سفید زیرہ کے فوائد

fb img 1642540984869

زیرہ سفید کے فوائد

زیرہ گرم مصالحے کا ایک اہم جز ہے اس کے بغیر گرم مصالحہ مکمل نہیں ہوتا اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں کو خوشبودار بناتا ہے۔زیرہ خشک حالت میں قابل استعمال ہوتا ہے۔زیرہ دراصل ایک بیج ہے اور اس کی مسحورکن خوشبو ہمارے کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرتی ہے۔اس کا پودا بھی نہایت خوشبودار ہوتا ہے ۔

زیرہ میں وٹامن اے ،وٹامن سی ،وٹامن بی ۶،وٹامن ای،کاپر،پروٹین ،آئرن،کیلشیم،پوٹاشیم،میگنیشیم،زنک اور سلینیم پایا جاتا ہے۔ان کی موجودگی طبعی لحاظ سے اس کی افادیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال ہمارے جسم کے لئے مفید رہتا ہے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ زیرہ ہمارے لئے کیا کیا فوائد رکھتا ہے۔

زیرہ کے طبعی فوائد:
٭زیرہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
٭ زیرہ خون سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭زیرہ جگر کے لئے مفید ہوتا ہے۔
٭ زیرہ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ زیرہ کولیسٹرول کو نارمل کرنے میں مدد گار ہے۔
٭ زیرہ مدافعتی نظام کو طاقت بخشتا ہے۔
٭ زیرہ کے استعمال سے پر سکون نیند آتی ہے۔
٭زیرہ بلغم میں کمی لاتا ہے۔
٭خواتین کی چھاتیوں میں دودھ بڑھاتا ہے۔
٭زیرہ بدن کو دبلا کرتا ہے۔
٭ زیرہ جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے جس سے ورم کو آرام آ جاتا ہے۔
٭زیرہ جلد کے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ زیرہ چہرے کے دانوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
٭ زیرہ جلد کی صٖفائی بھی کرتا ہے۔
٭ زیرہ جلد پر پڑنے والی جھریوں سے نجات دلاتا ہے۔
٭زیرہ متلی اور قے کو ختم کرتا ہے۔
٭ زیرہ ریاح کے اخراج کے لئے مفید ہے۔
٭ زیرہ نزلہ و زکام میں بھی فائدہ مند ہے۔
٭زیرہ جسم کی طاقت کو بحال کرتا ہے۔
٭ زیرہ گلے کی خراش میں نہایت مفید ہے۔
٭ زیرہ معدے کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔
٭ زیرہ گردوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

Similar Posts

  • سرسوں دوا بھی شفا بھی

    سرسوں دوا بھی شفا بھی (شکیل احمد، مانسہرہ) عربی : حرف الابیض فارسی: شف انگریزی: Mustard سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں۔ جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سیاہ، زرد اور سفید۔ اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہے۔ ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے…

  • 1 سنیاسی راز

    سنیاسی راز سَن + یا + سی (سنسکرت) سنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم کیفیت سنیاس کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت ی بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے سنیاسی بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1639ء کو "طوطی نامہ” میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔ صفت نسبتی (مذکر)…

  • سفید زیره کے فوائد

    زیرہ سفید کے فوائد زیرہ گرم مصالحے کا ایک اہم جز ہے اس کے بغیر گرم مصالحہ مکمل نہیں ہوتا اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں کو خوشبودار بناتا ہے۔زیرہ خشک حالت میں قابل استعمال ہوتا ہے۔زیرہ دراصل ایک بیج ہے اور اس کی مسحورکن خوشبو ہمارے کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرتی ہے۔اس کا…

  • سبز چائے کے بے شمار فوائد

    سبز چائے کا استعمال کرنے والے افراد کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں سبز چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں دن میں ایک سے دو کپ چائے پئیں اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے- سونے سے پہلے کم از کم تین گھنٹے پہلے چائے پی لیں سبز چائے ہمیشہ کسی اچھے برانڈ کی ہی استعمال کریں اب ہم پہلے سبز چائے کے طبعی فوائد کو جاننے کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد میں آپ کو اس کے کچھ نقصانات سے بھی آگاہ کروں گا ۔

  • |

    علم طب نكات

    علم طب رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں  طبّ سے متعلق بعض ارشادات کو پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:٭ انگور میں ترشی ہوتی ہے مگر یہ ترشی نزلہ کے لئے مضر نہیں ہوتی۔٭ گوشت زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔ جو شخص چالیس دن لگاتار کثرت کے ساتھ صرف گوشت ہی کھاتا رہتا…

  • انڈے کے مرکب سے کھانسی کا علاج – کھانسی کا فوری خاتمہ!

    تعارف قدرتی علاج ہمیشہ سے ہماری صحت کے مسائل کے لیے ایک قابل اعتماد ذریعہ رہے ہیں۔ انڈے کے مرکب سے کھانسی کا علاج ایک قدیم نسخہ ہے جو آج بھی مؤثر ہے۔ یہ نسخہ نہ صرف کھانسی کا علاج کرتا ہے بلکہ سانس کی دیگر بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔ انڈے کے مرکب…