طلسمی قہوہ

قہوہ
<div class="useo-toc">Table of Contents

طلسمی قہوہ

دوستوں کی خدمت میں ایک نہایت شاندار قہوہ کا نسخہ پیش کر رھا ھوں، جو ھاضمے اور جسم کو ایکـٹـِیو رکھنے نیز عام زبان میں چُست اور چاک و چوبند رھنے کے لئے بہترین چیز ھے، کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس یا چائے وغیرہ پـینے کی بجائے یہ قہوہ استعمال کریں، علاوہ ازیں امراضِ پـیٹ، اعصابی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری، معدے اور آنتوں کی کمزوری، امراضِ سینہ اور دماغ کے لئے لاجواب چیز ھے، اسکے علاوہ آپ جب استعمال کریں گے تو آپکو پتہ چلے گا کہ جسم کے باقی اعضاء کیلئے کیسی اعلی چیز ھے، میرا مشورہ ھے کہ جو لوگ کثرت سے چائے پـیتے ھیں اور چائے پر خرچہ کرتے ھیں وہ چائے چھوڑ کر اس سستے اور طلسمی قہوے کو استعمال کریں، خالی پـیٹ اور خالی منہ بلکہ خالی جیب بھی استعمال کرسکـتے ھیں یعنی اس سے سستا اور فوائد میں قیمتی قہوہ شاید اور کوئی نہ ھو،
اسے معمولی سمجھ کر ڈیلیٹ کرنے کی ٹوکری میں نہ پھـینکیں ورنہ آپکا اپنا نقصان ھے اور اس اھم نسخے سے ہاتھ دھو بـیٹھـیں گے، بعض دفعہ ایک چیز سے انسان اگر ہاتھ دھو بـیٹھـے تو پھر سینکڑوں دفعہ ہاتھ منہ دھونے کے بعد بھی وہ چیز نہیں ملـتی اسلیئے اسے سنبھال کر رکھیں اور استعمال کریں، میرا ذاتی مجرب نسخہ ھے، اس کے ایک ایک جـُز پر ناچیز نے تحقیق کرکے خود ان اجزاء کو ترتیب دیا ھے،
میں اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع اس لذیذ قہوہ سے کرتا ھوں، دوست حیران ھوکر کہتے ھیں کہ اتـنا خوشبودار اور مزیدار قہوہ کبھی نوش نہیں فرمایا، جب یہ پک رھا ھوتا ھے تو سارا گھر اسکی خوشبو سے مہک اُٹھـتا ھے،
میرا خیال ھے اس قہوۂ عظیمہ کی تعریف کافی ھوگـئی لیکن سب سے بڑھ کر تعریف اس خدا کی جس نے ایسی زبردست نعمـتـیں پـیدا کرکے ھم کمزوروں کی راھنمائی فرمائی، اُسی پاک ذات کی صفتِ شافی کا واسطہ دے کر ھمیں اپنی بیماریوں کیلئے دُعا کرنی چاھیئے،
ھوالشافی
بادیان خطائی 100 گرام
دارچینی 50 گرام
لونگ 20 گرام
الائچی خورد 20 گرام
سونٹھ 20 گرام
پودینہ 20 گرام،
تمام اجزاء اچھی قسم کے لےکر سب کو باریک کرکے خشک اور صاف ستھرے ڈبـے میں محفوظ رکھیں، اگر ایک کپ قہوہ بنانا ھو تو ڈیڑھ کپ پانی ایک ساس پین میں ڈال کر دو چٹکیاں مقدار سے یہ سفوف ڈال دیں اور آگ پر پکائیں، پکـتے ھوئے حسبِ توفیق و حسبِ ذائقہ چینی، گـڑ ، شکر یا شہد ڈال لیں، ایک کپ رہ جانے پر بغیر چھانے نوش فرمائیں، شوگر کے مریض بغیر چینی کے استعمال کریں،
دعاؤں میں یاد رکھیں،
آپکی صحتمند زندگی کیلئے دعا گو
لقمان احمد سلطان

Medical Disclaimer

This article is for educational purposes only and not a substitute for professional medical advice.

Similar Posts

  • گھریلو مسالہ چائے پاؤڈر: مکمل ترکیب، فوائد اور بنانے کا طریقہ | Winter Special Recipe

    گھریلو مسالہ چائے کی مکمل ترکیب "سردیوں کے لیے مثالی، گھریلو مسالہ چائے پاؤڈر کی تفصیلی ترکیب۔ تازہ ادرک، الائچی، دار چینی اور دیگر مصالحوں سے تیار کردہ صحت بخش مشروب۔ آسان طریقہ کار، خصوصی فوائد اور ضروری نکات کے ساتھ۔ اپنے گھر میں بنائیں لذیذ مسالہ چائے۔” اجزاء: بنانے کا طریقہ: مسالہ چائے پاؤڈر…

  • 1لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج

    Table of Contents لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج لیموں کے فوائد لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج علی، لاہورعربی لیبک /لیبوفارسی لیبک /لیبوسندھی لیموانگریزی Lemon لیموں کے فوائد (1) وٹامن بی اور سی اور نمکیات کی بہترین ما خذ ہے اس میں وٹامن اے معمولی مقدار میں پا یا جاتا ہے –(2…

  • |

    علم طب نكات

    Table of Contents علم طب علم طب رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں  طبّ سے متعلق بعض ارشادات کو پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:٭ انگور میں ترشی ہوتی ہے مگر یہ ترشی نزلہ کے لئے مضر نہیں ہوتی۔٭ گوشت زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔ جو شخص چالیس دن لگاتار کثرت کے ساتھ…

  • عنبرambergris

    Table of Contents عنبرambergris عنبرambergris ﻋﻨﺒﺮ ﺟَﻌﻔَﺮ ﮐﮯ ﻭﺯﻥ ﭘﺮ ﻋﺮﺑﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ھے ‏( ۱ ‏) ۔ﻟﮑﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻋﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﻮﻥ ﺍٓﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﺳﮯﻣﯿﻢ ‏( ﻋﻤﺒﺮ ‏) ﭘﮍﮬﺎﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ‏( ۲ ‏) ۔ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﻤﻊ ﻋﻨﺎﺑﺮ ﺍٓﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻧﺎﻡ ’’Ambergris ﺍﯾﻤﺒﺮ ﮔﺮﺱ ‘‘ ﮨﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭﻧﺎﻡ AmbraGrasea:…

  • پودینہ قدرت کا انمول تحفہ

    Table of Contents پودینہ قدرت کا انمول تحفہ افعال و خواص پودینہ کی چائے جی متلانا یا قے آنا بد ہضمی پودینہ کا شربت گیس ریاح پودینہ قدرت کا انمول تحفہ راحت نسیم سوہدروی افعال و خواص اطباء نے پودینہ پر بہت تحقیقات کی ہیں اور اس کے درج ذیل غذائی و دوائی فوائد کی…

  • سفید زیرہ کے فوائد

    زیرہ سفید کے فوائد زیرہ گرم مصالحے کا ایک اہم جز ہے اس کے بغیر گرم مصالحہ مکمل نہیں ہوتا اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں کو خوشبودار بناتا ہے۔زیرہ خشک حالت میں قابل استعمال ہوتا ہے۔زیرہ دراصل ایک بیج ہے اور اس کی مسحورکن خوشبو ہمارے کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرتی ہے۔اس کا…