- ● بواسیر اور مقعد میں ڈھیلے پن (Insecurity of rectum) کی لاجواب دوا ہے۔
- ● مریض محسوس کرتا ہے کہ اس کے پائخانے کے راستے میں ڈھیلا پن ہے اور ہوا خارج کرتے ہوئے پاخانہ نکل جانے کا شدید اندیشہ رہتا ہے۔
- ● پاخانے میں شہد یا جیلی کی طرح کا چپچپا اور لیس دار مادہ بکثرت آتا ہے۔
- ● بواسیر کے مسے انگور کے گچھوں کی طرح باہر لٹکتے ہیں، جن میں شدید جلن ہوتی ہے اور ٹھنڈا پانی لگانے سے سکون ملتا ہے۔
- ● صبح بستر سے اٹھتے ہی بیت الخلاء (لیٹرین) کی طرف دوڑنا پڑتا ہے