کھانسی علامات ، ہومیوپیتھک اور گھریلو علاج
سائنسی ہومیوپیتھک، دیسی طب اور کلینیکل ریسرچ پر مبنی جامع گائیڈ
📋 مضمون کے اہم عنوانات (جدول محتویات)
کھانسی کیا ہے ؟
کھانسی(Cough) ایک فِطری عمل ہے جس کے ذریعے سانس کی نالیوں، پھیپھڑوں اور گلے میں جمع ہونے والے مواد کی صفائی ہوتی ہے۔تقریباً ہرچھوٹے،بڑے،مردوعورت کو وقتاً فَوقتاً کھانسی ہوتی رہتی ہے۔
کھانسی کی مختلف اقسام
(1)خشک کھانسی یہ بغیر بلغم کی ہوتی ہے، کھانستے وقت دھچکاسالگتاہےجس کی وجہ سےگلےپر زورپڑتاہے۔اس کا علاج اگرنہ ہوتوپھیپھڑوں میں زخم پیدا ہوسکتاہے۔اسے معمولی سمجھ کرچھوڑدینا آگےجاکرنقصان دےسکتا ہے۔
(2)بلغمی کھانسی بلغمی کھانسی کےشکار ہونے والوں میں بڑی تعدادبچّوں اور بزرگوں کی ہوتی ہے۔
(3)پرانی کھانسی کھانسی اگرسات یا آٹھ ہفتوں تک برقرار رہےتواسے پرانی کھانسی کانام دیا جاتا ہے۔ اس کا ایک سبب تمباکو نوشی بھی ہے۔ یہ کبھی کبھار مہینوں تک چلی جاتی ہے لہٰذا ایسی صورت میں لازمی علاج کروائیں۔
(4)شدید کھانسی جب مسلسل دو تین منٹ تک کھانسی ہوتی رہےاسے شدید کھانسی کہا جاتاہے۔یہ پھیپھڑوں کی سوزش(سوجن،ورم) وغیرہ کی وجہ سےہوتی ہے۔
(5)کالی کھانسی یہ وہ بلغمی کھانسی ہےجوجراثیم کی وجہ سےہوتی ہے۔عموماً بچّوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سےسانس لینے کے راستےاور پھیپھڑوں میں انفیکشن پیدا ہوتا ہے اورکبھی تو سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ علاج کے بعد بھی ہلکی ہلکی باقی رہتی ہے۔اس کی علامات میں سے لگاتار کھانسی آنا اورچہرے کا رنگ بدل جانا ہے۔
کھانسی ہونےکےاسباب :
جن وجوہات کی بنا پر اکثرکھانسی ہوتی ہے، ان میں سے چند یہ ہیں :سردی لگنا، گردو غبار ہونا،نزلہ،زکام اور بخار ہونا، ناک کی ہڈی کابڑھ جانا، T.B ہونا، گلے کا خراب ہونا،سگریٹ پینا، حلق میں سوزش ہونا، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں خرابی پیدا ہونا،تلی ہوئی چیزیں کھانا،ترش یا مرچوں والی چیزیں کھانا،کبھی دل اور معدےکی بیماریوں کی وجہ سے بھی کھانسی ہوتی ہے۔
موسم اور احتیاط
جوافراد دائمی کھانسی یا سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کو موسِم سرما اور بہار میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیو نکہ ان موسموں میں پھیپھڑوں کی نالیوں میں بلغم جمع ہوتاہے جو نزلہ اور زکام کےساتھ ساتھ پھیپھڑوں میں انفیکشن کا بھی سبب بن جاتا ہے۔ بسااوقات شدید کھانسی کی صورت میں بھی باہر نہیں نکلتا ۔
غذا و پرہیز
آلو، چاول، گوبھی، پراٹھا، مونگ پھلی، کولڈ ڈرنک وغیرہ سےبچنےکی کوشش کریں اور ادرک، لہسن، مچھلی، کالے چنے کا شوربہ، گوشت کا شوربہ، کدو وغیرہ زیادہ استعمال کریں۔
چند مفید ادویات ہومیو پیتھک ادویات کھانسی کےلیے
خشک کھانسی میں استعمال ہونے والی ادویات میں ایکونائٹ ، بیلاڈونا ، برائی اونیا ، فاسفورس ،کاسٹی کم، سپونجیا وغیرہ وغیرہ ہیں۔
٭- بلغمی کھانسی جس کی بلغم سفید اور شفاف ہو، دوائیں آرسینی کم البم ،یا کالی میور ہے۔اگر بلغم پیلی اور سبز ہوتو اس کی دوا ہیپر سلف،کالی بائیکرام ہیں۔
٭- ایسی کھانسی جس کا تعلق متلی سے ہو۔”اپی کاک“ 30 دوا ہے۔
٭-”ایکونائٹ“ میں لگاتار مختصر،خشک کھانسی ۔ کھردری آواز والی کھانسی ۔چھاتی میں خشکی۔ہرسانس کو اندر کی طرف کھینچتے وقت دم گھٹتا ہوا محسوس ہو۔رات کو انزائٹی ،بے چینی میں اضافہ جوٹھنڈی ہوا میں گھومنے کے بعدہو پائی جاتی ہے۔
کھانسی کا گھریلو علاج
شہد اور لیموں ملا لیں۔ اور تھوڑا تھوڑا سارا دن استعمال کریں۔ دو چمچ لیموں کے رس لیں اور ایک چمچ اس میں شہد ملا لیں اور اس میں تھوڑی سے سبز مرچ ملا لیں۔ خشک کھانسی کے لیے بہت مفیدہے۔ ملٹھی صدیوں سے بھی کھانسی کو فائدہ ہوتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔
ٹوٹکے کھانسی کے لیے خشک و عام
ادرک اور شہد ہم وزن لے لیں۔ دونوں کو ملا لیں۔ خشک کھانسی کے لیے بہت مفیدہے۔ سونف کی چائے پئیں خشک کھانسی کے لیے بہت مفیدہے۔
یہ ایک معلوماتی پوسٹ ہے۔ علاج کی غرض سے اپنےڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ شکریہ
الشافی آن لائن طبی مشاورت و کیس فارم
ہمارے تجربہ کار ہومیوپیتھک اور ہربل معالجین سے آن لائن کیس فارم پُر کر کے طبی مشورہ حاصل کریں۔
طبی ڈس کلیمر (Medical Disclaimer)
یہ معلومات صرف عام تعلیمی اور معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کی گئی ہیں اور یہ کسی مستند معالج، ڈاکٹر یا طبی ماہر کے باقاعدہ مشورے، تشخیص، یا علاج کا متبادل نہیں ہیں۔ کوئی بھی دوا، ہربل نسخہ یا علاج شروع کرنے یا تبدیل کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا مستند معالج سے مشورہ کریں۔ خود علاجی (Self-Medication) سے گریز کریں۔
This article is for educational purposes only and not a substitute for professional medical advice, diagnosis, or treatment. Always seek the advice of your physician or other qualified health provider with any questions you may have regarding a medical condition.