دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج

سیر میں برلبِ سٹرک خودرو بوٹیوں کی طرف اشارہ کرکے اور حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب کو مخاطب کرکے حضرت اقدس نے فرمایا کہ :۔
یہ دیسی بوٹیاں بہت کار آمد ہوتی ہیں مگر افسوس کہ لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔
حضرت مولوی صاحب نے عرض کیا کہ یہ بوٹیاں بہت مفید ہیں۔ گندلوں کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ ہندو فقیر لوگ بعض اسی کو جمع کر رکھتے ہیں اور اسی پر گذارا کرتے ہیں۔ یہ بہت مقوی ہے اور اس کے کھانے سے بواسیر نہیں ہوتی۔ ایسا ہی کنڈیاری کے فائدے بیان کئے جو پاس ہی تھی۔
حضرت نے فرمایا کہ :۔
ہمارے ملک کے لوگ اکثر اُن کے فوائد سے بے خبر ہیں اور اس طرح توجہ نہیں کرتے کہ اُن کے ملک میں کیسی عمدہ دوائیں موجود ہیں جو کہ دیسی ہونے کے سبب اُن کے مزاج کے موافق ہیں۔
(ملفوظات جلد 9 صفحہ 254-255)

Similar Posts

  • 1بواسیر کا علاج

    بواسیر کا علاج ہر قسم کی بواسیر میں مفید بھنگ کے پتے خشک ایک کلو گیرو (لال مٹی) ایک پاوء ست پودینہ3 تولہ بھنگ کے پتے اور گیرو کو پیس کے مکس کر لیں اور ست پودینہ کو ہاتھ سے مسل کر مکس کر دیں ترکیب استعمال: ایک چمچ کھانے والا صبح نہار پیٹ ایک…

  • طلسمی قہوہ

    قہوہ کا نسخہ پیش کر رھا ھوں، جو ھاضمے اور جسم کو ایکـٹـِیو رکھنے نیز عام زبان میں چُست اور چاک و چوبند رھنے کے لئے بہترین چیز ھے، کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس یا چائے وغیرہ پـینے کی بجائے یہ قہوہ استعمال کریں، علاوہ ازیں امراضِ پـیٹ، اعصابی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری، معدے اور آنتوں کی کمزوری، امراضِ سینہ اور دماغ کے لئے لاجواب چیز ھے، اسکے علاوہ آپ جب استعمال کریں گے تو آپکو پتہ چلے گا کہ جسم کے باقی اعضاء کیلئے کیسی اعلی چیز ھے، میرا مشورہ ھے کہ جو لوگ کثرت سے چائے پـیتے ھیں اور چائے پر خرچہ کرتے ھیں وہ چائے چھوڑ کر اس سستے اور طلسمی قہوے کو استعمال کریں، خالی پـیٹ اور خالی منہ بلکہ خالی جیب بھی استعمال کرسکـتے ھیں یعنی اس سے سستا اور فوائد میں قیمتی قہوہ شاید اور کوئی نہ ھو،

  • سبز چائے کے بے شمار فوائد

    سبز چائے کا استعمال کرنے والے افراد کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں سبز چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں دن میں ایک سے دو کپ چائے پئیں اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے- سونے سے پہلے کم از کم تین گھنٹے پہلے چائے پی لیں سبز چائے ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی ہی استعمال کریں اب ہم پہلے سبز چائے کے طبعی فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد میں آپ کو اس کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ کروں گا ۔

  • دھماسہ یاسچی بوٹی فاگونیا انڈیکا (Fagonia Indica)

    فاگونیا انڈیکا (Fagonia Indica)، جسے دھماسہ یا "سچی بوٹی” بھی کہا جاتا ہے، ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے جو روایتی اور متبادل طب میں مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مدر ٹنکچر بنانا اس کی طبی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ فاگونیا انڈیکا کا مدر…

  • جسٹیشیا اَدھاتوڈا (Justicia Adhatoda) — کھانسی، نزلہ، دمہ اور الرجی کی معروف ہومیوپیتھک دوا

    جسٹیشیا اَدھاتوڈا ایک مشہور ہومیوپیتھک دوا ہے جو خاص طور پر نظامِ تنفس سے متعلق شکایات میں روایتی طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ ہومیوپیتھک روایات میں یہ دوا نزلہ، زکام، کھانسی، دمہ، بلغم اور الرجی جیسی علامات میں زیرِ غور آتی ہے۔ وہ مریض جنہیں بار بار زکام ہو، رات کے وقت کھانسی بڑھ…

  • 1لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج

    لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج علی، لاہورعربی لیبک /لیبوفارسی لیبک /لیبوسندھی لیموانگریزی Lemon اس کا رنگ زرد اور کچے لیموں کا رنگ سبز ہو تا ہے۔ اس کا ذائقہ تر ش ہو تا ہے۔ اس میں سٹرک ایسڈ پا یا جا تا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے اعلیٰ قسم کاغذی…