سرسوں دوا بھی شفا بھی

سرسوں دوا بھی شفا بھی

سرسوں دوا بھی شفا بھی

(شکیل احمد، مانسہرہ)
عربی : حرف الابیض
فارسی: شف
انگریزی: Mustard
سرسوں کے بیج چھوٹے چھوٹے اور گول تلخ دانے ہوتے ہیں۔ جن کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاً سرخ، سیاہ، زرد اور سفید۔ اس کا مزاج گرم خشک درجہ سوم ہے۔ ان دانوں کا تیل نکالا جاتا ہے جسے سرسوں کا تیل کہتے ہیں۔ سرسوں کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔
-1سرسوں ثقیل اور ریاح پیدا کرتی ہے۔ -2پیٹ کے کیڑے مارتی ہے۔ -3سرسوں کے بیج پیشاب آور اور محرک باہ ہیں۔ -4کھجلی اور جسمانی خارش میں سرسوں کے پتے پکا کر کھانا اور سرسوں کا تیل لگانا مفید ہوتا ہے۔ -5اس کا ساگ پکا کر کھاتے ہیں۔ جو پیٹ کے کیڑے نکالتا ہے اور بلغم کو اور ریح کو دور کرتا ہے (جبکہ صرف سرسوں کے بیج ریح پید ا کرتے ہے۔ ) ساگ قبض کشا ہے اور مصفی خون بھی ہے۔ -6سرسوں کو تنہا یا ابٹن میں شامل کر کے جسم پر ملنے سے جلد صاف ہو جاتی ہے۔ -7یہ ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔ وزن اور قد جلد بڑھاتا ہے۔ -8سرسوں کے بیج باہ کو طاقت دیتے ہیں۔ ان کو اگر آدھے ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ کھایا جائے تو حد درجہ کے مقوی باہ ہیں۔

انتباہ!

یہ مضمون صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہے اور پیشہ ورانہ طبی مشورے، تشخیص یا علاج کا متبادل نہیں ہے۔ کسی بھی طبی حالت کے بارے میں سوالات کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا دیگر اہل صحت سے مشورہ کریں۔

Similar Posts

  • جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت

    مندرجات کی فہرست جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت جڑی بوٹـیـوں سے قدرتی علاج کی اہمیت قبل اس کے کہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کی اھمیت کے بارے میں دوستوں کو آگاہ کروں ایک اھم جملہ عرض کرنا چاھتا ھوں جو ھمیں سمجھ لینا چاھیئے کہھمارے قدرتی جسم کی درستگی کیلئے قدرتی اشیاء…

  • جامن کے طبی فوائد Medicinal benefits of Java plum

    موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید ہے۔ جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گٹھلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ عموماً جامن کھا کر گٹھلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گٹھلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔…

  • |

    علم طب نكات

    مندرجات کی فہرست علم طب علم طب رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں  طبّ سے متعلق بعض ارشادات کو پیش کیا گیا ہے۔ ان میں سے چند حسب ذیل ہیں:٭ انگور میں ترشی ہوتی ہے مگر یہ ترشی نزلہ کے لئے مضر نہیں ہوتی۔٭ گوشت زیادہ نہیں کھانا چاہئے۔ جو شخص چالیس دن لگاتار کثرت کے ساتھ…

  • ٹماٹر کے فوائد

    لائکوپین زیادہ تر معاملات میں محفوظ ہے۔ لیکن لائکوپین سپلیمنٹس حمل کے دوران محفوظ نہیں ہو سکتے۔ لائکوپین پروسٹیٹ کینسر کی علامات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔لائکوپین کو ان مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے جن کے پیٹ کے السر اور معدے کے دیگر مسائل ہوں۔ یہ مرکب کم بلڈ پریشر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کم کرنے والی ادویات لینے والے افراد کو لائکوپین سے دور رہنا چاہیے۔ لائکوپین خون بہنے کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے اور خون بہنے کی خرابی میں مبتلا لوگوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

  • پودینہ قدرت کا انمول تحفہ

    مندرجات کی فہرست پودینہ قدرت کا انمول تحفہ افعال و خواص پودینہ کی چائے جی متلانا یا قے آنا بد ہضمی پودینہ کا شربت گیس ریاح پودینہ قدرت کا انمول تحفہ راحت نسیم سوہدروی افعال و خواص اطباء نے پودینہ پر بہت تحقیقات کی ہیں اور اس کے درج ذیل غذائی و دوائی فوائد کی…

  • جسٹیشیا اَدھاتوڈا (Justicia Adhatoda) — کھانسی، نزلہ، دمہ اور الرجی کی معروف ہومیوپیتھک دوا

    مندرجات کی فہرست اہم علامات 1. نزلہ اور زکام 2. کھانسی 3. دمہ 4. الرجی 5. بخار اور کمزوری ذہنی اور جذباتی علامات مخصوص علامات طبیعت کی شدت (Modalities) بہتری کن چیزوں سے؟ خرابی کن چیزوں سے؟ روایتی ہومیوپیتھک استعمال استعمال اور پوٹینسی اہم فوائد احتیاطی تدابیر خلاصہ جسٹیشیا اَدھاتوڈا ایک مشہور ہومیوپیتھک دوا ہے…