جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت

جڑی بوٹیاں اور ان کے فوائد

جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت

قبل اس کے کہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کی اھمیت کے بارے میں دوستوں کو آگاہ کروں ایک اھم جملہ عرض کرنا چاھتا ھوں جو ھمیں سمجھ لینا چاھیئے کہ
ھمارے قدرتی جسم کی درستگی کیلئے قدرتی اشیاء ھی کی ضرورت ھے،،،،،،

اگرچہ زمانۂ جدید کی ضرورتوں کے مطابق ھم مصنوعی اشیاء کے استعمال اور مصنوعی علاج معالجہ کروانے پر مجبور ھیں لیکن طویل عرصہ کے مصنوعی اور کیمیکل طریقوں سے ھمارا جسم بھی مصنوعی بن جائے گا اور ھم زندگی کی حقیقی لذت سے محروم ھوکر مصنوعی زندگی گذار رھے ھونگے، انسانی جان بچانے کیلئے وقتی طور پر یا کچھ عرصے کیلئے کیمیکل علاج اگرچہ ضروری ھے لیکن کیمکل کا مستقل استعمال جسمِ انسانی کو کیمیکل سے بھر دے گا جس کے نتائج کچھ اچھے نہیں نکلتے،

آخری بات یہ عرض کرنی ھے کہ
کسی قسم کی دوائی استعمال کرنے سے قبل کسی مستند طبیب یا ماھر حکیم سے مشورہ ضرور کرلیں، نیز پنساریوں سےدوائیاں خریدتے وقت اچھی کوالٹی کی صاف ستھری اور پہچان کرکے اشیاء لیں، کیونکہ کئی پنساریوں کو بھی کئی چیزوں کا علم نہیں ھوتا اور وہ کوئی اور چیز ھی دے دیتے ھیں، نیز کسی قسم کے کشتہ جات، طاقت کی دوائیں، ویاگرا ٹائپ گولیاں اور کیپسول ازخود استعمال نہ فرمائیں تاکہ بعد کی پریشانیوں سے بچ سکیں،
جو دوست طبابت و حکمت یا دیسی دوائیاں بنانے میں دلچسپی رکھتے ھوۓ کوئی نسخہ بنانا چاھتے ھوں ان سے درخواست ھے کہ ادویہ کی مکمل چھان بین اور پہچان کے بعد ھی نسخہ بنائیں،
اسکی مثال ایسی ھی ھے کہ ھم کسی کو اپنے گھر پہچان اور تسلی کے بعد یا کسی قابلِ اعتبار شخص کی وساطت سے ھی داخل کرتے ھیں، اسی طرح کسی دوائی کو اپنے منہ میں داخل کرنے سےقبل کسی قابل اعتبار شخص سے پوچھ لیں یا خود اچھی طرح تسلی
کرلیں، اگر خدا نخواستہ غلط نسخہ بن گیا تو اللہ نہ کرے نقصان بھی ھو سکتا ھے،
اللہ تعالی آپ سب کو صحت مند زندگی عطا فرماۓ، آمین،
~ ابنِ سلطان ~

Similar Posts

  • 1لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج

    لیموں سے پچاس بیماریوں کا آزمودہ علاج علی، لاہورعربی لیبک /لیبوفارسی لیبک /لیبوسندھی لیموانگریزی Lemon اس کا رنگ زرد اور کچے لیموں کا رنگ سبز ہو تا ہے۔ اس کا ذائقہ تر ش ہو تا ہے۔ اس میں سٹرک ایسڈ پا یا جا تا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے اعلیٰ قسم کاغذی…

  • سرسوں دوا بھی شفا بھی

    سرسوں دوا بھی شفا بھی (شکیل احمد، مانسہرہ) عربی : حرف الابیض فارسی: شف انگریزی: Mustard سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں۔ جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سیاہ، زرد اور سفید۔ اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہے۔ ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے…

  • جامن کے طبی فوائد Medicinal benefits of Java plum

    موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید ہے۔ جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گٹھلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ عموماً جامن کھا کر گٹھلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گٹھلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔…

  • پودینہ قدرت کا انمول تحفہ

    پودینہ قدرت کا انمول تحفہ راحت نسیم سوہدروی کھانوں کو خوش ذائقہ اور خوشبو دار بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ پودینہ کی چائے ، دوائی کے لحاظ سے بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال بد ہضمی، کھانسی، زکام میں کیا جاتا ہے ، دن بھر کی تھکن ختم کر دیتی ہے ، گیس کی…

  • ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﺑﻮﭨﯽ FAGONIA

    ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﯾﮏ ﭘﻮﺩﮦ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ ﯾﺎ ﺳﭽﯽ ﺑﻮﭨﯽ، ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ “ ﺷﻮﮐﺖ ﺍﻟﺒﯿﻀﺄ ” ، ﭘﺸﺘﻮ ﻣﯿﮟ ازغکے ، ﭘﻨﺠﺎﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﮞ، ﮨﻨﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﺎﺳﮧ، ﭘﻮﭨﮭﻮﮨﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻤﯿﺎﮞ ، ﺳﻨﺪﮬﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺭﺍﻣﺎﺅ، ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﻧﺎﻡ ﻓﯿﮕﻮﻧﯿﺎ ﺧﻮﺩ، ﯾﻮﻧﺎﻧﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔…

  • |

    دارچینی کتنی قسم کی ہوتی ہے؟ فوائد، استعمال اور احتیاطیں

    دارچینی ایک مشہور اور خوشبودار مصالحہ ہے جو صدیوں سے کھانوں، چائے، قہوے اور گھریلو نسخوں میں استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ بہت سے لوگ دارچینی کو صرف ایک ہی قسم کی سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ ہر قسم کا ذائقہ، خوشبو، ساخت اور استعمال کچھ نہ کچھ…