیمار ہو جائیں اور پوری طرح کام نہ کرتے ہوں۔ مثلاً کسی عضوکو فالج ہو جائے، کسی عضو کی نشوونما ناقص ہوگئی ہو، کسی عضو کے چوٹ آجائے۔بھینگے پن کے نقصانات1۔بہت دفعہ بھینگا پن نفسیاتی الجھنوں کا باعث بنتا ہے۔ خصوصاً بچوں اور خواتین میں، بدنمائی، جن بچوں میں عضلات کا فالج اس کی وجہ ہوتا ہے ان میں لاشعوری طور پر سر اور چہرہ ابنارمل پوزیشن اختیار کرسکتا ہے۔ اسی پوزیشن سے گردن کے مہرے عمر بھر کے لیے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔سردرد، چکر آنا، پڑھتے ہوئے الفاظ کا حرکت کرنا شروع کردینا اس مرض کی عام علامات ہیں۔ ان کی موجودگی بچوں کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ بچوں کا پڑھائی سے دل اچاٹ ہو جاتا ہے۔ لوگ کام سے جی چرانے لگتے ہیں جس کی انھیں وجہ بھی سمجھ نہیں آتی۔زیادہ تر مریضوں میں اس کا علاج ممکن ہوتا ہے۔ علاج کا تعلق نقص سے ہوتا ہے۔ اگر آنکھوں کی کارکردگی ناقص ہے اور کسی طریقے سے اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر کیا جاسکے تو اس سے بھینگا پن ٹھیک ہو جائے گا۔ مثلاً سفید موتیا کا آپریشن کردیا جائے۔ اگر عینک کی ضرورت ہو تو عینک کا استعمال شروع کردے تو اس سے آہستہ آہستہ ٹیڑھا پن ٹھیک ہو جاتا ہے۔اس طرح اگر عضلات فالج کا شکار ہو گئے ہوں یا پیدائشی طور پر کمزور ہوں اس کی کارکردگی کو اکثر اوقات بہتر کرنا ممکن ہوتا ہے۔ہومیوپیتھک علاج1۔جیلیسمیمGelsemium2۔سائیکلامنCyclamen3۔کالی فاسKali Phos4۔آنکھوں کے پٹھوں کی کمزوری آئی بال کا متواتر حرکت کرتے رہنا۔5۔Magenesia Phos میگنیشیا فاس6۔کلکریافلورCalcarea Flour۔ سفید موتیا کے لیے سب سے مفید دوا۔7۔زنکم سیلفZincum Sulph۔ آنکھوں کی لینز کو صاف کرکے دھندلا پن ختم کرنے کے لیے۔8۔سائکلیمن۔ بھینگا پن آنکھیں اندر کی طرف مڑی ہوئی۔

Similar Posts

  • آنکھ کی بیماریاں

    آنکھ کی بیماریاں آنکھ کے ارد گرد سوجن یا تھیلے. سوجی ہوئی آنکھوں کی وجوہات ہو سکتی ہیں جو کسی بنیادی بیماری کی وجہ سے نہیں ہیں۔ مثالوں میں عمر بڑھنا، موروثی اختلافات، الرجی، سیال کو برقرار رکھنا، نمک کا زیادہ استعمال، صدمہ، یا نیند کی کمی شامل ہیں۔ Eyes diseasesRed, irritated eyesآنکھ میں خارش…

  • عینک سے نجات دیسی طریقہ علاج

    عینک سے نجات دیسی طریقہ علاج نیم کے پتوں کا عرق مخالف کان میں ڈالنے سے آنکھوں کو آرام آجاتا ہے‘دکھتی آنکھ کے دوران کھجور نہ کھائیں1۔دکھتی آنکھ : مخالف پاﺅں کے انگوٹھے میں شیر مدار ٹپکائیں۔2۔ نظر کی درستگی: سونف 250 گرام، دھنیا 250 گرام، خشخاش 500 گرام، مصری 300 گرام، مغزبادام 500 گرام…

  • آنکھ میں ” CYST”

    آنکھ میں ” CYST” 1۔آرنیکا ARNICA200 لیکسس 200LACHESIS ملاکرہفتہ میں دو بار 2۔کلکیریا فلور CALC.FLOR6X سلیشیاSILICIA 6X کالی فاسKALI PHOS 6X فیرم فاس FERRUM PHOS6X ملا کردن میں تین بارYou may also like:Health for over forty years.گوہانجنیاں StyesIRRITATION REDNESS IN EYESEPIPHORA/آنکھوں سے پانی کا اخراجبھینگا پن کیا ہے؟

  • گوہانجنیاں Styes

    آنکھوں کے پپوٹوں کی بیماری گوہانجنیاں 1۔بیلا ڈونا BELLADONNA 30پلسٹیلا 30PULSATILLAروزانہ تین چار بار اگر افاقہ نہ ہو تویہ چھوڑ کر یہ نسخہ2۔سلیشیا SILICIA 6Xنیٹرم میورNAT.MURE6Xفیرم فاس FERRUMPHOS6X گوہانجنی کا حیرت انگیز ٹوٹکہ احقر 10-11 سال سے اس مرض کا شکار تھا۔ ہفتہ میں ایک بار ضرور آنکھوں میں گوہانجنی نکلتی تھی۔ آنکھوں کے اسپیشلسٹ…