دمہ کیاہے؟

٭نظام تنفس میں‌خرابی کی وجہ سے سانس کا تنگی اور مشکل سے آنا دمہ کہلاتاہے. اس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہے.اس مرض میں پھپھٹروں‌کی ہوا والی باریک نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں

وجوہات:

٭دمہ سانس کی نالی کی پرانی سوزش سے ہوتا ہے جس سے سانس لینے کا عمل دشوار ہوجاتا ہے۔اس مرض کا آغاز عموما نزلہ زکام سے ہوا کرتاہے.

٭ گھروں میں بچھائے جانے والے قالین اور ان میں چھپا گرد دمہ کا باعث بنتے ہیں۔دھوئیں اور گرد غبار اگر پھپھڑوں میں‌چلا جائے. یا سردی لگنے سے . اور بسا اوقات دل کی خرابی یا پھیپھڑوں کے بعض امراض سے بھی ہو جاتاہے.

اسی طرح کئی دوسرے امراض مثلا، ٹانسلز کا بڑھ جانا، رحم اور خصیۃ الرحم ، غم وغصہ بھی اس کی وجہ ہو سکتے ہیں.قبض اور بدہضمی کی وجہ سےبھی یہ مرض ہو سکتاہے. موروثی طور پر بھی یہ بیماری منتقل ہوتی ہے.

علامات:

٭اس مرض کی حملہ تو کسی بھی وقت ہو سکتاہے۔ لیکن عام طور پر رات کے پچھلے پہر تکلیف شروع ہوتی ہے۔ حملہ کے آغاز سے قبل مریض کو عموما قبض ہو جاتی ہے۔ بار بار سفید رنگ کا پشاب آتاہے۔اسی طرح بے چینی اور کھانسی ہوتی ہے  اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

احتیاطی تدابیر:

٭عرف عام جن چیزوں کو بادی کہا جاتاہے۔ یہ ساری اشیا ان لوگوں کو جنہیں دمہ ہو کم استعمال کرنی چاہیے۔ جسیے دودھ دہی کا استعمال۔ دیکھا گیا ہے چاول کھانے سے بھی تکلیف زیادہ ہوتی ہے۔دمہ کی روک تھا م دو طریقوں سے کی جاسکتی ہے۔ایک علاج اور دوسرے تدبیر۔تدبیر یہ ہے کہ مریض کو اپنے روزمرہ کے معمولات تبدیل کرنا ہوں گے۔اگر وہ کسی بھی قسم کے نشے کا عادی ہوتو فوراًاسے چھوڑ دیں،بیڑی سگریٹ ،شراب،تمباکو ،نشہ آور ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں،دھول مٹی اورہوائی آلودگی سے بچیں اور موسم کی تبدیلی سے نقصان ہوتا ہوتو اس کے لیے تحفظی اقدامات اختیار کریں

پالتو جانوروں کو گھر سے اور سونے والے کمرے سے دور رکھیں۔

بیڈ روم میں قالین نہ بچھائیں۔

گھر کی صفائی میں زیادہ کیمیکل یا بلیچ استعمال نہ کریں۔

علاج:

٭ تشخیص میں مریض کی بیماری کی کہانی (ہسٹری) بہت اہم ہے‘ خون بلغم کا معائنہ الرجی دیکھنے کیلئے زیادہ شدید درد میں اس کے ایکسرے بھی کیے جاتے ہیں۔

جب بھی تکلیف زیادہ ہو تو فوری طور تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اصل وجہ ڈھونڈ کر علاج کرناچاہیے۔ دیسی اورہومیوپیتھک طریقہ علاج سے دمہ کو مکمل علاج کیا جاسکتاہے۔

ادرک اور کالی ہریڑ6,6ماشہ کی تعداد میں معمولی ساکوٹ لیں۔ اس کے بعد انہیں پیالی بھر پانی میں اُبال لیں۔ بعد ازاں پانی میں شہد یا چینی ملا لیں۔ جس کسی کو پرانی کھانسی یا دمہ ہو، وہ یہ پانی پیئے انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔

ادرک کا رس شہد کے ساتھ چاٹا جائے تو حلق صاف ہو جاتا ہے اورسینے میں جمع بلغم نکل جاتا ہے

Similar Posts