علم طب نكات

علم طب نکات

علم طب

رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں  طبّ سے متعلق بعض ارشادات کو پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:
٭ انگور میں ترشی ہوتی ہے مگر یہ ترشی نزلہ کے لئے مضر نہیں ہوتی۔
٭ گوشت زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔ جو شخص چالیس دن لگاتار کثرت کے ساتھ صرف گوشت ہی کھاتا رہتا ہے اس کا دل سیاہ ہوجاتا ہے۔ دال، سبزی، ترکاری کے ساتھ بدل بدل کر گوشت کھانا چاہئے۔
٭ مصالحہ، مرچیں اور لونگ اور لہسن وغیرہ نہیں کھانا چاہئے، یہ آنکھوں کے لئے بھی مضر ہیں۔
٭ چلنا پھرنا یہاں تک کہ پسینہ آجائے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس سے مواد ردّیہ خارج ہوجاتے ہیں۔ ٹہلنا دبانے کے قائم مقام ہوجاتا ہے۔
٭ سر کے پیچھے درد کی وجہ بدہضمی اور اگلے حصہ میں سر درد ہو تو وجہ نزلہ زکام ہوتی ہے۔
٭ آم گردہ کے لئے مفید ہے اور مقوی گردہ ہے۔
٭ سرسوں کا ساگ کھانا بہت مفید ہے اور یہ انسان کے لئے ایسا ہے جیسا کہ ماں کا دودھ پی لیا۔
٭ نزلہ و زکام کا علاج ہے قلّۃ الطعام و کثرۃ الکلام۔
٭ بے شک قرآن شریف میں شفا ہے۔ روحانی اور جسمانی بیماریوں کا وہ علاج ہے۔ مگر اس طرح کلام پڑھنے میں لوگوں کو ابتلاء ہے۔ قرآن شریف کو تم اس امتحان میں نہ ڈالو۔ خدا تعالیٰ سے اپنے بیمار کے واسطے دعا کرو، تمہارے واسطے یہی کافی ہے۔
٭ جس مرض کو طبیب لاعلاج کہتا ہے اس سے اس کی مراد یہ ہے کہ وہ اس کے علاج سے آگاہ نہیں۔ خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے ہاتھ میں سب شفا ہے۔ بیمار کو چاہئے کہ توبہ استغفار میں مصروف ہو۔ انسان صحت کی حالت میں کئی قسم کی غلطیاں کرتا ہے۔ کچھ گناہ حقوق اللہ کے متعلق ہوتے ہیں اور کچھ حقوق عباد کے متعلق ہوتے ہیں۔ ہر دو قسم کی غلطیوں کی معافی مانگنی چاہئے اور دنیا میں جس شخص کو نقصان بیجا پہنچایا ہو، اس کو راضی کرنا چاہئے۔ خدا تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کرنا چاہئے یعنی سچے دل سے اقرار ہونا چاہئے کہ مَیں آئندہ یہ گناہ نہ کروں گا۔
٭ سونف دماغ اور نظر کے لئے بہت مفید ہے۔
٭ ایک دفعہ جب ریاضت کرتے کرتے خشک روٹی کے چوتھے حصہ پر پہنچ گیا حتّی کہ چھ ماہ یہی عمل رہا۔ مَیں اس وقت شہد کا شربت پیا کرتا تھا اور شربت پینے سے میرے کُل اعضاء کو بہت تقویت پہنچتی تھی۔

Similar Posts

  • گھریلو مسالہ چائے پاؤڈر: مکمل ترکیب، فوائد اور بنانے کا طریقہ | Winter Special Recipe

    گھریلو مسالہ چائے کی مکمل ترکیب "سردیوں کے لیے مثالی، گھریلو مسالہ چائے پاؤڈر کی تفصیلی ترکیب۔ تازہ ادرک، الائچی، دار چینی اور دیگر مصالحوں سے تیار کردہ صحت بخش مشروب۔ آسان طریقہ کار، خصوصی فوائد اور ضروری نکات کے ساتھ۔ اپنے گھر میں بنائیں لذیذ مسالہ چائے۔” سردیوں کی شام کو مزیدار اور خوشبودار…

  • دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج

    You may also like:تر پھلہ کی چائےترپھلہ بنانے کا طریقہ: گھر میں بنانے کی مکمل رہنمائیآملے اور سوہانجنے کے اچار کے فوائدمردانہ ہارمونز ٹیسٹوسٹیرون اور ماش کی دالدھماسہ یاسچی بوٹیفاگونیا انڈیکا (Fagonia Indica) سیر میں برلبِ سٹرک خودرو بوٹیوں کی طرف اشارہ کرکے اور حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب کو مخاطب کرکے حضرت اقدس نے…

  • ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﺑﻮﭨﯽ FAGONIA

    ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﯾﮏ ﭘﻮﺩﮦ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﯾﺎ ﺳﭽﯽ ﺑﻮﭨﯽ، ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ “ ﺷﻮﮐﺖ ﺍﻟﺒﯿﻀﺄ ” ، ﭘﺸﺘﻮ ﻣﯿﮟ ازغکے ، ﭘﻨﺠﺎﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﮞ، ﮨﻨﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ، ﭘﻮﭨﮭﻮﮨﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﯿﺎﮞ ، ﺳﻨﺪﮬﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺭﺍﻣﺎﺅ، ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻧﺎﻡ ﻓﯿﮕﻮﻧﯿﺎ ﺧﻮﺩ، ﯾﻮﻧﺎﻧﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔Table…

  • سبز چائے کے بے شمار فوائد

    سبز چائے کا استعمال کرنے والے افراد کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں سبز چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں دن میں ایک سے دو کپ چائے پئیں اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے- سونے سے پہلے کم از کم تین گھنٹے پہلے چائے پی لیں سبز چائے ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی ہی استعمال کریں اب ہم پہلے سبز چائے کے طبعی فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد میں آپ کو اس کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ کروں گا ۔

  • کریلے کی شفا یابی

    کریلے کی شفا یابی پروفیسر عنایت اللہ ہمارے پڑوس میں ایک صاحب عبداللہ شاہ آیا کر تے تھے۔ عمر میں سو سال سے اوپر تھے ، مگر چست اور توانا۔ روزانہ تین چار میل پیدل چلتے۔ ان کی نظر بھی کمزور نہیں تھی، باریک لفظوں والا قرآن پاک پڑھتے ، کمر جھکی نہیں تھی۔ دانت…

  • ٹماٹر کے فوائد

    لائکوپین زیادہ تر معاملات میں محفوظ ہے۔ لیکن لائکوپین سپلیمنٹس حمل کے دوران محفوظ نہیں ہو سکتے۔ لائکوپین پروسٹیٹ کینسر کی علامات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔لائکوپین کو ان مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے جن کے پیٹ کے السر اور معدے کے دیگر مسائل ہوں۔ یہ مرکب کم بلڈ پریشر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کم کرنے والی ادویات لینے والے افراد کو لائکوپین سے دور رہنا چاہیے۔ لائکوپین خون بہنے کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے اور خون بہنے کی خرابی میں مبتلا لوگوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔