Ocimum Basilicumاوسی مم کینم

<div style="direction:rtl;unicode-bidi:plaintext;text-align:right">

اوسی مم کینم

🌳 یہ ایسے مریضوں کے لیے آب شفاء دوا ہے جن میں یورک ایسڈ کی بار بار زیادتی ہونے کا میلان پایا جاتا ہے۔

🌳 اس دوا کے مریض کے پیشاب میں سرخ ریت کا اخراج ملتا ہے جو کہ اس دوا کی مخصوص ترین علامت ہے، جس کی بار بار تجرباتی آزمائش کی جا چکی ہے۔

🌳 جنگاسہ ( کنج ران) اور پستانوں کے غدودوں کی سوجن بھی اس دوا میں پائی جاتی ہے جس کے لیے یہ مفید ترین دوا ہے ۔

🌳 یہ درد گردہ میں بھی سکون بخش دوا ہے خاص الخاص دائیں طرف کے گردے کی تکلیف میں۔

🌳 گردے کی پتھری کی علامات میں میں بھی یہ اہمیت کے حامل دوا ہے۔

🌳 اس کے مریض کے پیشاب میں تیزابیت پائی جاتی ہے اور یورک ایسڈ کی قلمیں بنا کرتی ہیں۔

🌳 پیشاب گدلا، گاڑا، پیپ اور خون ملا ہوتا ہے پشاب میں اینٹ کے سفوف جیسا یا زرد رنگ کا مواد تہہ نشین ہوتا ہے اور مشک جیسی خوشبو آتی ہے۔

🌳 گردوں میں تشنج، پیشاب کو گردوں سے مثانے تک لانے والی نالیوں میں ہوتا ہے۔

🌳 مردوں میں بایاں فوطہ گرم اور سوجا ہوا ہو تو یہ دوا اچھی ثابت ہوتی ہے۔

🌳 عورتوں میں اندام نہانی کی سوجن، اندام نہانی کے لبوں میں کسی تیز چیز کے چبھنے جیسا درد ہوتا ہے۔

🌳 پستانوں کی نپلوں میں ذکی الحسی، خارش اور درد ہوتا ہے جن میں کسی اشیاء کے ہلکے ٹچ سے یا بچے کو دودھ پلاتے وقت درد میں شدت ہوتی ہے۔( بوریکس میں مخالف پستان میں درد ہوتا ہے اور کروٹن ٹگ میں درد اسی پستان سے ہوتا ہوا کندھے کی طرف جاتا ہے)

🌳 اس دوا میں درد گردہ کے ساتھ متلی اور قے کی علامت ضرور پائی جاتی ہے۔

☘️👨🏼‍⚕️✍️ ہومیو پیتھک ڈاکٹر صائم موہانـــــــی فرام ساہیوال
📜🎩🖍️ : Not 👇👇

👉Avoid self medication
👉Homeopathic remedy can be prescribed only after complete case taking…
👉Consult your Homeopath before use of Homeopathic medicine

Medical Disclaimer

This article is for educational purposes only and not a substitute for professional medical advice.

Similar Posts

  • Nux vomica

    ومیوپیتھک دوا: نکس وامیکا (Nux vomica) نکس وامیکا کو سمجھنے کے لیے ڈاکٹر بنارس خان اعوان کی ایک بہترین تحریر ماخوذ ٹھندے خشک موسم کی دوا ہے۔ نکس وامیکا دراصل شاہوں، شہنشاؤں، شہزادوں اور سورماؤں کا خاندان ہے۔ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو رومن ایمپائر کی مثال نکس پر بہت فٹ بیٹھتی ہے۔ یہ…

  • بپ ٹیشیا“ بطور پولی کرسٹ

    اس کا مریض ذہنی طور پر جنگلی،بغیر مقصد،ضرورت اِدھر اُدھر گھومنا چاہتا ہے ۔غور و فکر کی نااہلیت ۔دماغی فتور،خیالات تذبذب کا شکار۔خیالی خیالات کی بھرمار کی وجہ سے شخصیت منقسم۔مریض سمجھتا ہے کہ اس کا جسم کئی حصوں میں ٹوٹا ہوا ہے یا ایک دوسرے سے دور ہو گئے ہیں۔ یا اس کا جسم…

  • Tuberculosis deseases ٹیوبرکلوسس

    Table of Contents TUBERCULOSIS DISEASESٹیوبرکولوسس خالد محمود اعوان ARSENICUM IODATUM٭-آرسینی کم آئیوڈیٹم=پھیپھڑوں کی ہر قسم کی تکلیفوں اور زخموں کے لئے مﺅثر ثابت ہوئی ہے۔ اسی لئے اسے تپ دق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت زیادہ مقدار میں بلغم کا اخراج ہوتا ہے۔ بلغم پھیپھڑوں کے نچلے حصہ میں بنتا ہے،سانس اور کھانسی…

  • آرنیکا

    ھُوالشافى 🌾 آ رنیکا ARNICA *پورا نام آ رنیکا مونٹیینا (Arnica Montana) *ہومیوپتھی میں اس دوائی کا اہم مقام *پہاڑی پودا۔پہاڑی تمباکو کے پودے سے تیار کی جاتی ہی چوٹوں کے لیے بہت ہی مفید *پرانی اور نئ ہر قسم کی چوٹوں کے لیے مفید *پہلی اور آخری علامت دکھن کا احساس خواہ بیماری سے…

  • سٹیفی سیگریا StaphySagria

    Table of Contents سٹیفی سیگریا StaphySagria سٹیفی سیگریا StaphySagria *ہومیوپتھی میں اس کے بیجوں سے جو دوا تیار کی جاتی ہے اسے سٹیفی سیگریا کہتے *اس کا پودا انگور کی بیل سے مشابہ،کاسنی اور نیلے رنگ کے پھول کِھلتے ہیں *قدیم سے معدہ کی صفائی اور قے لانے استعمال کیا جاتا خارش اور جوئیں مارنے…

  • Selection through Body Language

    زبان سے ادا کیے گئے الفاظ اگرچہ واقعہ بیان کرتے ہیں لیکن باڈی لینگویج مکمل واقعہ بیان کرتی ہے۔ باڈی لینگویج دراصل وہ دور بین ہے جو انسانی دل و دماغ میں جھانک کر دور کی خبر لاتی ہے۔ باڈی لینگویج سے ایسے قفل کھولنے میں مدد ملتی ہے جنہیں زبان کھولنے سے قاصر ہوتی ہے۔ مریض کی شخصیت کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکتا ہے