پراسٹیٹ گللینڈذ
پراسٹیٹ گللینڈذ

٭-پروسٹیٹ گلینڈز میں استعمال ہونے والی ادویات میں ”سیبل سیرلوٹیم(ساپال میٹو)تھوجا اوکسی دینٹلس،پیٹروسیلی نم، ہائیڈرنجیا، سالیڈیگو ، پرونس سپائی نوزا،فیرم پکرم، کینتھرس،کونیم میکولم،سٹیفی سیگیریا ، آرنیکا مونٹا،فاسفورس،آئیوڈیم،آرسینی کم آئیوڈائیڈ،بریٹا کارب،پریرا بریوا ،بیلاڈونا،ڈیجی ٹیلس دوائیں استعمال ہوتی ہیں۔

”سیبل سیرلوٹیم“
٭- ”سیبل سیرلوٹیم“ میں بول تناسلی کے اعضاءمیںزود حسی ۔عام کمزوری اور جنسی کمزوری ۔یہ ٹشوز کی تعمیر میںنیوٹریشن کا کام کرتی ہے۔اس کے اندر سر ،معدہ اور بیضہ دانیوں کی علامات قابل ذکر ہیں ۔ بڑھے ہوئے پروسٹیٹ گلینڈزمیں بلاشبہ بڑی اہمیت کی حامل دوا ہے۔ اس کے اندر بالائی خصیوں کا ورم اور پیشاب کا تکلیف کے ساتھ آنا پایا جاتا ہے۔یہ یوریتھرا کی پروسٹیٹ کی جھلی پر کام کرتی ہے۔پروسٹیٹ کی تکالیف کے ساتھ آنکھ کے انگوری پردہ کی سوزش پائی جاتی ہے۔اس کے اندر ناتوانائی،بے حسی اور بے توجہی پائی جاتی ہے۔
٭-”سیبل سیرولوٹیم“جس کا دوسرا نام سال میٹو ہے اس میں رات کو مسلسل پیشاب کرنے کی خواہش ،رات کی بول بستری ،مثانے میں پیشاب کو روکنے والے پٹھے کا فالج۔اس کے اندر مزمن نوعیت کا سوزاک پایا جاتا ہے۔پیشاب کرنا مشکل ہوتا ہے۔سوزش مثانہ ساتھ پروسٹیٹ کا بڑھ جانا پایا جاتا ہے۔عورتوں میں بیضہ دانیاں سخت اور بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔چھاتیاں سکڑی ہوئی (آئیوڈائیڈ ، کالی آئیوڈائیڈ)نوجوان عورتوں کے اندر جنسی خلل پایا جاتا ہے۔جنسی خواہش کے دبنے کی صورت میںیا جنسی طور پر بدچلنی کے نتیجے میں ہو۔
تھوجا
٭-”تھوجا“میں پروسٹیٹ گلینڈز بڑھے ہوئے۔اس کا اثراعضائے تناسل و بول پر ہوتا ہے۔ سائیکوسس کے نتیجے میں خون کی خرابی پائی جاتی ہے۔مسلز اور جوڑوں میں سوزاکی دردیں۔ہائیڈروجنی ساخت کے مریض ،لگاتار کمزوری اور تھکاوٹ پائی جاتی ہے۔اس کا مریض اپنے نظریات پر بضدہوتا ہے۔ایسا محسوس ہو کہ اس کے ساتھ کوئی لیٹا ہوا ہے۔جیسے پیٹ میں کوئی زندہ چیز موجود ہے۔سوزاکی ہسٹری پائی جاتی ہے۔سر ذکراور حشفہ میں سوزش،سوزاکی روماٹزم،مثانے سے پیشاب باہر نکالنے والی نالی کی سوجن جس کے ساتھ پیشاب کی دھار پھٹی ہوئی ۔ پیشاب کرنے کے بعد مثانے سے پیشاب باہر نکالنے والی نالی میں گدگدی کا احساس،اچانک اور جلدی پیشاب کرنے کی خواہش جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو۔مسلسل پیشاب کرنے کی خواہش،پیٹ کے نیچے درد پائی جاتی ہے۔
٭-”تھوجا“سوزاک میں استعمال ہونے والی ایک بہترین دوا ہے جب اس کے اخراجات پتلے سبزی مائل پیشاب کرتے وقت اُبلتے ہوئے گرم دردیں پائی جائیں۔پیشاب کرنے کے بعد یہ احساس کہ مثانے میں چند قطرے ابھی باقی ہیں۔اعضائے تناسلی ،مقعد اور سیون کی میوکس کی سطح پر پر موہکے یا کنڈائی لوماٹا(آتشکی آبلہ)پایا جاتا ہے ۔ عورتوں کے اعضائے تناسلی پر پھول گوبھی کی طرح کے بد گوشت پائے جائیں۔جماع سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے نتیجے میں پھپھوندی(بدنما گوشت)پایا جاتا ہے ۔گاڑھا سبزی مائل لیکوریا،جوڑ سے متعلق روماٹزم یا پروسٹیٹ کی سوزش جیسی تکالیف سوزاک کے دبنے کے نتیجے میں پائی جاتی ہیں۔
٭-مثانے کی نالی کی سوزش میں جب سائیکوٹیک مریضوں میں کنابس سٹائیوا فیل ہو جائے اور علامات میں پیشاب دو دھاری ہو اور پیشاب کرنے کے بعد جلن پائی جائے ،ساتھ اخراجات گاڑھے ہوں تو تھوجا استعمال کرنی چاہیے۔٭-مثانے میں پیشاب کو روکنے والے پٹھے کا فالج۔یہ علامات دراصل سوزاک کے دبنے کے نتیجے میں ہوتی ہیں ایسے مریضوں میںجسم پر وارٹس (موہکے ) پیدا ہونے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے تو ”تھوجا“ دوا ہے۔

”پیٹروسیلی نم“
٭-”پیٹروسیلی نم“ ۰۳(پارسلے)اجوائن خراسانی سے بنتی ہے یہ باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چیز ہے ۔لیکن اس سے بننے والی دوا ”پیٹروسیلی نم ۰۳ طاقت میںجنسی اعضاءکو تحریک دینے میں استعمال ہوتی ہے۔
٭-”پیٹروسیلی نم“ میں سیون سے ہوتی ہوئی پیشاب کی نالی میں جو مثانے سے شروع ہوتی ہے میں جلن،گدگداہٹ پائی جاتی ہے۔اچانک زور لگا کر پیشاب کرنے کی کوشش۔پیشاب کرنے کی نہ ختم ہونے کی خواہش ۔ مثانے کی نالی میں گہرائی میںشدید کاٹنے والی درد اورخارش پائی جاتی ہے۔٭-”پیٹروسیلی نم “ میں پیشاب کی علامات اس کی بنیادی کنجی ہے۔اس کے ساتھ بواسیر کے ساتھ شدید خارش پائی جاتی ہے۔ ٭-”پیٹروسیلی نم “ میں پیشاب کی علامات میں جلن ، گدگدی ، سیون سے ہوتی ہوئی تمام مثانے سے پیشاب کے اخراج کی نالی میں پائی جائے ۔ اچانک شدید پیشاب کی حاجت،مسلسل جنسی گدگدی فرج اور اس کے لبوں کے درمیان خلاکے کم گہرے چھید میں پائی جائے۔ ٭- ”پیٹروسیلی نم “ میں گنوریا،اچانک پیشاب کرنے کی ناقابل مزاحمت خواہش، یوریتھرا میںبہت گہرائی میںشدید کاٹنے والی ،خارش پائی جائے،دودھیا اخراجات ۔ ٭-”پیٹروسیلی نم “ کا مریض پیاسا ،بھوکا ہوتا ہے ،لیکن کھانا پینا شروع کرتے ہی خواہش ختم ہو جاتی ہے۔

”سالیڈیگو ورگورا“
٭-”سالیڈیگو ورگا“میں گردوں کے مقام پر دردیں ساتھ پیشاب مشکل سے آئے۔اس میں گردے درد سے حساس ہوں۔پیشاب مشکل سے اور کم مقدار میں آتا ہے۔ ساتھ پتھریاں پائی جائیں۔گردوں اورپیشاب کی علامات بہت اہم ہیں ۔ اس کا استعمال جب پروسٹیٹ کی تکالیف کے ساتھ سوزش مثانہ اور گردوں کی تکالیف پائی جائیں۔درد گردوں سے پیٹ اور مثانہ کی طرف بڑھے ۔ صاف اور ناگوار بو پائی جائے۔پیشاب کے رک جانے میں بہت مفید دوا ہے اور کیتھیڈر کے غیر ضروری استعمال کو ختم کرتی ہے۔ ٭- ”سالیڈیگو ورگورا“ میںپیشاب کم اور سرخی مائل براو ¿ن ، مشکل سے آئے پتھریوں کی گاڑھی تلچھٹ بیٹھے ۔ پیشاب مشکل سے اور کم مقدار میں آئے۔البیومن ،خونی اور چکنا پیشاب پایا جاتا ہے۔نیچے کے اعضاءکی جلد کا پھٹنا جس کے ساتھ پیشاب کی تکالیف پائی جائیں،استقاءاور گینگرین ہونے کا خطر ہ پایا جاتا ہے۔

”پریونس سپائی نوزا“
٭-”پریونس سپائی نوزا“کااثر خاص طور پر آلات بول اور سر پر ہوتا ہے۔ خاص قسم کی اعصابی دردوں میں اہم ہے۔استسقاءعام اور ”جلندھر“(جگر اور گردوں کی خرابی کے نتیجے میں ٹشوز میں پانی کا بھر جانا)اور خاص طور پرپاو ¿ں کے چبوترے پراس کا اثرہوتا ہے۔ٹخنوں اور پاو ¿ں میں موچ کا احساس ، بائیں طرف کے پلکوں کے اعصابی دردیں پائی جائیں۔(سپائی جیلیا) مفید ہے۔
٭-”پرونس سپائی نوزا“میںبڑھے ہوئے پروسٹیٹ ساتھ پیشاب کے رک جانے کی علامات پائی جاتی ہیں۔پیشاب کرنے میں جلدی کرنا پڑے ۔ مثانے میں مروڑ ،پیشاب کے رک جانے میں مفیدہے جب کافی دیر تک پیشاب کو روکے رکھنے کے بعد پیشاب کرنے سے قبل درد پایا جائے ۔ اعصابی نوعیت کی تکلیف میں پیشاب تکلیف سے آئے۔پیشاب کو زور لگا کرباہر نکالنے کی غیر مو ¿ثر کوشش پائی جائے۔٭-”پریونس سپائی نوزا“ میں مثانے میں مروڑ،پیشاب کرنے کی ناکام کوشش،پیشاب کرنے کے لئے جلدی بھاگ کر جانا پڑے لیکن پیشاب سر ذکر تک پہنچ کرواپس لوٹ جائے جس سے مثانے میں کی نالی میں درد پیدا ہو۔کافی انتظار کے بعد پیشاب اُترے ۔لیکن اس کی دھار پتلی ہو۔

”فیرم پکرم“
٭-”فیرم پکرم“بڑھاپے میںپروسٹیٹ کے بڑھ جانے میں ایک مفید دوا ہے۔(ڈاکٹر بورک) کے مطابق دوسری ادویات کے عمل کو مکمل کرنے میں بہترین کام کرتی ہے۔رات کو سلسل البول پایا جائے۔مقعد میں دباو ¿ اور بھرا ہوا ہونے کا احساس،مثانے کی گردن میں مسلسل درد پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ اس کے اندر علامات میں٭-”فیرم پکریکم“یہ ان مریضوں پر زیادہ بہتر کام کرتی ہے جن کے بال کالے ،جسم پھولے ہوئے ، جگر میں حساسیت پائی جاتی ہے۔اس کی علامات میں اضافہ کسی عضو کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں آتا ہے۔ جیسے زیادہ بولنے سے گلے کی تکالیف جنسی فعل کے نتیجے میں نامردمی،وغیرہ وغیرہ۔موہکے ،ٹشوز پرسطحی لئیر کی گروتھ،چنڈیاں جن کی رنگت پیلاہٹ مائل ہودیکھنے میں ان کے اندر پس لگے لیکن پس نہیں ہوتی،بڑھاپے میں پراسٹیٹ کا بڑھ جانا۔نکسیر پائی جاتی ہے۔اس کے اندرمزمن نوعیت کا بہرہ پن اور گاو ¿ٹ کے نتیجے میں کانوں میں سنسناہٹ پائی جاتی ہے۔کان اور ناک کے سوراخ میں خشکی ،خون میں سفید خلیات کا مصنوعی طور پر بڑھ جانا پایا جاتا ہے۔

” کینتھرس“
٭-”کینتھرس“ میں دماغ میں جلن،ایسا احساس کہ دماغ میں پانی ابل رہا ہے۔چکر جس میں اضافہ کھلی میں ہوتا ہے۔
٭-” کینتھرس “بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی بہترین دوا ہے ۔ساتھ دورانِ پیشاب جلن پائی جاتی ہے۔جلن دار دردیں ناقابل برداشت ہوتی ہیں۔مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت جسے زور سے باہر نکالنے کی کوشش کرے ،لیکن چند قطرے پیشاب کے نکلیں۔تمام دردوں میں جلن،خراش دار ،کچا پن،کاٹنے والی ڈنگ لگنے والی اور مسلسل درد پایا جاتا ہے۔پیڑو والے حصے میں سوزش کے ساتھ شدید جنسی خواہش بیدار ہوپائی جاتی ہے ۔ مسلسل پیشاب کو باہر نکالنے کی ناقابل برداشت کوشش پر درد پیشاب کرنے کا عمل پیشاب سے پہلے درمیان میں اور بعد میں پایا جاتا ہے۔اس وقت صرف چند قطرے پیشاب کے کر سکے مثانے اور مثانے سے لے کر نالی تک شدید جلن دار دردیں اور نوچنے والی خارش پائی جاتی ہے۔علامات میں اضافہ پانی پینے سے یا کافی پینے سے ،چمکدار چیزوں کو دیکھنے سے ،پانی کی آواز سے ہوتا ہے۔مریض بہتر ی محسوس کرتا ہے گرمی پہنچنے سے رگڑنے سے اور مساج کرنے سے آتی ہے۔
٭- ” کینتھرس“سوزش کے ساتھ مثانے کی خرابی جس میں بار بار پیشاب کرنے کی حاجت ہوتی ہے۔ ناقابل برداشت زور دے کر پیشاب کو باہر نکالنا،ورم گردہ جس کے ساتھ خونی پیشاب ہو، اچانک پورے گردے کے ارد گردشدیدکاٹنے والی اور جلن دار دردیں۔اس میں پیشاب کرنے سے پہلے ،درمیان میں اور بعد میں کاٹنے والی اور جلن دار دردیں ہوتی ہیں۔ مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت جو قطرہ قطرہ آئے اور ایسا محسوس ہو جیسے گرم پانی سے جل رہا ہو۔
ڈیجی ٹیلس
٭-”ڈیجی ٹیلس “پیشاب کو زور سے باہرنکالنے کی مسلسل حاجت، گہرے رنگ کا گرم،جلن دار جس کے ساتھ تیز کاٹنے والی دردیں یا مثانے کی گردن میں تپکن ،ایسے جیسے کوئی تنکازور سے آگے اور پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔زیادہ تر تکالیف رات کو ہوتی ہیں۔حبس البول ،گدلا جس سے امونیا (نوشادر کی گیس) کی بو والا،مثانے کی نالی کی سوزش،پیشاب کا قطرہ قطرہ تکلیف سے آنا،آلہ تناسل کی تنی ہوئی جلد جس سے خون سرذکر تک نہیں پہنچ سکتا ،پیشاب کرنے کے بعد بھی یہ احساس کہ ابھی مثانہ بھرا ہوا ہے۔مثانہ ایسا لگے جیسے چھوٹا ہو گیا اس میں جلن اور گھٹن پائی جائے۔اینٹوں کے بھورے کی تلچھٹ نیچے بیٹھی ہوئی پائی جائے تو ”ڈیجی ٹیلس “دوا ہے۔ مسلسل زور دے کر پیشاب باہر کی کوشش لیکن پیشاب کم آئے،کافی کے رنگ اور اینٹ کے بھورے کی تلچھٹ(لائیکوپوڈیم کی طرح)۔نبض شدید کمزور اور لگاتاریاسست ،بھری ہوئی سست نبض پائی جاتی ہے۔
”پریرا بریوا “
٭- ”پریرا بریوا “ میں سوزش مثانہ،پیشاب زور دے کر نکالنا پڑے۔ تکالیف میں اضافہ آدھی رات کے بعد بڑھے۔پیشاب صرف گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر یاان کو آگے کی طرف موڑنے پر آئے۔پیشاب کی نالی میں گرم پانی کی طرح کی جلن کے ساتھ رانوں میں شدید دردیں ان میں اضافہ قطرہ قطرہ پیشاب آنے کے بعد ہو۔پیشاب سے نوشادر کی طرح کی بوساتھ گاڑی سفید میوکس پائی جاتی ہے۔”بربرس“ کی دردیں چوتڑوں میں جب کہ ”پریرابریوا“ میںرانوں پر ہوتی ہے۔
٭-”پریرا بریوا“میں بڑھے ہوئے پروسٹیٹ گلینڈز ساتھ پیشاب کا رک جانا۔دردیں نیچے رانوں تک پھیلیں۔سوزش مثانہ ساتھ پروسٹیٹ کی خرابیاں ۔سوزاک پایا جاتا ہے۔پریرا بریوا کے اندر سلسل البول کے بعدپیشاب کا ٹپکنا ۔مثانے میں شدید درد اسی وقت کمر میں درد ،بائیں خصیے میںدرد اوپر کو چڑھے ہوئے۔مسلسل نیچے رانوں میں دردپیشاب کی کوشش کرتے وقت گولی کی طرح کے دردپاو ¿ں کے تلوو ¿ں اور انگوٹھے تک جائیں۔گردوں کے مقام پر کچلے جانے والی دردیں۔سلسل البول مشکل سے ہو۔کافی محنت کے بعد صرف قطروں کی صورت میں اترے یہ احساس کہ مثانہ بھرا ہوا ہے۔ٹانگوں اور پاو ¿ں پرسوجن،سوزش مثانہ ،پیشاب خارج کرتے وقت شدید دردمثانے سے میوکس خارج ہو۔
پیشاب کے قطرہ قطرہ آتے وقت شدید تشنجی درد۔مریض اونچی آواز میں چیخے لیکن لا حاصل ۔پیشاب اس وقت آئے جب گھٹنوں کے بل ہو کر ہاتھوں کو فرش پر مخالف سمت میں دبائے۔اس حالت میں دس سے بیس منٹ تک رہے،پسینہ خارج ہوپھر جا کردرد سے ساتھ قطرہ پیشا ب کا خارج ہو۔ جلن دار دردآلہ تناسل کے گلینڈز میں پائے جائیں۔پیشاب کے اندر شدید نوعیت کی امونیا (نوشادر)کی بو ،ساتھ بڑی مقدار میںلیسدار،گاڑھی سفید میوکس پائی جائے۔پیشاب کی رنگت کالی ،خونی جھاگدار جس کے نیچے یورک ایسڈ کی اینٹوں کے بورے کی طرح کی گہرے سرخ رنگ کی تلچھٹ اور میوکس پائی جائے۔ تین سے چھ بجے صبح تشنج ظاہر ہو۔دن کے باقی وقت بہتر رہے۔
چیموفیلا امبیلاٹا
٭-”چیموفیلا امبیلاٹا“کا بنیادی طور پر اثر گردوں پر، آلات بول کے راستے پر،اس کامزید اثر لمف گلینڈز ،انتڑیوں کے گلینڈز اور عورتوں کے پستانوں پر پایا جاتا ہے۔ اس کی مریضائیں نوجوان لڑکیاں جو پھولی ہوئی جن کا پیشاب مشکل سے آئے۔چھاتیاں ناکارہ ،دبلا پن کا شکار ۔جگر اور گردوں کی خرابی کے نتیجے میں استسقاء،پرانے الکحل پینے والوں کی۔
٭-”چیموفیلا امبیلاٹا“ میںبندش ادرار،پیشاب گدلا،ناگوار بو والا جس کے اندردھاگے دار یا خونی میوکس ،کھل کر تلچھٹ نیچے بیٹھے۔سلسل البول کے دوران جلن اور کھولتا ہوا پانی کا گزرنا پایا جاتا ہے۔پیشاب اُترنے سے پہلے زور لگانا پڑے۔پیشاب کم آئے،حاد قسم کی پروسٹیٹ کی سوزش ، پیشاب رُکا ہوا اورمقعد اور خصیوں کے درمیان والا حصے میں ایسا احساس کہ گیند رکھا ہوا ہے۔(کینابس انڈیکا)۔گردوں والی جگہ پر پھڑپھڑاہٹ ، پیشاب میں شوگر،کھڑے ہونے اور ٹانگیں چوڑی کرنے اور آگے کی طرف جھکنے کے بغیر پیشاب نہ اترے۔
٭-”چیموفیلا امبیلاٹا“ میںیوریتھرا سے مسلسل درد جو مثانے سے لے کر سوراخ تک جائے۔پیپ ،پروسٹیٹ کے مادہ کی کمی۔پروسٹیٹ بڑھے ہوئے اور اس میںگدگدی پائی جاتی ہے۔
اوا اُرسی
٭-”اوا ارسی“ میںپیشاب سے تعلق رکھنے والی بہت اہم علامات پائی جاتی ہیں۔سوزش مثانہ ساتھ خونی پیشاب۔رحم سے اخراج خون۔مثانے میں مزمن قسم کی گدگداہٹ ساتھ درد،مروڑ اور میوکس کے اخراجات۔کیچڑ سے بھرا پیشاب۔ورم حوض گردہ پایا جاتا ہے۔
٭-”اوا ارسی“میںمثانے میں شدیدتشنجی ،جلن دار اور شدید دردیں کے ساتھ مسلسل پیشاب کرنے پر مجبور کر دینے کی حاجت،پیشاب کے اندر خون ،پس اور چپکنے والی میوکس پائی جاتی ہے۔ ساتھ عمودی طور پر کلاٹس پائے جائیں ، غیر ارادی طور پر سبز پیشاب کا نکلنا پایا جائے۔درد کے ساتھ پیشاب قطر ہ قطرہ آئے ۔ایک چوتڑ سے دوسرے چوتڑ تک شوٹنگ پین ، مثانہ اور پیشاب کی نالی حساس،سبز پیشاب،خون ملا پیشاب،چکنا،پیپ والا پیشاب ” اوا ارسی “دوا ہے۔٭-”اوا ارسی“میںپر درد مسلسل پیشاب کرنا،لیس دار مواد کے ساتھ خونی اخراج کے بعد جلن پائی جاتی ہے۔ایک چوتڑسے دوسرے چوتڑ تک شوٹنگ پین،مثانہ اور پیشاب کی نالی حساس ، سبز پیشاب،خون ملا پیشاب ، چکنا ، پیپ والا پیشاب پایا جاتا ہے ۔

سٹیفی سگیریا
٭-”سٹیفی سگیریا“میںبڑھے ہوئے پروسٹیٹ کو شفا بخشنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ان کے اندر مسلسل پیشاب کرنے کی حاجت خاص طور بوڑھے آدمیوں میں۔ مسلسل تنگ کرنے والا، ساتھ پیشاب ٹپکے۔مسلسل پیشاب کرنے پر مجبور ہو لیکن کم مقدار میں آئے۔اس میں پیشاب کے دوران اور بعد میں جلن پائی جاتی ہے۔پیشاب کی دھار بڑی کمزور یا قطرہ قطرہ آئے۔ساتھ یہ احساس کہ مثانہ خالی نہیں ہوا۔مردوں میں بے چین کرنے والاجنسی جوش پایا جاتا ہے لیکن نامردمی ،جنسی اعضاءمیں کمزوری،جنسی خواہش بڑھی ہوئی لیکن نامردمی پائی جاتی ہے۔
کونیم
٭-”کونیم“ کے اندر پیشاب کا آتے آتے اچانک بند ہو جائے لیکن کچھ دیر پھر شروع ہو جائے۔دورانِ پیشاب مثانے میں کاٹنے والی دردیں ۔ پیشاب کے مسائل مثانے کی کمزوری کی وجہ سے اور پروسٹیٹ گلینڈز کے غیر معمولی اضافے کی وجہ سے ہو۔مسلسل زور دے کر پیشاب کا قطرہ قطرہ جس کے ساتھ مثانے میں جلن،سلسل البول کے دوران گرمی کا احساس ۔ رات کو دو بجے کے قریب لگاتار پایا جاتا ہے۔بوڑھوں میں پیشاب کا ٹپکنا ۔کیچڑ سے بھرا،لیسدار اور گاڑھا،پیشاب کھڑے ہوئے حالت میںآسانی سے خارج ہوتا ہے۔شروع میں پیشاب کچھ بھی خارج نہ ہو چاہے آپ کھڑے ہی ہوں لیکن کچھ دیر بعد کھل کر شروع ہو جائے۔
بیلاڈونا
٭-”بیلاڈونا“ کے اندر پروسٹیٹک ہائپر ٹرافی(پروسٹیٹ کے سیلز اپنے سائز سے بڑھ جاتے ہیں)۔پیشاب میں رکاوٹ،حاد قسم کی عفونت ۔ مثانے کے اندرحرکت کا احساس جیسے کوئی کیڑا رینگ رہا ہے ۔ پیشاب کم مقدار میں،ساتھ مروڑ گہرا اور لیسدار فاسفیٹ سے بھرا ہوا۔مثانے کے ارد گرد حساسیت،غیر ارادی طور پیشاب کا نکلتے رہنا ،مسلسل قطرہ قطرہ بہے ۔ مسلسل اور وافر مقدار میں۔بیلاڈونا میں خون ملا پیشاب پایا جاتا ہے جب کہ تشخیصی طور پر اس کی کوئی وجہ معلوم نہ ہو۔

Similar Posts