عرق النساء (Sciatica) کے درد کا ہومیوپیتھک علاج
شیاٹیکا (Sciatica) کیا ہے؟
عرق النساء یا شیاٹیکا ایک ایسی بیماری ہے جس میں درد کمر کے نچلے حصے سے شروع ہو کر کولہے سے ہوتا ہوا ٹانگ کے پچھلے حصے تک جاتا ہے۔ یہ درد شیاٹک نرو (Sciatic Nerve) کے دب جانے یا اس پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
بہترین ہومیوپیتھک ادویات
1. کولوسنتھ (Colocynthis) 30C
بائیں ٹانگ کے شیاٹیکا درد کی بہترین دوا ہے۔ جب درد بجلی کی طرح ٹانگ میں دوڑے اور دبانے یا ٹانگ سکیڑ کر لیٹنے سے آرام ملے، تو کولوسنتھ فوری راحت دیتی ہے۔
2. میگ فاس (Magnesium Phos) 30C
یہ ہومیوپیتھک پین کلر کہلاتی ہے۔ دائیں ٹانگ کے عرق النساء کے لیے لاجواب ہے۔ اگر درد میں گرم ٹکور (Hot fermentation) یا دبانے سے آرام آئے تو یہ بہت فائدہ مند ہے۔
3. رس ٹاکس (Rhus Tox) 30C
اگر درد آرام کرنے کے بعد حرکت شروع کرتے وقت زیادہ ہو، لیکن مسلسل چلنے پھرنے اور گرمی سے درد میں کمی آئے تو رس ٹاکس بہترین دوا ہے۔

طبی ڈس کلیمر (Medical Disclaimer)
یہ معلومات صرف عام تعلیمی اور معلوماتی مقاصد کے لیے فراہم کی گئی ہیں اور یہ کسی مستند معالج، ڈاکٹر یا طبی ماہر کے باقاعدہ مشورے، تشخیص، یا علاج کا متبادل نہیں ہیں۔ کوئی بھی دوا، ہربل نسخہ یا علاج شروع کرنے یا تبدیل کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا مستند معالج سے مشورہ کریں۔ خود علاجی (Self-Medication) سے گریز کریں۔
🧪 جگر کے انزائمز کا تجزیہ کار
اپنے ALT، AST اور ALP لیول درج کر کے اپنے جگر کی صحت کا جائزہ لیں۔
Calculator not found.