گھٹنے کے درد (Knee Pain) کا کامیاب ہومیوپیتھک علاج

🌿 الشافی طبی و کلینیکل پورٹل

گھٹنے کے درد (Knee Pain) کا کامیاب ہومیوپیتھک علاج

ڈاکٹر عابد راؤ کی جانب سے کلینیکل ریسرچ اور برسوں کے تجربے پر مبنی جامع رہنمائی

گھٹنے کے درد کی وجوہات اور عام غلط فہمیاں

چالیس سال کی عمر کے بعد گھٹنے کی تکلیف کو اکثر محض عمر کا تقاضا قرار دے کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مریض کو عارضی درد کش ادویات (Painkillers) پر لگا کر کچھ عرصہ بعد گھٹنے تبدیل (Knee Replacement) کرانے کا مشورہ دے دیا جاتا ہے جو کہ درست نہیں۔ ہومیوپیتھی کی مدد سے گھٹنے کے درد اور جوڑوں کے مسائل کو حیرت انگیز حد تک ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

گھٹنے کے درد کے لیے ہومیوپیتھک ادویات اور طریقہ علاج

میری کلینیکل پریکٹس اور طویل تجربے کے مطابق درج ذیل ادویات کے استعمال سے بے شمار مریض مکمل صحتیاب ہوئے اور درد میں نمایاں افاقہ ہوا:

  • سفلینیم (Syphilinum CM): علاج کا آغاز اس دوا کی ایک خوراک سے کریں۔ دو دن کا وقفہ لازمی کریں۔ علاج کے دوران ہر ماہ اس کی ایک خوراک دہرائیں۔
  • کلکیریا فاس اور کلکیریا فلور (Calcarea Phos & Calcarea Fluor 6x): دونوں ادویات کی 3+3 گولیاں دن میں 3 بار لمبے عرصے تک استعمال کریں۔ یہ ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی کے لیے بہترین ہیں۔
  • آرنیکا (Arnica 200): صبح کے وقت استعمال کریں۔
  • رسٹاکس (Rhus Tox 200): دوپہر کے وقت لیں۔
  • روٹا (Ruta 200): رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔

مخصوص علامات اور ان کا علاج (Special Cases)

  • جوڑوں میں خشکی: جن مریضوں کے جوڑوں میں خشکی کا مسئلہ ہو، ان کے لیے کالچیکم (Colchicum 200)، برائیونیا (Bryonia 200)، اور بربرس ویلگرس (Berberis Vulgaris 200) مفید ہیں۔
  • دل کے امراض کے بعد گھٹنے کا درد: ایسے افراد جنہیں دل کے امراض کے بعد جوڑوں میں درد شروع ہوا ہو، انہیں کالمیا (Kalmia 30) دی جائے۔ کبھی کبھی گوائیکم (Guaiacum 30) کا استعمال بھی مفید رہتا ہے۔
  • یورک ایسڈ کا مسئلہ (Uric Acid): اگر گھٹنے کے درد کے ساتھ یورک ایسڈ بھی بڑھا ہوا ہو تو ارٹیکا یورینس (Urtica Urens Q) اور نیٹرم فاس (Natrum Phos 6x) استعمال کریں۔

بیرونی تدابیر اور روحانی علاج

  • درد سے نجات کے لیے بیرونی طور پر مناسب پین کلر لوشن (Homeopathic Lotion) کا استعمال کریں۔
  • پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
  • گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر 11 بار "یا دَرد پاک” پڑھ کر دم کریں۔ اللہ کی مرضی سے شفا ملے گی۔

اس علاج سے نہ صرف گھٹنے کا درد بلکہ جسم کے دیگر جوڑوں کی تکالیف بھی ختم ہو جاتی ہیں۔

✍️ تحریر: ہومیو ڈاکٹر عابد راؤ، ایڈمن فاسٹ گروپ

الشافی آن لائن طبی مشاورت و کیس فارم

ہمارے تجربہ کار ہومیوپیتھک اور ہربل معالجین سے آن لائن کیس فارم پُر کر کے طبی مشورہ حاصل کریں۔

🧪 جگر کے انزائمز کا تجزیہ کار

اپنے ALT، AST اور ALP لیول درج کر کے اپنے جگر کی صحت کا جائزہ لیں۔

🧪 Complete Liver Enzyme Panel Analyzer

Enter liver panel numbers to evaluate enzyme activity patterns.
Medical Disclaimer

This article is for educational purposes only and not a substitute for professional medical advice, diagnosis, or treatment. Always seek the advice of your physician or other qualified health provider with any questions you may have regarding a medical condition.

Similar Posts