اعصابی کمزوری ھوالشافی
اعصابی کمزوری، مردوں اور عورتوں کی جسمانی کمزوری، قوتِ باہ کی کمزوری،
شوگر کے نتیجے میں قوتِ مدافعت کی کمی اور جسمانی کمزوری، جوڑوں اور پٹھوں کا درد،
ان سب کیلئے نہایت آسان اور کارآمد نسخہ
کشتہ شنگرف اشرف کمپنی کا ھی لینا ھے 5 گرام،
کشتہ تانبا ھمدرد کا ھی لینا ھے، 5 گرام،
لونگ 10 گرام،
جلوتری 20 گرام،
دارچینی 40 گرام،
سب چیزیں پنسار سے مل جائیں گی،
آخر والی تینوں چیزیں نہایت اعلٰی کوالٹی کی اور صاف سُتھری لینی ھیں، ان تینوں چیزوں کو اتنا باریک کریں کہ اس پاؤڈر کو مسلنے سے کسی قسم کی رڑک محسوس نہ ھو،
پھر دونوں کُشتوں کو اچھی طرح اس پاؤڈر میں ملاکر پانچ سو ملی گرام کے کیپسول بھر کر ڈبی میں محفوظ کرلیں، اس دوائی کے ٹوٹل 160 کے قریب کیپسول بنیں گے،
روزانہ رات کو طبـیعت اور مزاج کے مطابق ایک یا دو کیپسول ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں،
15 دن استعمال کریں اگر افاقہ ھو تو چھوڑ دیں، پھر جب ضرورت ھو تو پندرہ دن استعمال کریں، دودھ کے بغیر ھرگز ھرگز یہ دوائی نہیں کھانی،
یاد رھے کہ دوائی کے رزلٹ کا انحصار اعلٰی کوالٹی کی چیزوں اور بنانے کے طریقے پر ھوتا ھے،
اللہ تعالی آپکو صحتمند زندگی عطا فرمائے، آمین
تِلمِیذُالحِکمَۃ