زچگی

حمل کا ٹائم پورا ہونے پر پیدائش نہ ہونا

ترتیب و پیشکش:خالد محمود اعوان

٭-جب بچے کی پیدائش زائد المعیاد ہو چکی ہو۔اس کی وجہ غدہ نخامیہ سے رسنے والا ہارمون(غدہ نخامیہ سے رسنے والاوہ ہارمون جو زچگی کے دِنوں میں رحم کو سکیڑ کر رکھتا ہے اور پستانوں کی طرف دودھ پہنچانے میں مددگار ہوتا ہے) ہوتا ہے کی وجہ سے بچہ کی پیدائش زائد المعیاد ہو چکی ہو توہومیوپیتھی میں کائلوفائلم اور سمی سی فیوجاکا استعمال محفوظ اورمتبادل کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ان دونوں ادویات کو 12X میں باری باری اسی ترتیب سے ایک ایک گھنٹے کے وقفہ سے جاری رکھیں جب تک کہ زچگی کی ابتداءنہ ہو جائے۔
٭-”کائلوفائلم“کی علامات اور سمی سی فیوجا “ میں بہت مشابہت پائی جاتی ہے۔عام اصطلاح میں ایسے جیسے دو بہنیں ہوتی ہیں۔ان دونوں کی علامات میں وراثتی طور پر جوڑوں کی دردیں پائی جاتی ہیں ۔ دونوں میں ہسٹریکل تشنج اور کانپنا پایا جاتا ہے۔
٭ – کائلوفائلم کورحم کا ٹانک بھی کہا جاتا ہے ۔اس کی مریضہ کے رحم میں طاقت نہیں ہوتی کہ بچے کو باہر نکال سکے ،اور کوشش ناکافی ثابت ہوتی ہے۔
اعصابیت کی شکار عورتیں، دردیں ناقابل برداشت ۔ ایسی مریضاوں کونارمل زچگی کے لئے(آخری تین ماہ استعمال کرنا چاہیے )
٭-”سمی سی فیوجا“ میں ایسی بچیاں جو بہت نازک مزاج ،حساس اوردنیا سے بے نیاز ہو کراپنی ذات میں گم سم رہنے لگیں۔اگر ان کو زور دے کر بلایا جائے تو وہ رونے لگ جائیں تو اس وقت یہ دواباعثِ رحمت ثابت ہوتی ہے۔نازک مزاج عورتوں کو صدمہ کی صورت میں ماہانہ نظام میں خرابیاں جوڑوں کی دردیں اور دیگر عوارض پیدا ہو جاتے ہیں، خوف اوروہم پایا جاتا ہے کہ مجھے کوئی زہر نہ دے دے اس لئے وہ دواتک بھی استعمال نہیں کرتیں۔

بچے کا پیدائش کے وقت اُلٹا ہونا
٭-بچے کی پیدائش کے وقت الٹا ہونا کی صورت میں اکثر پلسٹیلا ظاہر ہوتی ہے اس دوا کو دن میں دو تین بار 30 طاقت میں چند دن تک استعمال کرنا چاہیے حتیٰ کہ بچہ سیدھا ہو جائے۔
٭-اگر پلسٹیلا ناکام ہو جائے تو وسکم البم کو 30 طاقت میں دن میں تین بار استعمال کریں۔٭-نٹرم میور کا استعمال بچے کے الٹا ہونے کی صورت میں اس وقت ہوتا ہے جب امنیوٹک مائع ماں کے خون میں چلا جاتا (امنیون میں خون کے ذرّے جمتے ہیں اور پھر ماں کے پھیپھڑے یا دماغ میں پہنچ جاتے ہیں۔ حمل کی یہ پیچیدگی شاذونادر ہی ہوتی ہے اور جھلیوں کے پھٹنے کے بعد واقع ہوتی ہے)ہے۔اس کی مریضہ کے جذبات رکے ہوئے ، ہونٹ پھٹے ہوئے اور میوکس ممبران خشک ہوتی ہیں۔

ترتیب و پیش کش:
خالد محمود اعوان
فون نمبرز0332-2556942 ,
0308-2486085

Similar Posts