عینک توڑ مچھلی کا سوپ ماخوذ

وہ انوکھا راز مچھلی کا سر ہے یعنی مچھلی کے سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر
اس کا سوپ بنالیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں۔ بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے لیکن اگر
آپ کو ناپسند ہو تو دوا سمجھ کر ضرور پی لیں۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے۔ ایک صاحب نے
صرف تین پیالیاں ہی پی تھیں تو ان کی عینک اتر گئی۔ بعض لوگ تھوڑا عرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کے سوفیصد رزلٹ
پاتے ہیں۔ بہرحال جتنا پرانا مرض اتنا کچھ عرصے کا استعمال۔ ای ڈی او ماحولیات کو ساڑھے چار نمبر کی عینک لگی ہوئی تھی
انہوں نے صرف تین بار استعمال کیا عینک سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی۔

ویسے بھی ہماری طب کی کتابوں میں مچھلی کے سر کا شوربہ فالج‘ لقوہ‘ لنگڑی کا درد‘ یعنی شاٹیکا‘ اعصابی کمزوری‘
پٹھوں کی کمزوری‘ قبل ازوقت بڑھاپا‘ جوڑوں کا پرانا اور دیرینہ درد‘ جسمانی اور اعصابی کھچائو اور یادداشت کی کمی
کیلئے نہایت آزمودہ اور ٹانک چیز۔ ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوںیا جن کی یادداشت ختم ہونے کے
قریب ہو‘ جوانی میں یا بڑھاپے میں‘ وہ یہ شوربہ ضرور استعمال کریں۔ بعض طبیعت موسم گرما میں برداشت نہیں کر
سکتی تو موسم سرما اس کیلئے نہایت بہترین ہے۔ آپ کو ان تمام بیماریوں میں کوئی بیماری نہیں لیکن آپ اگر کچھ عرصہ
مچھلی کے سر کے سوپ استعمال کرلیں تو ان بیماریوں میں سے کوئی بیماری آپ کو چھو بھی نہیں سکتی۔ مجھے انڈیا
کی ریاست کیرالہ کے ایک صاحب نے بیرون ملک ایک بات بتائی کہ وہاں کے لوگ ریاضی‘ سائنس اور دنیا کے مشکل
سے مشکل ترین علوم میں بہت باکمال ہیں‘ میں نے اس کی وجہ پوچھی کہنے لگے مچھلی اور مچھلی کے سر کا استعمال۔
مچھلی کا سر عقل کی آخری سرحدوں سے دانائیوں اور دانشمندیوں کو نکال کر انسان کے وجود میں نکھر کر معاشرے میں
اس کی صلاحیتوںکو بکھیردیتا ہے۔ یہ وجود لاکھوں کروڑوں کی خیروں اور برکتوں کا ذریعہ بنتا ہے۔ آئیے! ہم مچھلی کے سر
سے فائدہ اٹھائیں اسے ضائع ہونے سے بچائیں۔ بس اتنا کرلیں کہ بڑوں کیلئے ایک پیالی اور بچوں کیلئے آدھی پیالی ہر دو یا تین
دن کے بعد چند دن چند ہفتے یا چند مہینے استعمال کریں۔ میرا تو مشورہ یہی ہوگا کہ یہ تجربہ آپ اور لوگوں تک بھی پھیلائیں
اور اسے عام سے عام کریں‘ سستا بے ضرر اور نہایت کارآمد ٹوٹکا ہے۔

Similar Posts

  • ترپھلہ بنانے کا طریقہ: گھر میں بنانے کی مکمل رہنمائی

    مختصر جواب: ترپھلہ تین خشک پھلوں (ہریڑ، بہیڑا، آملہ) کا باریک پاؤڈر ہے۔ اگر آپ کے پاس صاف اور معیاری خشک اجزاء ہوں تو اسے گھر میں آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس مضمون میں ترپھلہ بنانے کا طریقہ، تناسب، اسٹوریج اور احتیاطی نکات بیان کیے گئے ہیں۔ ترپھلہ کیا ہوتا ہے؟ ترپھلہ…

  • ترپھلہ قبض کے لیے: صحیح طریقہ، مقدار اور احتیاط

    مختصر جواب: ترپھلہ قبض میں اس وقت مددگار ثابت ہو سکتا ہے جب اسے درست مقدار اور صحیح وقت پر استعمال کیا جائے۔ عام طور پر آدھا چمچ ترپھلہ نیم گرم پانی کے ساتھ رات سونے سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے، جو آنتوں کی قدرتی حرکت میں معاون ہو سکتا ہے۔ قبض کیا ہے…

  • میتھی بطور غذا و علاج

    میتھی کے بے شمار فوائد میتھی دنیاپھر میں استعمال ہونے والی ایک بوٹی ہے۔ جسے عام طور  پر لوگ خوشبو کے لے استعمال کرتے ہیں۔ میتھی خوشبو کےساتھ ساتھ صحت کے لے بے شمار فوائد لیے ہوئے ہے۔ میتھی کاشت کی جاتی ہے۔ میتھی جب تازہ ہو تو زیادہ خوشبو نہہں ہوتی۔ لیکن جب خشک…

  • جامن کے طبی فوائد Medicinal benefits of Java plum

    موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید ہے۔ جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گٹھلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ عموماً جامن کھا کر گٹھلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گٹھلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔…

  • Effective Remedy for Back Strain

    An effective traditional and homeopathic remedy for sudden back strain (chak parna). Includes natural herbal support, turmeric, alum, huwashafi recipe, and Bach Flower remedies for complete relief.✨ Huwa Al-Shafi Recipe Ingredients: Dosage:500 mg – 1000 mg, three times daily, with lukewarm milk or milk mixed with a raw egg. ⚕️ Benefits 🏺 Homeopathic Guidance 🌿…

  • طلسمی قہوہ

    قہوہ کا نسخہ پیش کر رھا ھوں، جو ھاضمے اور جسم کو ایکـٹـِیو رکھنے نیز عام زبان میں چُست اور چاک و چوبند رھنے کے لئے بہترین چیز ھے، کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس یا چائے وغیرہ پـینے کی بجائے یہ قہوہ استعمال کریں، علاوہ ازیں امراضِ پـیٹ، اعصابی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری، معدے اور آنتوں کی کمزوری، امراضِ سینہ اور دماغ کے لئے لاجواب چیز ھے، اسکے علاوہ آپ جب استعمال کریں گے تو آپکو پتہ چلے گا کہ جسم کے باقی اعضاء کیلئے کیسی اعلی چیز ھے، میرا مشورہ ھے کہ جو لوگ کثرت سے چائے پـیتے ھیں اور چائے پر خرچہ کرتے ھیں وہ چائے چھوڑ کر اس سستے اور طلسمی قہوے کو استعمال کریں، خالی پـیٹ اور خالی منہ بلکہ خالی جیب بھی استعمال کرسکـتے ھیں یعنی اس سے سستا اور فوائد میں قیمتی قہوہ شاید اور کوئی نہ ھو،